Tag: قاضی خلیل اللہ

  • پاکستان میں داعش کامنظم ڈھانچہ نہیں، دفترخارجہ

    پاکستان میں داعش کامنظم ڈھانچہ نہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے نئے تر جمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم ڈھانچہ موجود نہیں ہے، افغانستان میں امن کی بحالی صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔

    دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔

    ترجمان نے ایک سوال پر کہا کہ دفتر خارجہ کے پاس شرجیل میمن کی بر طانیہ میں سیاسی پناہ سے متعلق درخواست کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں۔

    ان کا مزید کہناتھا کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ ایران پا کستان گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں ہے تاہم کوئی بھی ملک اپنی ضروریات کے لیے صرف ایک ملک پر انحصار نہیں کر سکتا۔

  • دنیا بھر میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا گیا، ترجمان دفترخارجہ

    دنیا بھر میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا گیا، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح کے الزمات خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی باہمی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔

    دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران قاضی خلیل اللہ نےکہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی صرف بھارت نہیں پاکستان کا بھی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری اس کی معترف بھی ہے۔ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح کے الزامات خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی باہمی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔

    پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی تاریخ کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور مذاکرات کا شیڈول جلد طے کرلیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کےکردارکو سراہا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم جلد قطرکادورہ بھی کریں گے۔

  • پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کابل میں افغان قیادت سے ملاقات کریں گے وہ پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان عوام اور حکومت کو نیک نیتی اور محبت کا پیغام پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ ہفتہ وار کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانوں پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیزافغان قیادت کوافغان امن کے حوالے سے پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کریں گے، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اب بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغان قیادت کو پاکستانی سفارتی عملے کی سلامتی سے متعلق خدشات سے آگاہ کریں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغانستان میں چھٹی علاقائی اقتصادی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغان قیادت سے پاکستان مخالف بیانات روکنے کا کہیں گے،ترجمان نے بتایا کہ سوزون رائس کے دورے کے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلق بات چیت ہوئی ۔

    پاکستان کامیابی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کررہا ہے اور ہم طالبان میں کسی قسم کا امتیاز نہیں رکھتے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

    آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی رینجر اور بی ایس ایف حکام کی ملاقات پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔