Tag: قاتلوں کی عدم گرفتاری

  • صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، پی ایف یو جے آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، پی ایف یو جے آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر آج ملک گیر احتجاج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، ملک گیر احتجاج کی کال پی ایف یو جے کی سندھ ایکشن کمیٹی نے دی۔

    پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے بتایا کہ ملک بھر میں صحافی تنظیمیں آج احتجاجی ریلیاں اور جلسےکریں گی اور ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ مرکزی احتجاجی ریلی،جلسہ اور دھرنا کراچی میں ہوگا، کراچی احتجاج میں سندھ بھرکی صحافی تنظیمیں،سول سوسائٹی رہنما شرکت کریں گے ، کراچی احتجاج کیلئےسکھر اورحیدرآبادیونین آف جرنلسٹس کےقافلے روانہ ہوچکے ہیں۔

    سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینرمظہرعباس نے بتایا کہ ریلی کاآغاز3بجےکراچی پریس کلب سےہوگا، کراچی پریس کلب سےریلی شروع ہوکروزیراعلٰی ہاوس جائے گی جہاں دھرنا دیں گے۔

  • قاتلوں کی عدم گرفتاری، نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ

    قاتلوں کی عدم گرفتاری، نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ

    رائیونڈ : دو سال قبل قتل ہونے والے رائے ونڈ کے رہائشی نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف رائے ونڈ کے علاقہ میکین نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر انصاف کے حصول کیلئے پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم رائے ونڈ میں رہائش گاہ کے باہر مقتول نوجوان کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے لیگی رہنماؤں پر قاتلوں کی سرپرستی الزام لگا دیا۔

    مشتعل مظاہرین نے قاتلوں کو گرفتار کرو، قاتلوں کی سرپرستی بند کرو، کے نعرے لگائے، رائیونڈ کے مکینوں نےالزام لگایا کہ نوجوان کو دو سال قبل قتل کیا گیا تھا جس کے قاتل اب تک گرفتار نہیں ہوئے۔

    ن لیگ کے رہنما قاتلوں کی سرپرستی کررہے ہیں، مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ نوازشریف اپنے رہنماؤں کو قاتلوں کی سرپرستی سےروکیں، احتجاج کے باعث رائیونڈ میں شریف میڈیکل سٹی کے سامنے ٹریفک جام ہو کر رہ گیا۔