Tag: قازقستان

  • والد کی موت کا مذاق اڑانے پر طالب علم کی خودکشی، خواتین اساتذہ گرفتار

    والد کی موت کا مذاق اڑانے پر طالب علم کی خودکشی، خواتین اساتذہ گرفتار

    استانا: قازقستان میں خواتین اساتذہ کی جانب سے والد کی موت کا مذاق اُڑانے پر دلبرداشتہ 14 سالہ طالب علم نے موت کو گلے لگالیا، 2 خاتون اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قازقستان میں 14 سالہ طالب علم اس وقت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جب اس کی خواتین اساتذہ کی جانب سے والد کی موت کا مذاق اُڑایا گیا، زہانی بیک نے خط میں اپنی ٹیچر بہنوں ایسلو اور زہانر براٹوا کو خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، طالب علم کے والد کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں اساتذہ کی جانب سے اسے تین سال سے مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا تھا وہ کبھی اسے سلم ڈوگ اور کبھی مختلف القابات سے پکارتی تھیں، 14 سالہ لڑکے نے یہ بات اپنی والدہ سے اس لیے چھپائی کہ وہ پریشان ہوجائیں گی۔

    والدہ کالام کے مطابق ان کے بیٹے نے گھر کے قریب شاردرا گاؤں کے ایک گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زہانی بیک کی والدہ اپنے بیٹے کی لاش دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔

    مقتول طالب علم کی والدہ اور وہ اسکول جہاں وہ زیر تعلیم تھا

    طالب علم زہانی بیک کا 8 سالہ بھائی بھی بیماری کے سبب دو ماہ قبل انتقال کرگیا تھا اور ٹیچر بہنوں کی جانب سے اس بات پر بھی طالب علم کو ہراساں کیا جاتا اور والدہ کے بارے میں بھی جملے کسے جاتے تھے۔

    14 سالہ طالب علم نے اپنے خط میں لکھا کہ ’ماں ٹیچرز کا رویہ میرے ساتھ تین سال سے ایسا ہی ہے، میں تھک چکا ہوں اب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جارہا ہوں۔‘

    پولیس نے دونوں بہنوں کے خلاف طالب علم کو موت کے لیے اکسانے پر مجبور کرنے کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ خواتین اساتذہ کے قریبی عزیز کی جانب سے معافی مانگی جارہی ہے اور کیس ختم کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

    طالب علم کے انکل جن سے اساتذہ کے اہل خانہ کیس واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں

    رپورٹ کے مطابق خاتون اساتذہ مذکورہ اسکول میں 20 سال سے ملازمت کررہی تھیں جبکہ زہانی بیک کی والدہ نے دونوں اساتذہ کو معاف کرنے سے انکار کرتے ہوئے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قازقستان کا بدقسمت شہر، جس پر نیند کے آسیب نے حملہ کر دیا تھا

    قازقستان کا بدقسمت شہر، جس پر نیند کے آسیب نے حملہ کر دیا تھا

    الماتے: قازقستان کے شہر کلاچی کو ایک پراسرار  آسیب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، عوام ہجرت پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلاچی قازقستان کے صوبے اقمولا کا ایک بدقسمت دیہات ہے، جس کی آبادی کا بڑا حصہ نیند کی پراسر بیماری میں مبتلا ہے۔

    اس علاقے کے باسی اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے اچانک نیند کی لپیٹ میں‌ آجاتے ہیں.

    کچھ لوگ سڑک پر چلتے چلتے فٹ پاتھ پر ڈھیر ہو تے ہیں، کچھ افراد دفتر میں اچانک سو جاتے ہیں، کچھ کے ساتھ یہ پراسرار  واقعہ ڈرائیونگ کے دوران پیش آیا.

    جلد ہی اس خبر نے پورے قازقستان کو لپیٹ میں لے لیا اور اسے کسی آسیب کا اثر قرار دیا جانے لگا.

    حکومت نے عوام میں‌خوف پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر فوری اپنی ٹیمیں‌کلاچی روانہ کیں، جنھوں نے جائزہ لیا کہ یہ مرض بچوں، بوڑھوں اور جوانوں‌ پر یکساں اثر انداز ہوتا ہے.

    اس کے اثرات جانوروں‌ پر بھی دیکھے گئے. یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ نیند سے بیدار ہونے والے افراد کچھ دیر کے لیے اپنی یادداشت سے محروم ہوجاتے ہیں.

    مزید پڑھیں: کیا نیویارک پر خلائی مخلوق نے حملہ کر دیا؟

    حکومت کی تحقیقاتی ٹیم نے علاقے کی فضا میں‌کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھاتی مقدارکے باعث انسان کو آکسیجن نہیں ملتی اور وہ نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں.

    رپورٹ میں قصبے سے چند میل دور یورینیم کی کانوں کو اس کی وجہ قرار دیا گیا، مگر حیرت انگیز طور پر ان کانوں کے نزدیک موجود گاؤں میں اس طرح کا کبھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا.

    حکومت کی جانب سے رپورٹ جاری کرنے کے بعد اس کیس کی فائل بند کر دی گئی ہے.

  • بے روزگاری نے فنکار بنا دیا

    بے روزگاری نے فنکار بنا دیا

    کہتے ہیں خالی دماغ شیطان کا کارخانہ ہے۔ فارغ بیٹھنا اور کچھ نہ کرنا دماغ میں شیطانی خیالات کو جنم دیتا ہے اور دماغ مختلف منفی منصوبے بناتا ہے۔

    لیکن قازقستان سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے اس مقولے کو غلط ثابت کردیا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے رہائشی کانت نامی اس شخص کا آرٹ سے کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود اس نے آرٹ کے شاہکار تخلیق کر ڈالے۔

    بقول کانت، اس نے کبھی آرٹ کی تعلیم حاصل نہیں کی۔ وہ اپنی بیچلرز کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بے روزگار تھا تب ہی اسے کچھ نیا سیکھنے اور کچھ مختلف کرنے کا خیال آیا۔

    پہلے اس نے سیب پر مختلف اشکال تخلیق کر ڈالیں۔ اس کے لیے اسے کافی محنت اور پریکٹس کرنی پڑی لیکن آہستہ آہستہ وہ اس فن میں طاق ہوتا گیا۔

    1

    5

    2

    3

    اس کے بعد اس نے کاغذ پر مختلف شکلیں بنا کر انہیں مختلف طرح سے ترتیب دے ڈالا جس کے بعد وہ نہایت خوبصورت آرٹ کے نمونوں میں تبدیل ہوگئیں۔

    9

    10

    11

    12

    13

    7

    تو پھر کیا خیال ہے؟ اگر آپ بھی بے روزگار ہیں تو اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور اس فنکار کی طرح آپ بھی کچھ نیا تخلیق کر ڈالیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں‘ ترک صدر

    افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں‘ ترک صدر

    آستانہ : ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اسلامی سربراہ کانفرنس کے دوران ہوئی۔

    صدرممنون حسین اوررجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں ہے۔

    صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی امن کی بحالی کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

    صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکی کی دوستی پر فخر ہے اور یہ دوستی آزمائش کے ہرمعیار پرپوری اتری ہے۔


    روہنگیا مہاجرین سے اظہار یکجہتی، اردگان کی اہلیہ بنگلہ دیش پہنچ گئیں


    دوسری جانب ترک صدر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔

    اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے جس طرح ترک بھائیوں کا ساتھ دیا اس پر ترک فوم پاکستانی قوم کی شکرگزار رہے گی۔

    واضح رہے کہ ملاقات کے دوران صدر پاکستان اور ترک صدر کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھانا ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قازقستان : فلمی انداز میں‌ بینک ڈکیتی

    قازقستان : فلمی انداز میں‌ بینک ڈکیتی

    آستانہ: قازقستان میں دو ڈاکو چھت توڑ کر بینک میں آئے اور منٹوں میں رقم لوٹ کر وہیں سے واپس چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلموں میں جس طرح منصوبہ بندی کرکے ڈکیتی کی جاتی ہے اسی انداز میں قازقستان کے ایک بینک میں ڈکیتی کی گئی۔


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینک کا عملہ اپنا کام کررہا تھا کہ اچانک چھت ٹوٹی اور دو ڈاکو رسی کے ذریعے نیچے آئے، عملے کو تشدد کرکے یرغمال بنایا، بیگ میں نوٹ بھرے او رقم لوٹ کر اسی طرح واپس چلے گئے۔

    واردات اتنی تیاری کے ساتھ کی گئی کہ بینک میں کسی کو کچھ کرنے کا موقع ہی نہیں ملا،یہ منظر بالکل ایسا ہی لگتا ہے جیسا کہ کسی ہالی ووڈ فلم کا منظر ہو۔