Tag: قبائلی جرگے

  • بارکھان واقعہ : قبائلی جرگے نے حکومت کو 2 روز کی مہلت دے دی

    بارکھان واقعہ : قبائلی جرگے نے حکومت کو 2 روز کی مہلت دے دی

    کوئٹہ: قبائلی جرگے نے بارکھان واقعے پر کارروائی کے لیے حکومت کو 2 روز کی مہلت دے دی اور کہا لاشوں کو نظرانداز کیا تو تمام قبائل کوئٹہ میں اکھٹے احتجاج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بارکھان واقعے پر کوئٹہ میں ایوان قلات میں پرنس آغاعمرکی زیرصدارت قبائلی جرگہ ہوا۔

    جرگےمیں بلوچستان کےمختلف قبائل کےسردار،ان کےنمائندے شریک ہوئے ، جرگے میں مری اتحاداوردھرنےکے رہنما نے بھی شرکت کی۔

    سینیٹرپرنس آغاعمراحمدزئی نے کہا کہ تمام سرداروں اورنوابوں سے جرگے کیلئے رابطہ کیا گیا، سرداریاپھران کےنمائندےاس جرگےمیں شریک ہیں۔

    جرگےمیں بارکھان میں ماں،اس کےبیٹوں کے قتل سے متعلق مشاورت جاری کی گئی۔

    منعقدہ قبائلی جرگے میں جنرل سیکرٹری مری اتحاد نوراحمدبنگلزئی نے کہا کہ چاہتےہیں5مغوی بچوں کوبازیاب کرایا جائے، واقعےکی وجہ سے خود کوسردارکہنے میں شرم محسوس ہورہی ہے۔

    نوراحمدبنگلزئی کا کہنا تھا کہ واقعےمیں ملوث افراد سے مکمل لاتعلقی اختیارکی جائے۔

    قبائلی جرگےمیں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے جہانگیرمری نے کہا کہ ایک عورت نےقرآن اٹھاکرہم سب کوللکارا ہے، ایسےسردارکوہٹائیں جس نےبلوچوں کی تاریخ داغدارکی۔

    جہانگیرمری کا کہنا تھا کہ آج اس ظلم پر سب کو مل کر آواز اٹھانا ہوگی، مغوی بچوں کی بازیابی کےلیے زور لگانا ہوگا۔

    جرگے نے حکومت کو کارروائی کےلیے دو روز کی مہلت دے دی، سینیٹر پرنس آغااحمد زئی نے کہا زرگ، خاتون اور بچے کو تو جنگ میں بھی معافی ہوتی ہے ، حکومت نے واقعے کو مذاق سمجھا، لاشوں کونظرانداز کیا تو تمام قبائل کوئٹہ میں اکھٹے احتجاج کریں گے۔

  • قبائلی جرگے کی وزیراعظم سے ملاقات، نقیب اللہ کے نام سے کالج کی تعمیرکا اعلان

    قبائلی جرگے کی وزیراعظم سے ملاقات، نقیب اللہ کے نام سے کالج کی تعمیرکا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیاں سراہتے ہیں، نقیب اللہ محسود کے نام پر وزیرستان میں کالج تعمیر کیا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے محسود اور وزیر قبائل کے جرگہ رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کہی، وزیر اعظم ہاؤس میں محسود اور وزیر قبائل کے جرگے نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر گورنر کےپی کے، وزیرمملکت کیڈ، انجینئر امیرمقام بھی موجود تھے، اراکین نے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ نقیب اللہ کے کیس میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ نقیب اللہ محسود کے نام پروزیرستان میں کالج تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیاں سراہتے ہیں، پوری قوم قبائلی علاقوں کے عوام کی قربانیوں کو قدر سے دیکھتی ہے۔

    ملاقات میں جرگے نے وزیراعظم کو وزیرستان میں قبائل کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے علاوہ نقیب اللہ قتل میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔

    جرگے کے اراکین نے مسائل کےحل کی یقین دہانی اور ملاقات کرنے پر وزیراعظم سےاظہارتشکر کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • قبائلی عوام کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تودھرنا دینگے، سراج الحق

    قبائلی عوام کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تودھرنا دینگے، سراج الحق

    پشاور:امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے قبائلی عوام کے مطالبات تیس دن میں تسلیم نہ کیے تو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔

    پشاور میں قبائلی جرگےکے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک و قوم کی خاطر قربانی دی ہیں، حکومت قبائلی عوام کے مطالبات سنے اور تسلیم کرے ورنہ اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

    امیرِجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر قبائلی عوام آج مصیبت میں نہ ہوتے تو بھارت سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہ کرتا، قبائلی عوام نے ہی کشمیرکو آزاد کرایا تھا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں، امیرجماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مفادات سے بالاتر ہوکر قبائلی عوام کے مسائل حل کرنا چاہئے۔

  • قبائلی جرگے کی وزیرِاعظم میاں نوازشریف سے ملاقات

    قبائلی جرگے کی وزیرِاعظم میاں نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم اورمولانا فضل الرحمان کے زیرِ قیادت قبائلی جرگے کے درمیان ملاقات ہوئیاورملاقات کے دوران وزیرستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف نے قبائلی جرگے سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جر گہ اراکین نے وزیراعظم کو شمالی و زیرستان میں عوام کی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیئے بہادر قبائلیوں نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں اورقوم کوقبائلی علاقوں کےعوام پرفخر ہے، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی واپسی  کیلئے اقدامات کررہی ہے۔