Tag: قاہرہ

  • کارٹون’’ ٹام اینڈ جیری‘‘ بچوں میں بڑھتے تشدد کا ذمہ دار قرار

    کارٹون’’ ٹام اینڈ جیری‘‘ بچوں میں بڑھتے تشدد کا ذمہ دار قرار

    قاہرہ : مصر کے حکومتی عہدیدار نے کارٹون ’’ ٹام اینڈ جیری‘‘ کو بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مصر کے شہر قاہرہ میں ویڈیو گیم اور کارٹونز کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات پرمنعقدہ کانفرنس کے دوران سرکاری انفارمیشن کے سربراہ صالح عبد الصدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کے باعث بچوں میں تشدد کا عنصر پروان چڑھ رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کارٹون میں چوہا بلی ایک دوسرے سے انتقام لینے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں، کچھ قسطوں میں یہ دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف بم استعمال کئے ہیں۔

    کارٹون میں ساری چیزیں بالکل نارمل انداز میں دکھائی جاتی ہیں، جسے بچے اپنی عملی زندگی میں اپناتے ہوئے بھی وہی عمل دہراتے ہیں۔

    واضح رہے 1940 سے جاری ہونے والے اس کارٹون کی ہزاروں قسطیں نشر ہوچکی ہیں، اس کارٹون کی کہانی چوہے اور بلی کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کو تنگ کرنے کے لئے مختلف بہانے ڈھونڈتے ہیں، جبکہ کارٹون سیریز بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

  • حسنی مبارک اور 2 بیٹوں کو کرپشن کیس میں 3سال قیدکی سزا

    حسنی مبارک اور 2 بیٹوں کو کرپشن کیس میں 3سال قیدکی سزا

    قاہرہ : مصر کے سابق صدرحسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کو کرپشن کے الزام میں تین سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی گئی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق حسنی مبارک اوران کے بیٹوں پرریاست کے لاکھوں ڈالرزکے فنڈز خوردبرد کرنے کا الزام تھا۔ یہ پیسے صدارتی محل کی تزئین وآرائش کے لئے مختص کئے گئے تھے۔

    تاہم سرکاری صدارتی محل کے بجائے تمام فنڈز حسنی مبارک اوران کے بیٹوں کی نجی رہائش گاہوں پرخرچ کئے گئے۔ حسنی مبارک کے مقدمے کی سماعت قاہرہ کے نواحی علاقے میں پولیس اکیڈمی میں ہوئی۔

    حسنی مبارک کوگزشتہ مہینے مختلف الزامات میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • مصر: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے 2 صحافی ضمانت پر رہا

    مصر: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے 2 صحافی ضمانت پر رہا

    قاہرہ : مصری عدالت نے الجزیرہ نشریاتی ادارے کے دونوں صحافیوں کو ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کردیا ہے۔ ان صحافیوں کو جھوٹی خبریں پھیلانے اور کالعدم جماعت کی مدد کے الزامات پر سات اور دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مصری عدالت نے گزشتہ روز دو صحافیوں محمد فہمی اور باہر محمد کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے آغاز پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی تھی،  دونوں صحافیوں کو آج رہا کردیا گیا ہے۔ ان کے تیسرے ساتھی آسٹریلوی صحافی پیٹر گریسٹا پہلے ہی رہائی پانے کے بعد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

    تاہم عدالت نے ان دونوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی ہے۔ ان تین صحافیوں پرجھوٹی خبریں پھیلانے اور کالعدم جماعت کی مدد کے الزامات ہیں تاہم ان صحافیوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

  • مصرکےسابق صدرحسنی مبارک قتل کے الزامات سے بری

    مصرکےسابق صدرحسنی مبارک قتل کے الزامات سے بری

    قاہرہ: مصرکی عدالت نے سابق صدرحسنی مبارک کو قتل اور بدعنوانی کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ حسنی مبارک پردوہزارگیارہ میں حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کا الزام تھا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سابق صدرحسنی مبارک کے علاوہ سابق وزیرداخلہ اور حسنی مبارک کے پانچ کمانڈوز کو بھی قتل کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

    حسنی مبارک پرمالی بدعنوانی اوردوہزاگیارہ میں حکومت مخالف تحریک میں شریک افراد کے قتل کی سازش کے الزامات تھے۔

    چھیاسی سالہ حسنی مبارک نے تمام الزامات کوبے بنیاد قراردیا تھا۔

  • غزہ کی تعمیرنوکیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس قاہرہ میں ہوگی

    غزہ کی تعمیرنوکیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس قاہرہ میں ہوگی

    قاہرہ: جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس اتوار کو قاہرہ میں ہو رہی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے مصر اور ناروے کی مشترکہ سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں اقوام متحدہ سمیت پچاس سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

    کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کی جائیں ‌گی۔

    کانفرنس میں فلسطینی صدر محمود عباس، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ناروے اور امریکہ کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی شریک ہونگے۔

  • قاہرہ : مصری صدرکی فوجیوں کے جنازے میں شرکت

    قاہرہ : مصری صدرکی فوجیوں کے جنازے میں شرکت

    قاہرہ : مصری صدر عبدل فتح السیسی نے سرحدی چوکی پر حملے میں جاں بحق ہونے والے اکیس فوجیوں کے جنازے میں خصوصی طور پر شرکت کی.

    گزشتہ روز لیبیا کے قریب سرحدی چوکی  پر جنگجوؤں کے حملے میں مارے جانے والے اکیس فوجیوں کی آخری  رسومات ادا کردی گئیں، نماز جنازہ کیلئے فوجیوں کے تابوت کو مصری پرچموں میں لپیٹ کر لایا گیا۔

    مصری صدر عبدل الفتح  نے جنازے میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوجی چوکی پر حملہ کرنے والے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔