Tag: قانون نافذ کرنے والے ادارے

  • حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پرحیدرآباد میں ہٹری بائی کے پاس کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوبارودی مواد، کلاشنکوف، 4 پستول، بم بنانے کا سامان برآمد کرکےشہرکو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 8 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے نمازجمعہ کے اجتماع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس میں بم بنانے کا سامان اور 10 کلو بارودی مواد استعمال ہونا تھا۔


    کوئٹہ، خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی


    خیال رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری 2018 کو آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، چھوٹی مشین گنیں اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا گرفتار

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا گرفتار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کو قانون نافد کرنے والے اداروں نے ایک بار پھرحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہد پاشا کو رات گئے قانون نافد کرنے والے اداروں نے نجی اسپتال کے قریب سے حراست میں لے لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہد پاشا کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔


    ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرشاہد پاشا رینجرزکے زیرِحراست


    خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو حراست میں لیا گیا اور 15 دن بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

    بعدازاں 22 اگست 2016 کو بھی شاہد شاپا کو حراست میں لینے کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔


    حیدرآباد فائرنگ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 25 اکتوبر کوحیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 7اکتوبرکو رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما گلفراز خان خٹک ایڈووکیٹ کو حراست میں لے لیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائی،علامہ مرزا یوسف زیرحراست

    قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائی،علامہ مرزا یوسف زیرحراست

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناظم آباد میں کارروائی کےدوران علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لےلیا۔

    تفصیلات کےمطابق شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علامہ مرزا یوسف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران علامہ مرزر یو سف حسین کو حراست میں لیا گیا۔

    خیال رہے کہ علامہ مرزا یوسف حسین مسجد نورِایمان کے خطیب ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلامہ مرزا یوسف حسین کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی، 50 گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ شب شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے دو مقامات پر کومبنگ آپریشن کرکے پچاس افراد کو حراست میں لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    واضح رہے کہ جمعے کی شب رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیاتھا اور آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

  • پٹیل پاڑہ قتل  کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    کراچی :قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق سینیٹر اور پیپلزپارٹی کے سابق رہنما فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پٹیل پاڑہ میں دو افراد کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رات گئے سچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

    فیصل رضا عابدی کو پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی سیکیورٹی ادارے کی جانب سے فیصل رضا عابدی کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

    قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے آدھے گھنٹے تک فیصل رضا عابدی کے گھر کی تلاشی لی۔اس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیاگیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،واقعے پر شیعہ تنظیم پاسبان عزا نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

    تنظیم کے صدر راشد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی فیصل رضا عابدی کے پارٹی چھوڑنے کا بدلہ لے رہی ہے،اگر معاملےکو جلد حل نا کیا گیا تو صبح 10 بجے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

  • را کے ایجنٹ عبدالجبارکی تلاش جاری

    را کے ایجنٹ عبدالجبارکی تلاش جاری

    کراچی : پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے عبدالجباراوراس کے سہولت کار کی تلاش جاری ہے۔

    انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی شیخ عبدالجبار اوراس کے سہولت کاراظفرملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کے بعد شیخ عبدالجبارا ور اس کے ساتھی اظفر کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شیخ عبدالجباربھارتی شہری ہے اور اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہے عبدالجبار 1983میں پاکستان آیا،1995میں شناختی کارڈ بنوایا 1990میں خورشیدہ پروین نامی خاتون سے شادی کی جس سے اس کا ایک بیٹا اوربیٹی بھی ہیں۔

    اسی طرح 2003میں عبدالجبار نے اپنا پاسپورٹ بنوایا جو نارتھ کراچی کا رہائشی ہے اور اتوار بازار میں اسٹال لگاتا ہے جب کہ رات کو پارٹ ٹائم کے طور پر چنگچی رکشا بھی چلاتا ہے۔

    بھارت سے پاکستان منتقل ہونے مبینہ را ایجنٹ عبدالجبار کے والدین اور ایک بہن اور بھائی اب بھی بھارت میں رہائش پزیر ہیں۔

    واضح رہے 2013 سے جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں را کے کئی ایجنٹس کو گرفتار کیا جا چکاہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے 3 را کے ایجنٹ گرفتار ہو چکے ہیں جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

  • کراچی : پولیس کی کارروائیاں،چاردہشت گردگرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں،چاردہشت گردگرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نےٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو حراست میں لےکر اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا.

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے سچل میں چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے.

  • لیاری جنرل اسپتال سے دہشتگردوں کاسہولت کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    لیاری جنرل اسپتال سے دہشتگردوں کاسہولت کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری جنرل اسپتال سے دہشت گردوں کے سہولت کار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کے گردگھیرا تنگ کردیا،کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے لیاری جنرل اسپتال سےدہشتگردوں کے سہولت کارکوگرفتارکرلیا۔

    ذرائع کیمطابق ملزم ریاض بابل عرف بابلہ لیاری جنرل اسپتال کاملازم اورگینگ وارکا سہولت کار ہے۔ ملزم کےلیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز سےتعلقات ہیں۔

    ملزم پہلےعزیربلوچ پھربابالاڈلہ گروپ میں شامل ہوا۔ملزم نےانکشاف کیاکہ اسے ایک سیاسی جماعت کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

    ذرائع کاکہناہےکہ ملزم ریاض بابل کی نشاندہی پر لیاری جنرل اسپتال سےکامل عرف کپی اورارشد نامی مزید دو ملازمین حراست میں لےلیے گئےجبکہ ماما نثار اور ماما رشید کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔

    ریاض بابل کی نشاندہی پرپھول پتی لائن سمیت دومختلف مقامات پر چھاپےمارکراسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا، پولیس نےملزم کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

  • سیاسی جماعتوں کے کرپٹ عہدیداران کی تفصیلات جمع

    سیاسی جماعتوں کے کرپٹ عہدیداران کی تفصیلات جمع

    اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعتوں کے کرپٹ عہدیداران کی تفصیلات جمع کرلیں، سیاسی جماعتوں کے اہم عہدوں پر تعینات افسران کی کرپشن کے ثبوت جمع کرلئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت کے وزراء، لینڈ اور فشری ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں میں تعینات افسران نے اربوں کرپشن کی ہے،اہم افسران کی گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

    کچھ اہم شخصیات کے پاکستان سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔