Tag: قبائلی عوام

  • آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر قبائلی عوام کو با اختیار بنائیں گے: فردوس عاشق اعوان

    آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر قبائلی عوام کو با اختیار بنائیں گے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہماری ترجیح ہے، آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر محب وطن قبائلی عوام کو با اختیار بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ محب وطن قبائلی عوام کو ان کی قربانیوں، صبر اور استقامت کا پھل ہر صورت ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں با اختیار بنائیں گے۔

    اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے۔ پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کے لیے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

  • قبائلی عوام نے ان امیدواروں کو ووٹ دیے، جو ترقی چاہتے ہیں: گورنر کے پی کے

    قبائلی عوام نے ان امیدواروں کو ووٹ دیے، جو ترقی چاہتے ہیں: گورنر کے پی کے

    لاہور: گورنرکے پی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے ووٹ کےحق کا بھرپور استعمال کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    [bs-quote quote=”عمران خان کی لڑائی ذاتی مفاد کے لئے نہیں عوام کے لئے ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”گورنر کے پی کے”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے نتائج سب نے دیکھ لیے، قبائلی عوام نے ان امیدواروں کو ووٹ دیے، جو ترقی چاہتے ہیں.

    گورنر کے پی شاہ فرمان نے کہا کہ اگرآپ کی ذاتی کمزوریاں نہیں، تو پاکستان کی کمزوریاں بھی نہیں ہیں، لیڈر کی جائیداد، ذاتی مفاد نہ ہو، تو وہ کھڑا ہوجاتا ہے، گرفتاری کے خوف سے اکتوبر میں احتجاج کی کال دی جارہی ہے.

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے، آئندہ الیکشن میں کارکردگی بہترین ہوگی۔

    مزید پڑھیں: قبائلی علاقوں کا کے پی کے سے انضمام آج مکمل ہو گیا: شاہ فرمان

    عمران خان کی لڑائی ذاتی مفاد کے لئے نہیں عوام کے لئے ہے، یہ لڑائی اسکول نہ جانے والےڈھائی کروڑبچوں کے لئے ہے.

    گورنرکے پی نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی زچگی کے دوران ہلاک ہونے والی خواتین کے لئے ہے، کرپٹ مافیانےاس لڑائی کو ذاتی لڑائی بنا لی ہے.

  • قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، عمران خان

    قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، عمران خان

    پشاور : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، قبائلی ضلع کی عمل درآمد کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت فاٹا انضمام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا، وزیر اعظم کے مشیرشہزاد ارباب، معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار دررانی، چیف سیکریٹری، آئی جی کے پی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو فاٹا انضمام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی.

    وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کے پی کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہرقبائلی ضلع کی عمل درآمد کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں وزراء اور ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز بھی شامل کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کی سو روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقے کا خیبر پختونخوا میں انضمام کوئی آسان کام نہیں، فاٹا کےعلاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایمرجنسی لگا رہے ہیں، فاٹا میں عوام کو سب سے پہلے ہیلتھ کارڈ دیں گے، فاٹا کا خیبرپختونخوا میں ضم ہونا ایک طویل عمل ہے۔

  • قبائلی عوام کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے، میجرجنرل آصف غفور

    قبائلی عوام کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے، میجرجنرل آصف غفور

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کے بہادر قبائلیوں نے بے پناہ قربانیوں کے بعد امن حاصل کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے تاجروں سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے تاجروں نے اسلام آباد میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا ۔

    کئی روز سے جاری احتجاج کے بعد شمالی وزیرستان کے تاجروں اورپولیٹیکل انتظامیہ میں مذاکرات کیے گئے، مذکرات کی کامیابی کے بعد تاجروں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات کی یہ ملاقات4گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے تاجروں کے مطالبات غور سے سنے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی یقین دہانی پر شمالی وزیرستان کے تاجر مطمئن ہوگئے اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    مطالبات تسلیم ہونے پر مظاہرین نے خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور کئی روز سےجاری احتجاجی کیمپ ختم کردیا گیا۔

    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ فاٹا میں متحرک آپریشن کے بعد معمولات زندگی کی بحالی دیرپا امن کاحصہ ہے، ریاست بشمول سیکیورٹی فورسز متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دیرپا امن اور تعمیر نو کا عمل جاری ہے، یہ ہمارا گھر ہے مل جل کر تسلسل سے حالات پرامن کرلیں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ تاجروں کی سول ملٹری اور قبائلی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ جلد ہوگی،22اپریل میٹنگ کی میں حقیقی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی، قبائلیوں کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے۔

    نقصان کا سامنا کرنے والے تاجروں کو معاوضہ بھی دیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ ہم نے غیریقینی پھیلانے والی دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا، فاٹا کو قومی دھارے میں لا کر ہی ملک میں ترقی و خوشحالی آ سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • راحیل شریف ہمیشہ فرنٹ پر رہے، چوہدری نثار

    راحیل شریف ہمیشہ فرنٹ پر رہے، چوہدری نثار

    خیبر ایجینسی : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ہمیشہ فرنٹ پر رہے اور حکومت نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کا بھرپور ساتھ دیا.

    وفاقی وزیر داخلہ خیبر ایجنسی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ ہمیشہ فرنٹ پر رہے.

    انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا دورہ کر کے مجھے بے حد خوشی ہے، قیام امن کے لیئے قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں اور جب فوج نہیں تھی تب بھی قبائلی عوام نے کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑی تھی اور آج بھی فوج کے شانہ بشانہ قربانیاں دیں اورقبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک علاقہ بنایا.

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا گراف اوپر جارہا ہے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی مسلسل قربانیوں اور قبائلی عوام کے تعاون سے پاکستان میں یہ شرح کمی کی جانب مائل ہے، اس جنگ میں تین ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے.

    انہوں نے بہتر بارڈر مینیجمنٹ پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے تا ہم دہشت گردی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، قیام امن کے لیے پُر امن افغانستان اور دوست ہمسایہ ملک کے خواہاں ہیں.