Tag: قابض فوج

  • غزہ میں اسرائیلی ظلم کی انتہاء، 100 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی ظلم کی انتہاء، 100 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت نے تمام حدیں پار کردیں، قابض فوج نے غزہ میں ایک اور حاملہ خاتون سمیت مزید 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شاتی پناہ گزین کیمپ میں گھر پر راکٹ حملہ کیا، جس کے باعث گھر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جس کے باعث ایک حاملہ خاتون بھی شہید ہوگئی۔

    اسرائیلی فوج نے جس گھر کو نشانہ بنایا وہاں کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کئے تھے۔

    قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک روز میں مزید 100 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 تک پہنچ گئی، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق غزہ میں قحط کی صورت حال ہے، بھوک کی شدت کے باعث مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث اب بھی سڑکوں پر ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو ملبہ ہٹانے کی اجازت نہیں مل رہی۔

    دوسری جانب امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

    امریکا نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فلسطینی رہنماؤں کی ویزا منسوخی کے بعد اب تقریباً تمام فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا پالیسی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

    غزہ متاثرین کی امداد کے لیے امدادی قافلہ اسپین سے روانہ

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ویزا پالیسی کے تحت سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کی ویزا منظوری روک دیں۔

    فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ویزا منسوخی کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینیوں کو علاج کے لیے امریکا آنے، پڑھنے اور کاروباری سفر سے روکا جا سکے۔

  • وادی میں قابض بھارتی فوج کی بربریت، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    وادی میں قابض بھارتی فوج کی بربریت، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی تاحال برقرار ہے، وادی میں قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق پلواما کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن میں ایک کشمیری شہید نوجوان کو شہید کردیا، اور گھروں میں گھس کر املاک کی توڑ پھوڑ کی۔

    قابض بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

    قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر ناصرف کشمیریوں کو شہید کیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی، بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فوج نےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو بھی مسمارکردیا، کشمیری عوام بڑی تعداد میں باہرنکل آئے، اور قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، کئی مقامات پر بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں، اس دوران بیماری سے روکنے کے لیے ہر ملک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن مودی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

  • قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں

    قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی، درندہ صفت اہلکاروں نے فائرنگ کرکے مزید 3 نہتے اور مظلوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے شوپیاں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر گھر تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

    بھارتی فوج نے خواتین سے بدتمیزی کی اور متعدد نوجوان گرفتار کرلیا ہے۔

    شوپیاں میں ہی گزشتہ روز 9 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ہی 5 نوجوانوں کی شہادتیں اور ضلع کے اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

    علاوہ ازیں پونچھ اور پلواما میں دو بھارتی فوجی افسروں نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کرلی تھی۔

    خیال رہے کہ قابض فوج نے ضلع میں تمام مواصلاتی نظام موبائل، انٹرنیٹ سروس کی خدمات کو بھی معطل کردیا جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پور، کپواڑہ، گندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، رامبن، راجوری، پونچھ، کِشتھوڑ، ڈوڈا کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • اسرائیلی فوج کے مظالم، مزید 17 نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا

    اسرائیلی فوج کے مظالم، مزید 17 نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا

    غزہ: فسلطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، غزہ سمیت مختلف علاقوں میں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی وحشیانہ کارروائیوں میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فوج نے غرب اردن اور القدس میں مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے7 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھے۔

    قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں الیامون کے مقام پر تلاشی کے دوران دیسی ساختہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران تین بچوں یزن عطا الھریمی، تامر عواد اور مصطفیٰ موسیٰ حجازی کو حراست میں لیا ہے، ان تینوں کی عمریں 17 سال بیان کی جاتی ہیں، جب کہ تقوع کے مقام پر چھاپے کے دوران 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے مظالم، درجنوں نہتے فلسطینی گرفتار

    قابض فوج نے الیامون قصبے میں ایک سابق فلسطینی اسیر راید صلاح ابو حسن کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی بعد ازاں حسن کو حراست میں لے لیا۔

    ادھر قابض فوج نے شاہراہ حیفا، جنین پر ناکے لگا کر فلسطین راہ گیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کی لی گئی۔ذرائع کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے 7 فلسطینی شہری صرف العیساویہ قصبے سے حراست میں لیے گئے۔