Tag: قاتل بھائی

  • بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    کراچی: بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازعے پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق قتل کی یہ واردات جائیداد کے تنازعے پر ہوئی ہے، ملزم مراد سعید نے مواچھ گوٹھ بسم اللہ چوک پر واقع بہنوئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا، اور عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

    ملزم کی فائرنگ سے اس کی سگی بہن ذولفتون جاں بحق ہو گئی تھی، جب کہ بہنوئی عنایت شاہ زخمی ہو گیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے اٰلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • قاتل بھائی  نے 22 سالہ بہن  کو کیسے قتل کیا؟ ہولناک انکشاف

    قاتل بھائی نے 22 سالہ بہن کو کیسے قتل کیا؟ ہولناک انکشاف

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی بائیس سالہ ماریہ کے منہ پرتکیہ رکھ کرقتل کیاگیا، قاتل فیصل نے تقریباً 3 منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ، بائیس سالہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگےبھائی نے گھروالوں کےسامنے بہن کومنہ پر تکیہ رکھ رکھا ہے، قتل کےوقت کمرےمیں باپ اوربھابھی سمیت دیگرموجود تھے ، کسی نے سفاک قاتل کو نہ روکا کیوں کہ یہ سب شریک جرم تھے۔

    قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رُکا، پولیس حکام کابتانا ہے سترہ اوراٹھارہ مارچ کی درمیانی رات ماریہ کوقتل کرکےخاموشی سےتدفین کردی گئی۔

    مزید پڑھیں : بہن کا گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کےدوسرے بھائی شہبازنےچھپ کرویڈیوبنائی اور مقدمے کی درخواست دی تھی تاہم پولیس نے قبر کشائی کرکےلاش کے نمونے لاہور بھجوا دیئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔