Tag: قاہرہ

  • مصر: قاہرہ میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

    مصر: قاہرہ میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

    قاہرہ : مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے قریب سڑک کنارے بم دھماکے میں تین سیاح اوران کا گائیڈ ہلاک ہوگیا، حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب غزہ کے عجائبات کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

    جس کے نتیجے میں بس میں سوار ویتنام کے دو سیاح اور ان کا گائیڈ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا سیاح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس ڈرائیور نے جس مقررہ راستوں سے سیاحوں کو لیکر جانا تھا وہاں سے نہیں گیا، نہ ہی انتظامیہ کو اس کی خبردی گئی۔

    حکام کے مطابق سڑک کنارے یہ بم کس نے رکھا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگیا تاہم ماضی میں اس قسم کے حملوں باالخصوص سیاحوں کو نشانہ بنانے میں عسکریت پسند تنظیم داعش ملوث رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مصر سیاحت کے لیے اہم ملک سمجھا جاتا ہے، یہاں کے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح رخ کرتے ہیں۔

  • قاہرہ کی سڑکوں پر رقصاں خواتین بیلے ڈانسرز

    قاہرہ کی سڑکوں پر رقصاں خواتین بیلے ڈانسرز

    کیا آپ نے کبھی بیلے ڈانسرز کو سڑک پر رقص کرتے دیکھا ہے؟

    مغربی ممالک میں تو شاید یہ ایک عام بات ہو لیکن ایشیائی خصوصاً مسلمان ممالک میں یہ ایک نہایت ہی حیرت انگیز اور غیر معمولی بات ہے۔ سڑک پر رقاصوں اور خصوصاً خواتین رقاصاؤں کا رقص بہت سوں کو ناگوار گزر سکتا ہے۔

    مصر کے دارالحکومت میں بھی ایک فوٹو گرافر اور چند بیلے ڈانسرز نے قاہرہ کی سڑکوں پر رقص کر کے لوگوں کو ناک بھوں چڑھانے پر مجبور کردیا۔ بیلے ڈانس رقص کی ایسی قسم ہے جس میں رقاص اپنے پاؤں کی انگلیوں کے سہارے رقص کے مختلف مراحل سر انجام دیتا ہے۔

    cairo-9

    cairo-3

    محمد طاہر نامی یہ فوٹوگرافر اس سے قبل بہت سے ممالک میں سڑک پر بیلے ڈانس کے مظاہرے اور ان کی تصویر کشی و عکس بندی دیکھ چکا تھا اور وہ مصر میں بھی ایسا ہی فوٹو پروجیکٹ شروع کرنا چاہتا تھا۔

    جب اس نے چند بیلے ڈانسرز کی مدد سے اس پر کام شروع کیا تو بہت جلد اس کی تصاویر خواتین کی خود مختاری کی علامت بن گئیں۔ اس کی یہ تصاویر سڑکوں پر خواتین کی چھیڑ چھاڑ اور ہراسمنٹ کے خلاف ایک استعارے کے طور پر لی جانے لگیں۔

    cairo-10

    cairo-4

    Happiest of birthdays to our beautiful ballerina @haniahindy ❤️

    A post shared by Ballerinas of Cairo (@ballerinasofcairo) on

    محمد طاہر نے نہ صرف ان رقاصاؤں کی رقص کرتے ہوئے تصویر کشی کی، بلکہ پس منظر میں ان افراد کو بھی عکس بند کرلیا جو ان ڈانسرز کو حیرت، ناگواری، یا تعجب سے دیکھ رہے ہیں۔

    cairo-5

    cairo-6

    قاہرہ شہر کی اندرونی گلیوں میں عکس بند کی جانے والی ان تصاویر کے پس منظر میں قاہرہ کی قدیم اور روایتی مضبوط دیواریں، گلیاں، گھر اور دیگر تاریخی تعمیرات اور ان کے سامنے بیلے ڈانس کا مظاہرہ، دیکھنے والوں کو مبہوت کردیتا ہے۔

    cairo-7

    cairo-2

    cairo-8

    cairo-11

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یروشلم تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ ناقابل قبول

    یروشلم تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ ناقابل قبول

    قاہرہ : عرب لیگ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے متازعہ فیصلے کونا قابل قبول قرار دیتے ہوئے امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہوا۔

    اجلاس میں 22 ممالک وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اوردوملکی تنازعے کے پرامن حل کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔


    فلسطینی صدرنےامریکی نائب صدرسےملاقات منسوخ کردی


    عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابوالغیط نے ڈونلد ٹرمپ کے فیصلے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

    فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے نے واضح کردیا دوملکی تنازعے کے حل کے لیے صرف ایک فریق کی پارٹی بنا ہوا ہے، لہذا وہ ثالثی کا کردارادا نہیں کرسکتا۔

    اس موقع پرلبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے کہا کہ امریکہ کو یروشلم میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے سے روکنے کے لیے عرب ممالک کو امریکہ پرمعاشی پابندیاں عائد کرنی چاہیے۔


    یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا


    یاد رہے کہ گزشتہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی یروشلم پالیسی پر15 میں سے 14 ارکان نے امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مصر میں دہشت گرد حملہ، ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا

    مصر میں دہشت گرد حملہ، ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا

    پیرس: مصر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور تاریکی میں ڈوب گیا۔ مصر میں ہونے والے حملے میں 235 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

    گزشتہ روز مصر کی مسجد روضہ میں دھماکہ کے شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے تاریخی ایفل ٹاور کی روشنیاں گل کر دی گئیں۔

    گزشتہ روز وادی سینا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دہشت گردوں نے مسجد پرحملہ کر کے درجنوں نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

    دھماکے کے فوری بعد 50 سے زائد ایمبولینس موقع پر پہنچیں تو دہشت گردوں نے زخمی اور لاشیں لے جانے والی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔

    قاہرہ: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 235 افراد شہید

    ہولناک دھماکے میں 235 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

    دھماکے کے بعد غزہ اور ملحقہ سرحدوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ مصری صدر السیسی نے دھماکے کے پیش نظر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مصرمیں فوج اوردہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ، 54 اہلکارجاں بحق

    مصرمیں فوج اوردہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ، 54 اہلکارجاں بحق

    قاہرہ : مصر میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے مُڈ بھیڑ کے نتیجے میں افسران اور اہلکاروں سمیت 54 اہلکارہلاک جبکہ متعدد دہشت گردوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلو میٹر جنوب مشرق میں بہاریہ نخلستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اور فوج کے افسران سمیت 54 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    مصر کی وزات داخلہ نے دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئےکئی حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مجموعی طور پر فوج اور پولیس کے54 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

    مصری حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ سے 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں بہاریہ نخلستان میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

    دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ فائر کیے اوردھماکہ خیز مواد کا بھی استعمال کیا۔

    دوسری جانب مصر میں پے درپے ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث انتہا پسند گروپ ’’ حسم ‘‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مصری پولیس اور فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔


    مصر میں پولیس قافلے پر حملہ ‘ 18 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو مصر کے شمالی علاقے سیناء میں پولیس کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فرعون کے مجسمے کا تین ٹن وزنی دھڑنکال لیا گیا

    فرعون کے مجسمے کا تین ٹن وزنی دھڑنکال لیا گیا

    قاہرہ : مصرمیں ’فرعون رعمسیس دوئم‘ کے مجسمے کا دھڑ نکال لیا گیا. مصری اور جرمن ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے گذشتہ ہفتے یہ مجسمہ دریافت کیا تھا، جس کا وزن تین ٹن ہے۔

    مصر میں ممکنہ طور پر تین ہزار سال قدیم ایک بڑے مجسمے کا دھڑ کیچڑ سے کرینوں کی مدد سے نکالا گیا، مجسمے کے بارے خیال ہے کہ یہ فرعون کا مجسمہ ہے۔

    mumy-post-01

    اس مجسمے کا سر اور دیگر حصے گذشتہ ہفتے نکالے گئے تھے، یہ باقیات شمال مشرقی قاہرہ میں رعمسیس دوئم جو عظیم رعمسیس کےمندر کے پاس سے نکالی گئیں۔

    mumy-post-02

    ماہرین کو لگتا ہے کہ یہ مجسمہ رعمسیس کا ہو سکتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ مجسمے کے ٹکڑوں کو مرکزی قاہرہ میوزیم میں لے جا کر جوڑا جائے گا۔

    mumy-post-03

  • مصری عدالت نے سعودی عرب کو جزیرے نہ دینے کا فیصلہ سنا دیا

    مصری عدالت نے سعودی عرب کو جزیرے نہ دینے کا فیصلہ سنا دیا

    قاہرہ : سعودی عرب کی جانب سے مصر کے دو جزیرے اسکے حوالے کرنے کے منصوبے سے متعلق مقدمے میں مصر کی اعلیٰ عدالت نے ذیلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا، فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت تالیوں سے گوج اٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کی ایک اعلیٰ عدالت نے بحیرۂ احمر کے دو جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

    مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت (ہائی ایڈمنسٹریٹو کورٹ) نے یہ فیصلہ حکومت کی اس اپیل پر سنایا ہے جس میں مصری حکومت نے استدعا کی تھی کہ ایک ذیلی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس میں عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ تیران اور صنافیر نامی جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے منصوبے کو روک دے۔

    پیر کو جب جج نے یہ فیصلہ سنایا کہ مصری حکومت یہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے کہ مذکورہ دو جزیرے دراصل سعودی عرب کی ملکیت تھے، تو کمرہ عدالت تالیوں سے گونج اٹھا۔

    ان جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے منصوبے پر جب گذشتہ سال اپریل میں دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے تو مصر میں اس کے خلاف احتجاج بھی ہوا تھا۔ مصری یا سعودی حکومت کی جانب سے عدالت کے اس فیصلے پر کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    اس بارے میں صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ یہ جزیرے ہمیشہ سے سعودی عرب کی ملکیت تھے اور سعودی عرب نے سنہ 1950 میں مصر سے درخواست کی تھی کہ ان جزیروں کی حفاظت کے لیے وہ وہاں پر اپنے فوجی تعینات کر دے۔ لیکن اس بیان کے بعد السیسی پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ملکی آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اصل میں وہ یہ جزیرے سعودی عرب کو ’فروخت‘ کر رہے ہیں جس کے جواب میں وہ سعودی عرب سے اربوں ڈالر کی امداد لے رہے ہیں۔

    ناقدین کے بقول سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے قاہرہ کے دورے کے موقع پر جس امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا وہ ان ہی جزیروں کی منتقلی کے جواب میں تھا۔

  • مصر: کشتی الٹنے کا واقعہ،162افراد جاں بحق

    مصر: کشتی الٹنے کا واقعہ،162افراد جاں بحق

    قاہرہ : مصر کے شمالی ساحل کے قریب بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 162ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم کے ساحلی شہر روزیٹا میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 162 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 163 افراد کو بچالیا گیا ہے اور قریبی اسپتال میں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ حادثہ یورپین بارڈر ایجنسی ’فَرنٹیکس‘ کی جانب سے خبردار کیے جانے کے چند ماہ بعد پیش آیا، جس میں ایجنسی کا کہنا تھا کہ یورپ جانے والے زیادہ تر مہاجرین براستہ مصر یورپی ممالکی کا رخ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘روزیٹا کے ساحل کے قریب غیر قانونی مہاجرین کی ایک کشتی الٹ گئی جس سے 29 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

    مصری حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ کشتی میں 600 پناہ گزین سوار تھے جن کا تعلق کشتی مصر، سوڈان، صومالیہ اورایری ٹیریا کے علاقوں سے تھا اب تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔

    بین الاقوامی خبررساں ایجینسی کے مطابق واقعہ مصر کے شمالی ساحل سے تقریبا 12 کلو میٹر دور بحیرہ روم میں پیش آیا تھا تا ہم ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے کہ کشتی نے اپنے سفر کا آغاز کب اور کہاں سے کیا اور اُس کی منزل کہاں کی تھی۔

    یاد رہےکہ اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے کے خواہش مند 10 ہزار افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ مختلف خلیجی اور افریقی ممالک میں جاری خانہ جنگی اور دیگر معاشی مسائل کی وجہ سے رواں سال 3 لاکھ سے زائد مہاجرین نے بحیرہ روم کے ذریعے یورپ کا رخ کر چکے ہیں۔

  • قاہرہ:عرب لیگ کا دوملکی تنازعے کے حل کےلیے اجلاس

    قاہرہ:عرب لیگ کا دوملکی تنازعے کے حل کےلیے اجلاس

    قاہرہ : مصر میں فلسطین اور اسرائیلی تنازعے کے پُرامن حل کے لیے عرب لیگ ایک بارپھر سرجوڑ کربیٹھ گئی،مسئلے کےحل کےلیے فرانسیسی تجویز بھی زیربحث لائی گئی.

    تفصیلات کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں قیام امن اور دو ملکی تنازعے کے پُرامن حل کیلئے قاہر ہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہوا.

    اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا.

    عرب لیگ کے سربراہ نبیل العرابی کااجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن دوملکی تنازعے کے حل سے مشروط ہے.

    یاد رہے کہ امریکی قیادت میں اپریل 2014 میں ہونےو الے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں ممالک میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے.

    واضح رہے کہ کہ فلسطینی صدر محمد عباس نے اسرائیل کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں فرانس اور دیگر ممالک شامل ہوں.

  • مصر : پولیس وین پرحملہ کیپٹن سمیت 7اہلکار ہلاک

    مصر : پولیس وین پرحملہ کیپٹن سمیت 7اہلکار ہلاک

    قاہرہ : مصر کےشہرحلوان میں حملہ آوروں کی پولیس وین پر فائرنگ، حملے میں ایک افسر سمیت سات اہلکار مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر حلوان میں حملہ آوروں نے پولیس وین پرفائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد حمید سمیت سات پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور جد ید اسلحے سے لیس تھے اور پولیس وین پر حملے سے قبل دہشت گردوں نے داعش کا پرچم لہرایاتھا،تاہم سرکاری میڈیا نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے،حملہ آور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناکر فرارہوگئے، پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے شہربھر میں چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

    یاد رہے مصر میں خانہ جنگی کا سامنا ہے، شمالی سینائی میں شدت پسندوں کی جانب سے بم دھماکوں سمیت جان لیوا حملوں میں2013 سے اب تک سینکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکاہے.