Tag: قاتلانہ حملے

  • بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی: ٹرمپ

    بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی: ٹرمپ

    ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی جانب سے ان کے خلاف بیان بازی سے متاثر ہوکر ملزم ریان ویزلی روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تاکہ ان پر قاتلانہ حملے کرسکے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں لیکن جو بائیڈن اور کاملا ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے جب کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا تھا۔

    صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، اسدعمر

    عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، اسدعمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا۔

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے مراد سعید کے حق میں ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، بیانیہ بنایا گیا کوئی مذہبی شدت پسند ان پر حملہ کرے گا، وہی بیانیہ اب مراد سعید کے بارے میں شروع ہوگیا۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ بیانیہ شروع کرنے والے، منصوبہ بندی کرنے والے کردار بھی وہی ہیں، یہ  عمران خان پر ایک سال بعد بھی کوئی غیر قانونی کام کرنیکی  مثال ڈھونڈنے سے قاصر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپریل  پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کی شرح کا مہینہ تھا، عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے ایک سال بعد مہنگائی کی شرح 3 گنا بڑھ چکی، اتنی بڑی معاشی تباہی اس ملک نے کبھی نہیں دیکھی۔

  • ‘عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی سامنے آگئی’

    ‘عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی سامنے آگئی’

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملےکی منصوبہ بندی سامنےآچکی ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور عمران خان کی سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے۔

    یاد رہے بابر اعوان نے مزید بتایا کہ تازہ اطلاعات اورشواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش ہورہی ہے، آپ کو سنگین اور حساس صورتحال بیان کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    ماہر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف اب تک 100سےزیادہ مقدمات درج ہوچکے ہیں، بدقسمتی سے وکلا کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے کچہری موت کا پھندا ہے، دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ پرچے اسلام آباد میں کیوں ہورہے ہیں، پہلا ثبوت ہےکہ عمران خان کیخلاف سارے مقدمات اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان کوگھیر کر اسلام آبادکچہری میں لاکر قتل کیاجائے، بین الاقوامی ایجنسی کچہری پیشی کےدوران عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش ہورہی ہے اور عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملےکی تیاری ہورہی ہے، ہمارےپاس تازہ اطلاعات،واقعاتی شہادتیں موجودہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دوسراشواہد ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی کے اعتبار سے تنہا کردیا گیا، عدالت نے سیکیورٹی میں اندر لایاجائے مگر سیکیورٹی نہیں دی گئی، تیسرا ثبوت یہ ہے کہ جوعمران خان کی پیشی پرجوڈیشل کمپلیکس میں سامنے آیا۔

  • کراچی میں جرائم، قاتلانہ حملوں اور تشدد کے واقعات بڑھنے لگے

    کراچی میں جرائم، قاتلانہ حملوں اور تشدد کے واقعات بڑھنے لگے

    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز، فائرنگ، قاتلانہ حملے اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سپر اسٹور میں ملزمان نے لوٹ مار کی واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، 5 ملزمان اسٹور سے 5 لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوتے دیکھے گئے۔ واردات کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

    کراچی کے ایک اور علاقے بفرزون 15 اے ون میں بھی شہری اسٹریٹ کرائم کا شکار ہو گیا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر بھاگ گئے۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے چلا دی ہے، فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    کراچی، اسٹریٹ کرمنل قرار دے کر 2 بھائیوں‌ پرشہریوں‌ کا تشدد

    عزیز آباد منگوریہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کا ایک واقعہ بھی رونما ہوا ہے، جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شنا خت خالد اور محمد ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا، ریسکیو کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت اظہار الحسن کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف لانڈھی پولیس اسکول میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے 2 ماہ قبل لانڈھی نمبر 6 میں واقع اسکول میں واردات کی تھی، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم اسکول میں مذہبی جماعت کے نام پر چندہ بھی لیا کرتا تھا۔

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے نيو کراچی میں شہريوں نے 2 بھائيوں کو ڈکيتوں کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا، جس پر زخمی شہريار اور تيمور کو عباسی شہيد اسپتال منتقل کيا گيا، زخمی شہريار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بتايا بھی کہ ميں ڈاکو نہيں ہوں، نیو کراچی میں رہتے ہیں، اور گارمنٹس کا کام کرتے ہیں، لیکن انھوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • قاتلانہ حملے میں زخمی  ڈپٹی کسٹم کلکٹر ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ  انتقال کرگئے

    قاتلانہ حملے میں زخمی ڈپٹی کسٹم کلکٹر ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ انتقال کرگئے

    کراچی : کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے ڈپٹی کسٹم کلکٹر ڈاکٹر عبد القدوس شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ان کو ائیرایمبولنس کےذریعے کراچی لایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستان کسٹمز کے ڈپٹی کسٹم کلکٹر ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کراچی میں انتقال کرگئے، کوئٹہ میں گزشتہ دو نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کسٹمز کلکٹر ڈاکٹرعبدالقدوس پر شدید تشدد کیا تھا۔

    جس کے بعد ان کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیاگیا، وہاں سے ان کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی لایاگیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ڈپٹی کسٹم کلکٹر کی ہلاکت پر محکمہ کےافسران واہلکار کا کہنا ہے اسمگلروں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں معمول ہیں جبکہ کسٹم حکام کے مطابق پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملہ کس نے اور کیوں کیا‘عبدالقدوس شیخ کا دو ماہ قبل کوئٹہ تبادلہ ہوا تھا۔

    خیال رہے کوئٹہ میں 2جولائی کی رات کارروائی سے واپسی پر انھیں نشانہ بنایا گیا، محکمہ انکے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

    دورسری جانب اولڈ کسٹم ہاؤس کراچی میں ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔

    ممبر کسٹم جواد آغانے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہاں موجود کسٹم کا ہر اسٹاف ڈاکٹرعبدالقدوس کی کارکردگی کی گواہی دیتا ہے۔ڈاکٹروقدوس نے محکمہ کسٹم میں اہم ذمہداریاں نبھائی اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملزمان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کراسمگلنگ کو ناکام بنایا، ہم سب کو ان کی خدمات کا اعتراف ہے اور انکی طرح کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنی قابلیت کو ظاہر کرنا ہوگا اور ملک کے مختلف حصوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہیں اورکوئٹہ میں بڑی اسمگلنگ کی کارروائیاں ناکام کی۔

    ان کاکہنا تھا کہ پورٹ قاسم میں اپریزمنٹ میں بھی ڈاکٹر عبدالقدوس نے ذمہ داریاں نبھائی،کوئٹہ کلکٹریٹ میں بھی ذمہ داریاں نبھائی،ہمیں اسٹاف کی کمی ، وسائل کی کمی کے باوجود انھوں نے ثابت کیا کہ وہ دشمن کے خلاف تھے۔

    جواد آغا نے کہا کہ ہم ہر اس کارروائی کو کریں گے کہ ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں،عبدالقدوس کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم ان کے مشن کو آگے اور موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، دوست جاں بحق

    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، دوست جاں بحق

    گوجرہ : پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر پر فائرنگ سے ان کا دوست جاں بحق ہوگیا، قاتلانہ حملے میں  پی ٹی آئی رکن اسمبلی بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں ممبر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف حلقہ پی پی 119بلال اصغر وڑائچ کے گھر جھنگ روڈ وڑائچ ہاؤس میں اس وقت اچانک فائرنگ ہوگئی۔

    جب بلال اصغر وڑائچ اپنے ڈیرہ سے اٹھ کر اپنے کمرہ میں چلے گئے تو اسی دوران اچانک ان کے ڈیرہ پر فائرنگ ہوئی جس سے ایم پی اے قریبی دوست عمیر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کا کہنا ہے کہ مخالفین نے مجھے قتل کروانے کی سازش کی ہے، مخالفین کے ایماء پر فائرنگ کی ہے جس سے میرا دوست عمیر قتل ہوا ہے خوش قسمتی سے میں کمرہ سے فائرنگ چند منٹ پہلے نکل گیا تھا عمیر میرے پاس ہی رہتا تھا۔

    پولیس نے مقتول عمیر کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی، ڈپٹی کمشنر محسن رشید اے ایس پی محمد شعیب بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ، پولیس اور کارکنان کی بھاری تعداد ہسپتال پہنچ گئی،۔