Tag: قازقستان

  • قازقستان میں عوامی مقامات پر ’نقاب پہننے‘ پر پابندی عائد

    قازقستان میں عوامی مقامات پر ’نقاب پہننے‘ پر پابندی عائد

    وسطی ایشیا میں واقع جمہوریہ قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے (نقاب پہننے) والے لباس پہنے پر پابندی کے قانون پر دستخط کر دیے۔

    قازقستان کے قانون کے مطابق ایسے لباس پر پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنتے ہیں، تاہم اس میں طبی مقاصد، خراب موسمی صورتحال،کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران استعمال کیے جانے والے لباس کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    صدر قاسم جومارت توقایف نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ چہرہ چھپانے والے سیاہ لباس پہننے کے بجائے قومی طرز کا لباس پہننا کہیں بہتر ہے۔

    قازقستان کے صدر کا کہنا تھا کہ قومی لباس، ہماری نسلی شناخت کو نمایاں انداز میں اجاگر کرتے ہیں، لہٰذا ان کی مقبولیت کو فروغ دینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دیگر وسطی ایشیائی ممالک میں بھی حالیہ برسوں میں ایسے ہی قوانین متعارف کروائے ہیں۔

    فروری 2025 میں کرغزستان میں پولیس نے نقاب پر پابندی کے نفاذ کے لیے گلیوں میں گشت شروع کر دیا تھا، ازبکستان میں نقاب پہننے کی خلاف ورزی پر 250 امریکی ڈالر سے زائد کے جرمانہ عائد کیے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/kuwait-women-wearing-niqab-while-driving-to-be-fined/

  • زمین کے گرد 93 کروڑ 30 لاکھ میل کا فاصلہ طے کرنے والے خلا بازوں کی واپسی

    زمین کے گرد 93 کروڑ 30 لاکھ میل کا فاصلہ طے کرنے والے خلا بازوں کی واپسی

    بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے 2 روسی خلابازوں کی 220 دن بعد ایک امریکی خلا باز کے ساتھ زمین پر واپسی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق روسی خلاباز الیکسی اووچینن اور ایوان ویگنر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر 7 ماہ کے سائنس مشن کے بعد امریکی خلا باز ڈونلڈ پیٹٹ کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے ہیں۔

    روسی اور امریکی سائنس دان نے روسی راکٹ کیپسول سویوز کے ذریعے قازقستان میں لینڈنگ کی، تینوں سائنس دانوں کو زمین تک پہنچنے میں 27 گھنٹے لگے، انھوں نے تحقیقی مشن کے دوران زمین کے گرد 3 ہزار 520 بار چکر لگایا، اور 9 کروڑ 33 لاکھ میل کا فاصلہ طے کیا۔


    ہمارے نظام شمسی سے باہر بہت دور ایک سیارے پر زندگی کے آثار مل گئے!


    روسی Soyuz MS-26 خلائی جہاز تینوں کو لے کر اتوار کو صبح 6:20 بجے قازقستان کے قصبے دززکازگان کے جنوب مشرق میں زمین پر اترا، لینڈنگ کی تصدیق امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور روس کی روسکوسموس خلائی ایجنسی نے کی۔

    خلاباز زمین میں داخل ہونے کے بعد پیرا شوٹ کی مدد سے زمین پر اترے، جس وقت وہ زمین پر اترے وہ امریکی خلا باز کی 70 ویں سالگرہ کا دن تھا۔ اترتے ہی خلا بازوں کو قریبی شہر کے بحالی مرکز روانہ کیا گیا۔

    ناسا نے ایک بیان میں کہا کہ عملہ 11 ستمبر 2024 کو مدار میں آئی ایس ایس لیبارٹری پر پہنچا تھا، اس نے خلا میں 220 دن گزارے، اس دوران انھوں نے 93.3 ملین میل (150.15 ملین کلومیٹر) کا سفر مکمل کرتے ہوئے 3,520 بار زمین کا چکر لگایا۔

    امریکی سائنس دان نے خلائی اسٹیشن کی لیبارٹری میں واٹر سینیٹائزیشن ٹیکنالوجیز پر تحقیق کی، اور خلا میں پودوں کی نشوونما اور آگ کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کی۔

  • قازقستان: تانبے کی کان بیٹھنے سے 7 مزدور جان سے گئے

    قازقستان: تانبے کی کان بیٹھنے سے 7 مزدور جان سے گئے

    قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھنے کے باعث 7 مزدور لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان میں تانبے کی کان میں پیش آئے حادثے میں مرنے والے 7 کان کنوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ 640 میٹر گہرائی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری چٹان کان میں گر گئی۔

    قازقستان دنیا میں تانبے کی پیداور میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے، قازقستان میں اکتوبر 2023ء میں کارگنڈا کے علاقے میں ہونے والے ایسے ہی ایک حادثے میں 46 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

    اس سے قبل افریقی ملک مالی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

    حماس کا 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    خبر ایجنسی کے مطابق افریقی ملک کے مغربی علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کچھ متاثرین پانی میں گر گئے۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک کن کنوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، جبکہ ان میں ایک عورت بھی شامل ہے جس کی پیٹھ پر اپنا بچہ موجود تھا، حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان کا سب سے بڑا شہر الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قازقستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، جبکہ یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے، تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

    قازقستان میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کو پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بھی محسوس کیا گیا، تاہم وہاں سے بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحتی معاہدے کی تیاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ کو اوّلین ترجیحات میں شامل کر لیا، پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت کے شعبے میں ایک ایم او یو کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لیے قازقستان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے جا رہا ہے، جس کے ذریعے لوگوں کی سماجی و معاشی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لیے پاکستان اور قازقستان کے درمیان ایک ایم او یو کا فیصلہ ہوا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے مفاہمتی یادداشت کی سمری بھی منظور کر لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری کے لیے یہ سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کابینہ کو بھجوائی تھی، بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

    اس ایم او یو سے لوگوں کی ثقافتی، سماجی، اور معاشی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے گی، اور اس کے تحت میلوں، نمائشوں، سمینارز اور سیاحتی تقریبات میں باہمی شمولیت کی حوصلہ کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور قازقستان کے مابین سیاحتی معاہدے سے حکومتی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

  • حکومت کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

    حکومت کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین سے 3 ارب، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے ملے گا، جبکہ قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کے لیے ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

  • قازقستان: صدارتی حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ

    قازقستان: صدارتی حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ

    الماتے: قازقستان میں گولی مارنے کے حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان میں سرد جنگ دور جیسے حالات پیدا ہو گئے، ملک کی اہم تنصیبات کی حفاظت روسی فوجی اتحاد کر رہا ہے۔

    مظاہرین کو دیکھتے ہی بغیر وارننگ گولی مارنے کے حکم کے بعد ہلاکتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا، چوبیس گھنٹے میں ہلاکتوں کی تعداد 164 ہو گئی ہے۔

    صرف دارالحکومت الماتے میں 103 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 8 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں۔

    الماتے فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے، جگہ جگہ ناکے اور فورسز کا گشت جاری ہے، شہر میں فیول اور اشیائے خور و نوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے، پیٹرول پمپس، اے ٹی ایمز اور دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

    حکومت مخالف مظاہرے: قازقستان خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ بھی گرفتار

    قازق صدر نے پھر کہا ہے کہ مظاہرین سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، ترکی کے بعد چین نے بھی قازقستان کو سیکیورٹی تعاون کی پیش کش کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر جومارت توقائیف نے مظاہروں پر قابو پانے میں ناکام ہونے پر خفیہ ادارے کے سربراہ کریم ماسیموف کو بر طرف کر دیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔

  • ‘خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دیں گے’

    ‘خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دیں گے’

    ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے قازقستان میں جاری شورش کے تناظر میں بین الاقوامی قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ روس خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو سابق سوویت ریاستوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں روسی صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں شورش کو رفع کرنے کے لیے ماسکو سے بھیجی گئی فوج ’محدود‘ وقت تک قیام کرے گی۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کا ایک دستہ قازقستان بھیجا گیا اور میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یہ محدود وقت کے لیے ہے۔

    صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ قازقستان کو ’بین الاقوامی دہشت گردی‘ کا نشانہ بنایا گیا، انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روس خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دے گا۔

    خیال رہے کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے دوران تشدد میں اہل کاروں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد مارے گئے۔

    روسی صدر نے کہا کہ اجتماعی سیکیورٹی کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کے تحت افواج قازق صدر قاسم جومارت توقائیف کی درخواست پر بھیجی گئیں کیوں کہ قازقستان کو ’بین الاقوامی دہشت گردی کی جارحیت‘ کا سامنا تھا۔

    قازقستان کے صدر نے اس اجلاس میں بتایا کہ سی ایس ٹی او نے ان کے ملک میں ڈھائی سو سیکیورٹی ہارڈ ویئرز سمیت دو ہزار فوجی اہل کار بھیجے ہیں۔

  • قازقستان: مظاہرین نے فوجی ٹرک کی مدد سے نذر بائیف کا مجسمہ گرا دیا (ویڈیو)

    قازقستان: مظاہرین نے فوجی ٹرک کی مدد سے نذر بائیف کا مجسمہ گرا دیا (ویڈیو)

    الماتے: قازقستان میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے، ایل پی جی قیمتوں پر احتجاج شروع کرنے والے مظاہرین نے پُر تشدد کارروائیاں بھی شروع کر دیں، مظاہرین نے سابق صدر نور سلطان نذر بائیف کا مجسمہ بھی گرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان میں حکومت کے خلاف مظاہرے عروج پر ہیں، مظاہرین تالدے کورگن شہر میں سابق صدر نذر بائیف کے مجسمے کو دو دن سے گرانے کی کوششیں کر رہے تھے، آخر کار انھوں نے ایک فوجی ٹرک استعمال کرتے ہوئے مجسمہ زمیں بوس کر ہی دیا۔

    ٹوئٹر پر مختلف ویڈیوز کے ساتھ تبصروں میں کہا گیا ہے کہ خود ساختہ بابائے قوم نور سلطان نذر بائیف کے مجمسے کو آخر کار منہدم کر دیا گیا ہے۔

    قازقستان: مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم جاری

    واضح رہے کہ 2019 میں حکومت مخالف احتجاج کے پیش نظر نور سلطان نذر بائیف نے اقتدار چھوڑ دیا تھا، تاہم انھوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر قاسم جومارت توقایئف کو جانشین منتخب کیا، جو ایک متنازع انتخاب کے بعد صدارت کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

    قازقستان: مشتعل شہریوں نے فوجی گاڑی گھیر کر اہلکاروں کو پکڑ لیا (ویڈیو)

    قازقستان میڈیا کے مطابق 81 سالہ نذر بایئف اور ان کے اہل خانہ مبینہ طور پر قازقستان چھوڑ چکے ہیں۔

  • قازقستان میں روسی فوج کی تعیناتی پر امریکا کی بے چینی، روس کا رد عمل سامنے آ گیا

    قازقستان میں روسی فوج کی تعیناتی پر امریکا کی بے چینی، روس کا رد عمل سامنے آ گیا

    ماسکو: قازقستان میں عوامی شورش کو قابو میں کرنے کے لیے روسی فوج کی تعیناتی پر امریکا کی بے چینی کو روس نے مسترد کر دیا۔

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ روسی فوج کی قازقستان میں تعیناتی پر امریکا کی بے چینی کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کچھ امریکی نمائندے سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ قازقستان میں کیا ہو رہا ہے اور اسے واشنگٹن کے سرکاری مؤقف کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ قازقستان کے حکام کی اس درخواست کی قانونی حیثیت کے بارے میں امریکا کو تحفظات ہیں، جس کے تحت ملک میں اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (CSTO) کی افواج کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    روسی زیر قیادت اتحادی فوج کا پہلا دستہ قازقستان پہنچ گیا

    زخارووا نے کہا کہ ہر کوئی اس حقیقت سے واقف ہے کہ واشنگٹن کے بعض نمائندے عالمی منظر نامے کے حوالے سے کچھ نہیں جانتے، یہی وجہ ہے کہ قازقستان میں روسی فوجی اتحاد کی افواج کی تعیناتی پر سوال اٹھانا قانون سے نابلد ہونا ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ قازقستان میں کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پانے کے لیے روسی فوجی اتحاد کے امن دستے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اور اس سلسلے میں پہلے دستے کی آمد گزشتہ روز ہوئی۔

    روس کے زیر قیادت فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قازقستان میں 2500 فوجیوں پر مشتمل پہلا دستہ بھیجا گیا ہے، قازقستان میں صورت حال معمول پر آنے تک فوج قازقستان میں رہے گی۔

    یاد رہے کہ قازقستان کی حکومت نے ملک میں جاری بدامنی روکنے کے لیے روس سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔