Tag: قاہرہ

  • قاہرہ: نئے آئین کی تشکیل کے لئے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان

    قاہرہ: نئے آئین کی تشکیل کے لئے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان

    مصر میں نئے آئین کی تشکیل کے لئے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق اٹھانوے فیصد مصری عوام نے نئے آئین کی تشکیل کو مصر کے مستقبل کےلئے خوش آئند قرار دے دیا۔

    مصر میں سپریم الیکشن کمیٹی کیجانب سے جاری شدہ ریفرنڈم کے نتائج کےمطابق اٹھانوے فیصد مصری عوام ملک میں نئےآئین کے نفاذ کے حق میں ہیں اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

    اس موقع پر سپریم الیکشن کمیٹی کے سربراہ نبیل سلیب کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم نہایت کامیاب رہا جس میں دو کروڑ سے زائد مصریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا جو مصر کی آبادی کا اڑتیس اعشاریہ چھ فیصدہیں۔

    مصر میں گذشتہ برس جولائی میں محمد مرسی کی حکومت کےخاتمےکے بعد سے مصر کی سابق حکمران جماعت اخوان المسلمون پر اس کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

  • قاہرہ: حکومت کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری

    قاہرہ: حکومت کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری

    مصر میں حکومت کیجانب سے عائد کردہ پابندی کے باوجود قاہرہ اور ملک کی دیگر یونیوزسٹیوں کے طالب علموں اور فورسزکے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملک بھر کی کئی جامعات کے طلباء معزول صدر محمد مرسی کی بحالی کے لئے مطالبہ کررہے تھے، قاہرہ یونیورسٹی کے باہر جاری مظاہرے کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

    مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے پولیس نے طلباء پر آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی، جس سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، پولیس کی کارروائی سے کئی طلبا زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے پندرہ طالبات کو گرفتار کرلیا، یونیورسٹی کے طلباء کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور انہیں سیکیورٹی فورسز کیجانب سے سخت مداخلت کا سامنا ہے۔
        

       

  • قاہرہ: اخوان المسلمین اور پولیس میں جھڑپیں،19افراد ہلاک

    قاہرہ: اخوان المسلمین اور پولیس میں جھڑپیں،19افراد ہلاک

    مصر میں اخوان المسلمین کے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، پرتشدد احتجاج میں انیس افراد ہلاک چالیس سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سو بائیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں اخوان المسلمین کے ہزاروں کارکنوں نے فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پولیس پر آتش گیر مادے اور پٹرول بموں کا استعمال کیا۔

    پولیس نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوئے، مصر میں فوجی حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دئیے جانے اور مظاہروں کے خلاف سخت قانون کے باوجود حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ نا انصافی اور فوجی قوانین قبول نہیں کرتے، حقوق کی جنگ کے لیے مظاہرے جاری رہیں گے۔
       

  • مصر:مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے، 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مصر:مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے، 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مصر میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی شیلنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سابق صدر پر دہشت گردی کے الزامات عائد کئے جانے پر عبوری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    پولیس نے دارلحکومت قاہرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کی ذد مٰں آکر دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔