Tag: قاتلانہ حملے میں ہلاک

  • پشاور : شکیل آفریدی کا سابق وکیل قاتلانہ حملے میں ہلاک

    پشاور : شکیل آفریدی کا سابق وکیل قاتلانہ حملے میں ہلاک

    پشاور: ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار اور اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سابق وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سابق وکیل سمیع اللہ آفریدی اپنے اسسٹنٹ کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ  موٹر سائیکل سواروں نے انکی گاڑی پر پشاور کے علاقے مترا میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سمیع اللہ کو شدید زخمی ہوئے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کرنے کے دوران جانبر نہ ہو سکے

    ذرائع کے مطابق سمیع اللہ آفریدی کو ڈاکٹرشکیل کیس کی پیروی کرنے پر دھمکیاں مل رہی تھی، جس کے باعث وہ 3 ماہ پہلے دبئی چلے گئے تھے اور حال ہی میں بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے متھرا اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

  • ماسکو: روسی اپوزیشن لیڈر بورس نیمیزوف قاتلانہ حملے میں ہلاک

    ماسکو: روسی اپوزیشن لیڈر بورس نیمیزوف قاتلانہ حملے میں ہلاک

    ماسکو : روس کے اپوزیشن لیڈر بورس نیمیزوف قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے ریپبلکن پارٹی آف رشیا کے سربراہ بورس نیمزوف کو ماسکو کی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، بورس نیمزوف کوچار گولیاں ماری گئیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    بورس نیمزوف نوے کی دہائی میں روس کے نائب وزیرِاعظم بھی رہے تاہم دو ہزار تین میں موجودہ صدر ولادی میر پوٹن سے اختلافات کے باعث وہ پارلیمنٹ سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    بورس نیمزوف کا شمار ولادمیر پوٹن کے مخالفین میں کیا جاتا تھا اور اتوار کے روز وہ ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت بھی کرنے والے تھے۔