Tag: قافلے پر فائرنگ

  • شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان زخمی ہوگئے اور ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    اس سے قبل 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد مارے گئے

    یاد رہے کہ رواں برس 13 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا موسیٰ گیلانی پر الزام

    عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا موسیٰ گیلانی پر الزام

    لاہور : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے پر لاہور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے موسیٰ گیلانی کے محافظوں پر فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے، ان کے قافلے میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

    عمران خان کا قافلہ جب لاہور کے راستے سے گزرا تو اس پر فائرنگ کی گئی، تاہم پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی گاڑی اس قافلے میں پیچھے تھے جو فائرنگ کی ذد میں آگئی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

    پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی کے محافظوں نے کی۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعےقافلے پر فائرنگ کرائی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید گاڑی میں سوارتھے، گاڑی بلٹ پروف ہونے کےباعث فیصل جاوید محفوظ رہے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی اے ایف ایف 148 نمبرکی گاڑی میں سوارتھے، جبکہ ان کےساتھ دوسری لینڈ کروزر کا نمبر بی ڈی 7098 تھا، فائرنگ کرنے والےگارڈز ایم این سی 1111 نمبر کی گاڑی میں سوار تھے، پی ٹی آئی نے علی موسیٰ گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔