Tag: قابض بھارتی فوج

  • قابض بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود وادی کشمیر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

    قابض بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود وادی کشمیر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

    قابض بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود مقبوضہ وادی کشمیر میں پاکستان کے آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، ایل اوسی کے دونوں اطراف کشمیری یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر کے کپواڑہ، سرینگر، بارہ مولا، راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئی، جہاں سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔

    کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی، مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرالحاق پاکستان کی روسے پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام نے پاکستان کےاستحکام کےلیے دعائیں بھی مانگیں، کشمیری کل قابض بھارت کا یوم آزادی ہر سال کی طرح یوم سیاہ کےطور پرمنائیں گے۔

    آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے یکجہتی کے طور پر ریلیوں، سیمینارز و دیگر  تقریبات منعقد کی گئی جہاں شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ناجائز انضمام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

  • قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

    قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے بالا کوٹ میں ایک فوجی کارروائی کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کرفیو نفذ کرکے عوام کی نقل و حرکت بھی روک دی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد چند روز قبل ڈھانگری میں فائرنگ اور دستی بم حملے میں ملوث تھے۔

    مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ 76 برسوں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی 7 کشمیریوں نے قابض فوج کے ظلم کا سامنا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    قابض فوج ضلع پونچھ میں نام نہاد آپریشن کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 نوجوان شہید

    واضح رہے کہ اس سے قبل تین دن پہلے بھی بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور اونتی پورہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چار نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    جب کہ قابض بھارتی فوج نے اکتوبر میں کم از کم 14 کشمیریوں کو اپنی ریاستی دہشت گردی کے تحت شہید کیا۔

  • بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں جنگی ہتھیار کا استعمال کر رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں جنگی ہتھیار کا استعمال کر رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اس لیےعالمی قوتیں اس بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو باز رکھیں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی ملوث ہے جو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے اور اسیروں کوعقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت نئی بات نہیں لیکن اب تو پلٹ گن کے بعد نہتے کشمیریوں پر جنگی ہتھیار بھی استعمال کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو کہ تشویشناک صورت حال ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اپنا کردار ادا کریں.

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق مش کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے جیسا کہ پاکستان نے آزاد کشمیر دے کر بین الاقوامی قوانین کا احترام کا ثبوت دیا لیکن بھارت ہٹ دھرمی ثابت کر رہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر جارحیت میں ملوث ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے سیرت کانفرنس سے روک دیا

    مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے سیرت کانفرنس سے روک دیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی حمایت یافتہ کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کےگھر ہونے والی سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد نہ ہونے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق جشن ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو چھو رہے ہیں اور حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    جب کہ دیگر حریت پسند رہنما میر واعظ اور یاسین ملک کو بھی سید علی گیلانی کے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

    حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں نظر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری کو گھر کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی شخص کو ان کے گھر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر میں پیغمبر آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ سعادت کے موقع پر محافل ذکرِ مصطفیٰ اور نعت خوانی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اسی حوالے سے حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھی اپنے گھر پر سیرت کانفرنس رکھی تھی جسے سبوتاژ کردیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پرمظاہرے،احتجاج اورہڑتال

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پرمظاہرے،احتجاج اورہڑتال

    سری نگر: بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے موقع پرکہیں مظاہرے،کہیں احتجاج اورکہیں ہڑتال کی گئی مظاہرین پرقابض افواج کے تشدد سے 80 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کی کشمیر میں‌ تشدد کی نئی لہراُس وقت پھوٹ پڑی جب شوپیاں کے علاقے میں قابض بھارتی افواج نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس کے دوران 80 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے زیرتعمیرسیکریٹریٹ کوآگ لگا دی۔

    اسی سے متعلق : نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی شہید

    واضح رہے نہتے مظلوم کشمیری بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر آمد پر پُرامن مظاہرے کررہے ہیں،بھارتی وزیر داخلہ کی مشہور حریت پسند نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر کے دورے پر آئے تھے

    یہ خبر پڑھیں : برہان وانی کشمیریوں کے رول ماڈل بن گئے،سابق سربراہ را

    کشمیر میڈیا سروس کے مقبوضہ وادی میں اٹھاون ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے،سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے موقع پر تشدد کی نئی لہر بھی دیکھی گئی ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر، مسلسل 50 ویں روز بھی کرفیو

    دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر آمد پر آل پارٹیزحریت کانفرنس کی جانب سے آج مختلف علاقوں میں ہڑتال بھی کی جارہی ہے جب کہ مسلسل کرفیو کے باعث پوری وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے اور لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں جنہیں غذائی اشیا کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے قافلے پرحملہ،3 اہلکارہلاک

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے قافلے پرحملہ،3 اہلکارہلاک

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے قافلے پرحملے میں 2 فوجیوں سمیت 3 سیکورٹی اہلکارہلاک ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولا کے علاقے خواجہ باغ میں منگل اوربدھ کی درمیانی شب ایک فوجی قافلے پراس وقت حملہ کیا گیا جب قابض فوج کی نقل وحرکت کے باعث علاقے میں کرفیونافذ تھا.

    بھارتی حکام نے حملے میں 2 فوجی اورایک پولیس اہلکارکی ہلاکت جب کہ 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے.

    *بھارت کے یوم آزای پرمقبوضہ کشمیرمیں مسلح تصادم،دو بھارتی فوجی ہلاک

    ایس ایس پی بارہ مولا امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے میں وہ پولیس اہلکار بھی زد میں آئے جو وہاں موجود تھے.

    مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تشدد میں اب تک 80 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں.

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا.