Tag: قانون نافذ

  • فتنہ الخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی، 2 خارجی ہلاک

    فتنہ الخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی، 2 خارجی ہلاک

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی میں 2 خارجیوں کو ہلاک کرکے پنجاب کے ضلع تونسہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی، کارروائی کے دوران 2 خارجی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق 24 اگست کو تھانہ تونسہ کی حدود میں دہشت گرد گروپ موجود تھا، پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہناہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

  • بی جے پی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی

    بی جے پی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی

    مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے کارندوں کی مدد سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخ گواہ ہے بی جے پی جب بھی اقتدار میں آئی ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا، مودی سرکار اپنے تیسرے دور اقتدار میں بھی مخالف آوازوں کا گلا گھونٹ رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مودی سرکار مخالف کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی ریاستی مشینری استعمال کررہی ہے، مودی نے اقتدار میں آکر اپنے کارندوں کے ذریعے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کنٹرول میں کرلیا۔

    مودی کا اپوزیشن جماعتوں کو نیچا دکھانے، اس کی حالیہ الیکشن میں ناکامی کا ثبوت ہے، نریندر مودی مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

    مودی کے آنے کے بعد اثر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقدمات اندراج میں اضافہ ہوا، کرناٹک کے وزیر ریوینیو کرشنا بائرے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مبینہ کالعدم سر گرمیوں پر سوال اٹھایا۔

    کرناٹک کے وزیر ریونیو کرشنا بائرے نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مودی حکومت کی کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے، مودی حکومت 2014 سے اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں اور خوفزدہ کررہی ہے۔

    وزیر کرشنا بائرے نے کہا کہ مودی دور میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی درج مقدمات میں تقریباً 400 گنا اضافہ ہوا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تحت 95 فیصد مقدمات سیاسی مخالف رہنماؤں پر درج کئے گئے۔

    کرشنا بائرے نے کہا کہ مودی حکومت اپنے سیاسی مخالفین پر سرجیکل اسٹرائیک کررہی ہے، سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے بی جےپی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غلط استعمال کیا، جھارکھنڈ، دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاریاں بی جےپی حکومتی کارکردگی کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہیں۔

    کرشنا بائرے نے مزید کہا کہ بی جےپی نے کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے چھاپے مارے، 14 سیاسی جماعتوں نے انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیے۔

  • کراچی: 2 ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار

    کراچی: 2 ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں ڈاکو کا شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹا جاتا ہے لیکن انہیں لگام ڈالنے میں پولیس ہمیشہ ناکام نظر آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایک اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب دو ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈکیت نے شہری کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور  چند منٹ کے اندر موبائل فون اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    کراچی میں رواں سال 75 سے زائد شہری اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے قتل ہو چکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارداتوں کی روک تھام کیلیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔

  • کراچی :گلشن اور صدر کے علاقوں سے دو بھارتی شہری گرفتار

    کراچی :گلشن اور صدر کے علاقوں سے دو بھارتی شہری گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے داروں نے گلشن اور صدر کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو بھارتی باشندوں کو گرفتار کیا جن کا تعلق گجرات سے تھا۔

    Two Indian citizens arrested from Karachi by arynews

    گرفتار بھارتی شہری کراچی میں گذشتہ 8 سال سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، گرفتار بھارتی باشندوں کی شناخت وسیم اور حسن کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

    ٹھٹہ سے گرفتار بھارتی ایجنٹ صدام حسین کے انکشافات

    اس سے قبل کئی بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے چند ماہ قبل بھی بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ صدام حسین عرف روشن ماچھی کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، دوران تفتیش بھارتی ایجنٹ کا کہنا تھا کہ میں مچھیرے کے روپ میں بھارتی ایجنٹ اور سہولت کار تھا۔

     

     

  • سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    اسلام آباد: غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پشاور سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سکیورٹی اداروں نے پشاور کے علاقے تہکال میں مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ متاثرہ اسکول کے قریب ورسک روڈ پر بھی رہائشی علاقوں سے ستر سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

    سکیورٹی حکام نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے دو شہروں سے بھی کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعوی ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے فون رابطے حاصل کر کے ان کی بنیاد پر تحقیقات کی ہیں، جس سے وہ حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • کوئٹہ: دھماکہ اور فائرنگ، صوبائی مشیر تعلیم سرداررضا محمد  بال بال بچ گئے

    کوئٹہ: دھماکہ اور فائرنگ، صوبائی مشیر تعلیم سرداررضا محمد بال بال بچ گئے

    کوئٹہ: کو ئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر زوردار دھماکہ اور فائرنگ ، صبائی مشیر تعلیم بال بال بچ گئے، پولیس، ایف سی اور رسیکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ہیلتھ  سینٹر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کوئٹہ بھر میں سنی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کئی گئی ہے، دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔

    اے آر وائی کے نمائندے کے مطابق دھماکہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر قائم ایک سرکاری پرائمری اسکول کے سامنے ہوا ہے، جہاں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ نمائندے کے مطابق مذکورہ روڈ سے دھماکے کے وقت صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا محمد کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں وہ معمولی زخمی ہوئے تاہم محفوظ رہے ہیں لیکن ان کی گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ہونے والی فائرنگ سردار رضا محمد کے گارڈز کی جانب سے کی گئی تھی۔

    نمائندے کے مطابق جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے اس مقام پر لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے کیونکہ مزکوری روڈ پر اہم دفاتر، ہیلتھ سینٹر اور فوسٹ آفس بھی موجود ہیں، جہاں دن بھر لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    دھماکے کے فوری بعد مزکورہ علاقے کو پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹمیوں نے روڈ کو بحال کرنے کیلئے اپنی کاروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے دھماکے کے مقام سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔