Tag: قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  • نگراں وزیرصحت کا نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    نگراں وزیرصحت کا نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    لاہور : نگراں وزیرصحت ڈاکٹر سعد نیاز نے نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مقبول باقر نےمجھے کابینہ ممبران کے سامنے دھمکیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں کابینہ کے اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد نگراں وزیرصحت ڈاکٹر سعد نیاز کا نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان
    کردیا۔

    نگراں وزیرصحت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مقبول باقر نےمجھے کابینہ ممبران کے سامنے دھمکیاں دیں، وکلاسےبات کر رہاہوں قانونی نوٹس دوں گا۔

    ڈاکٹرسعدنیاز کا کہنا تھا کہ میں نے آخری کابینہ اجلاس میں خامیوں کی نشاندہی کی تو وزیر اعلیٰ آگ بگولہ ہوگئے، میں نے کہا ہماری یہ ناکامیاں ہیں جو برداشت نہیں کی گئیں۔

    یاد رہے سندھ کی نگراں حکومت کا آخری اجلاس نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کی زیر صدارت ہوا جس کا اختتام تلخیوں کے ساتھ ہوا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز میں ہونے والی زبانی توتو میں میں دھمکیوں تک جا پہنچی۔

    اجلاس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، وزیر صحت نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ نگراں حکومت میں عوام کے لیے کچھ کروں لیکن مجھے وزیراعلیٰ نے کام نہیں کرنے دیا۔

    جس پر جسٹس (ر) مقبول باقر نے اس الزام کا جواب دیا تو دونوں جانب سے گرما گرمی اور شور شرابا ہوا جو ہاتھا پائی تک پہنچا اور دونوں نے کابینہ کے دیگر اراکین کے سامنے ایک دوسرے کو ’’تمھیں نہیں چھوڑوں گا‘‘ جیسی دھمکیاں بھی دیں۔

  • فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنائاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا اور کہا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ تین دن میں معافی مانگیں، اگر معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔

    یاد رہے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رلا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیرے ہے ، جو چیخ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔

    بعد ازاں فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا تھا فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔

    ان کا کہنا تھا فردوس باجی چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافے کا جواب نہیں آیا، آپ کی حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔

  • بچے کے معذور ہونے کا معاملہ، نیپرا کا کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    بچے کے معذور ہونے کا معاملہ، نیپرا کا کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف سیفٹی اسٹینڈرڈ پر پورا نہ اترنے پر کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی نااہلی سے بچے کے معذور ہونے کے معاملے پر نیپرا نے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے رابطے کے باوجود کے الیکٹرک نے اب تک رپورٹ پیش نہ کی، کے الیکٹرک کے خلاف سیفٹی اسٹینڈرڈ پر پورا نہ اترنے پر کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: ننھا عمر دونوں بازؤں سےمحروم، غفلت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    متاثرہ بچے کے والدین کی جانب سے کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر ادارے کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 8 سالہ بچے عمر کے بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام سے تار گرنے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فرام کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔

    مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کی نااہلی کا ایک اور واقعہ، نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں کے الیکٹرک کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا جہاں 25 سالہ نوجوان لٹکتے تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • شہریار خان کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    شہریار خان کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سے برمنگھم میں نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    یہ بات انہوں‌ نے کراچی میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ودیگر بھی موجود تھے

    شہریار خان نے کہا کہ بھارتی بورڈ ایم او یو سائن ہونے کے باوجود پاکستان سے نہیں کھیل رہا، میچ کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اگر بھارت نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کوئی نہ کوئی ایکشن ضرور لے گا۔

     پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ سڈنی میں کم بیک کریں گے

    پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چییئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا۔ نجم سیٹھی نے وزیر داخلہ سے سیکورٹی کلیئرنس کے حوالے سے بات کی ہے۔

    گزشتہ روز باسط علی اور محمود حامد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے سوال پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ باسط علی اور محمود حامد دونوں کو بلا کر خود سنوں گا۔

    پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کے لیے سات کروڑ کا بجٹ منظور کیا ہے، اب کوئی بچہ یہ نہیں کہے گا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کلب کرکٹ کی ٹیمیں بنا کر چیمپئن شپ کرائی جائیں گی، کوشش ہے کہ کوئی اسپانسر بھی مل جائے اگر نہ ملا تو پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کرائے جائیں گے۔