Tag: قاتلانہ حملہ

  • سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے میں چھ سیکورٹی گارڈزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے گزررہا تھا ۔ قافلے کے نزدیک بارودی سرنگ کادھماکہ ہوگیا۔

    دھماکا اتنا زوردارتھا کہ سرفرازبگٹی کی بلٹ پروف گاڑی کے چاروں ٹائرپھٹ گئے۔ دوگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ لیکن دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے اور صوبائی وزیرداخلہ محفوظ رہے.تاہم دھماکے سےصوبائی وزیرداخلہ کے چھ سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے گاﺅں ڈیر ہ بگٹی جار رہے تھے کہ راستے میں بیکر کے علاقے میں ان کےقافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغاما ت بھی موصول ہو ئے جس کے بعدوزیر داخلہ کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی تھی۔

  • پشتو ٹیلی فلم کی اداکارہ مسرت شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پشتو ٹیلی فلم کی اداکارہ مسرت شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    نوشہرہ:  پشتو ٹیلی فلم کی اداکارہ مسرت شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگیں۔

    پشتو ٹیلی فلم کی اداکارہ مسرت شاہین والدہ کے ہمراہ ایک اسٹور جاتے ہوئے شوبرا چوک کے مقام پر نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئیں، حملہ کرنے والے موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

    چوبیس سالہ شاہیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حملے میں ان کی والدہ مکمل طور پر محفوظ رہیں ہیں، حملہ کرنے والے نامعلوم افراد حملہ کے بعد با  آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق مسرت شاہین کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، جس بعد سے قتل کی تحقیقات شروع ہوگئیں ہیں ۔

    تاہم ان کے اہل خانہ نے پولیس سے بات کرتے ہوئے کسی سے دشمنی نہ ہونے کی بھی وضاحت کی ہے ۔

    واضح رہے کہ مسرت شاہین نے درجنوں پشتو ٹیلی فلم میں اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے۔

  • رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان رینجرز سندھ

    رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان رینجرز سندھ

    کراچی: رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملہ کرنیوالوں کی تلاش میں رینجرز بھی سرگرم ہوگئی۔

    ترجمان رینجرز نےحملےکی شدید مذمت کرتےہوئےکہا کہ حملےکی مختلف زاویوں سےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کوجلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی کے پاس قاتلوں سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ رینجرز کو دے۔

  • رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ: رینجرز اور سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ: رینجرز اور سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی رینجرز اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملہ کرنیوالوں کی تلاش میں رینجرز بھی سرگرم ہوگئی ہے، ترجمان رینجرز نےحملےکی شدید مذمت کرتےہوئےکہا کہ حملےکی مختلف زاویوں سےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کوجلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی کے پاس قاتلوں سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ رینجرز کو دیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بھی رشید گوڈیل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے ان کی زندگی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے رشید گوڈیل پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے ہیں۔

    انہوں نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو ٹیلیفون کرکے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزموں کو ہر قیمت پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ سندھ نے رشید گوڈیل کی جلد صحتیابی کیلئے بھی خداوند تعالیٰ سے دعا کی ہے۔

    دریں اثناء قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا ہے رشید گوڈیل پر حملہ افسوسناک ہے حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے عوام کو سامنے لائے۔

    اس کے علاوہ  جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رشید گوڈیل پر حملے کو مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

  • صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ،  بال بال بچ گئے

    صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

    فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، فیصل آباد میں ہونے والے حملے میں حامد رضا محفوظ رہے۔

    پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، صاحبزادہ حامد رضا حملے میں محفوظ رہے اور انہیں معمولی زخمی ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل کالعدم تنظیموں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ جس سے انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اس قبل بھی ان پرحملہ کیا گیا تھا،  قتل کی دھمکیوں کی اطلاع فیصل آباد انتظامیہ کو دیئے جانے کے باوجود خاطر خواہ سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

  • جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    بکھر: جائیداد کے تنازعہ پر سفاک ملزم کا چچازاد بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ، بہنوئی موقع پر جاں بحق جبکہ چچازاد بہن شدید زخمی، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بکھر کے علاقے محلہ ڈھانڈلہ کے رہائشی عبدالغفار نامی شخص کی اپنی چچازاد بہن خورشید بیگم اور اس کے شوہر شیخ عظمت اللہ پر جائیداد کے تنازعہ پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ کلہاڑی کے پے درپے وار سے عظمت اللہ موقع پرجاں بحق ہو گیا، جبکہ خورشید بیگم شدید زخمی ہو گئی۔

    عبدالغفار آج دوپہر کے وقت اپنے ہی پڑوس میں واقع اپنی چچا زاد بہن کے گھر میں داخل ہوا اور ان کو قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگا دیا، بعد ازاں کچھ دیر بعد عبدالغفاردونوں کو مردہ سمجھ کر کلہاڑی سمیت تھانہ سٹی پہنچ گیا اور اعتراف قتل کیا کہ اس نے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔

    جس پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی فوری طور پر بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے تو خورشید بیگم کو شدید زخمی حالت میں پایا جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال روانہ کردیا ۔

    جبکہ عظمت اللہ کی ڈیڈ باڈی کو بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے بے روزگار تھااور وہ اکثر خورشید بیگم سے جائیداد کا حصہ طلب کرتا رہتا تھا۔

  • جامع مسجد دہلی کےشاہی امام پرقاتلانہ حملہ

    جامع مسجد دہلی کےشاہی امام پرقاتلانہ حملہ

    دہلی: جامعہ مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    امام مسجد کے بھائی کےمطابق حملہ آور نے نماز عصر کے بعد مٹی کاتیل چھڑ ک کرآگ لگانے کی کوشش کی ۔جسے موقع پرموجود لوگوں اور امام مسجد کے سیکیورٹی گاڑدز نے ناکام بنادیا،حملہ آور کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کی شناخت کمال الدین کے نام سے ہوئی۔واقعے کے محرکات جاننے کیلئےپولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔