Tag: قبرستان

  • کراچی: قبرستان سے ڈرم کے اندر ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

    کراچی: قبرستان سے ڈرم کے اندر ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

    کراچی(16 اگست 2025): نارتھ کراچی بلال کالونی محمد شاہ قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی ڈرم کے اندر ایک لاش ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی بلاول کالونی محمد شاہ قبرستان کے قریب ہاتھ پاؤن بندھی تعفن زدہ لاش ملی  ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، لاش کو بستر میں لپیٹا گیا اور چھپانے کے لیے ڈرم کے اندر ڈال دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، لاش کی شناخت کے لیے ٹیکنیکل طریقہ کار کا استعمال کیا جائے گا اور تلاش ڈیوائس کے ذریعے مقتول کی شناخت کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-husband-wife-crime-story/

    اس سے قبل نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی تھی، مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظر عام سے غائب ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔

    مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔

  • امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

    امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

    جارجیا : امریکا میں ابھرتے ہوئے ریپر ٹی ہُڈ (ٹیون ہُوڈ) کو گزشتہ روز گولی مار کر قتل کردیا گیا، واقعہ مقتول کے گانے کی انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہونے کے کچھ روز بعد پیش آیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ہُڈ نے مشہور گانوں "پرکولیٹر”، "بگ بُوٹی” اور "ریڈی ٹو گو” کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

    اس حوالے سے گوئنٹ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 10 اگست کی شام تقریباً 7 بجے لی روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں جھگڑے اور فائرنگ کی اطلاع ملی۔

    پولیس کو جائے وقوعہ سے 33سالہ گلوکار ٹی ہُڈ (Tevin Hood)زخمی حالت میں ملا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ریپر ٹیون ہُوڈ کے قتل کی وجہ یا محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دوسری جانب گلوکار ٹی ہُڈ کی موت سے چند ہفتے قبل ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے گانے ’گریو ڈگرز‘ کی پروموشن کے لیے قبرستان میں ’بھوت‘ کے روپ میں نظر آرہے تھے، ان کے مداح اس پوسٹ کو ان کی موت کے بعد پُراسرار اور خوفناک قرار دے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ٹی ہُڈ کی ایک دوست نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی شدید صدمے کا شکار ہوں اور ایسے میں کچھ لوگ مجھ پر قتل کا الزام لگا کر جھوٹی اور گھناؤنی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو میرے کیلیے تکلیف کا باعث ہے۔

  • ویڈیو رپورٹ: انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے بنی دیواریں، زیرِ زمین قبرستان

    ویڈیو رپورٹ: انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے بنی دیواریں، زیرِ زمین قبرستان

    دنیا میں انسان اپنی خواہشات کے لئے کیا کچھ نہیں کرتا، مگر مرنے کے بعد ایسا ہوجاتا ہے جیسے کبھی زندہ تھا ہی نہیں، اس بات کا صحیح انداز قبرستانوں میں جاکر لگایا جاسکتا ہے، آج ہم آپ کو ایسے قبرستان کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو انسانوں کی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے بنی دیواروں پر مشتمل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے فہیم ملک فرانس کے شہر پیرس میں موجود 3 سے 4 سو سال پرانے قبرستان کیٹا کومب پہنچے، یہ وہ جگہ ہے جہاں لوگوں کو لا کر پھینکا گیا اور ان کی اجتماعی قبریں بنائی گئیں۔

    پیرس میں موجود یہ ایک وسیع زیر زمین مقبرہ ہے، یہ دنیا کے سب سے بڑے قبرستانوں میں سے ایک ہے، جس میں اندازاً 60 لاکھ سے زائد افراد کی باقیات موجود ہیں۔ آج یہ جگہ ایک اہم تاریخی اور سیاحی مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں تعمیرات کے لیے پہلی بار ماحول دوست اینٹیں تیار

    پیرس کا کیٹا کومب ایک زندہ قبرستان ہے جس کی دیواریں انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے بنی ہوئی ہیں، جہاں سیاح ہڈیوں کو چھو کر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ جس طرف دیکھیں ہڈیوں کے ڈھیر نظر آتے ہیں اور ان پر موت کے لرزتے سائے دکھائی دیتے ہیں، مزید جاننے کے لئے ویڈیو رپورٹ ملاحظہ فرمائیں۔

  • ’غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا‘

    ’غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا‘

    فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ انروا چیف کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انروا چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ایک طرف موت ہے تو دوسری طرف بھوک، ہمارے اصول اور اقدار دفن ہو رہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بے عملی مزید انتشار لائے گی، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد کی تلاش میں مارے جا چکے۔

    اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا، صورتحال مزید بدتر ہورہی ہے، غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارتا ہے۔

    دوسری طرف غزہ وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں قبرستان مسمار کر دیا۔ اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں نے ترک قبرستان کو روند ڈالا۔

    وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ قبریں مسمار کر کے لاشیں نکالی گئیں جو کہ مقدسات کی کھلی پامالی ہے۔ خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی کیترک قبرستان میں اسرائیلی بربریت کی گئی۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے ”مرنے والوں کے تقدس کی صریح خلاف ورزی اور قبرستانوں کے تقدس اور موت کے بعد انسانی وقار پر حملہ کیا اور قبروں کو بلڈوز کر کے اس میں سے انسانی باقیات نکال لی۔

    غزہ: خان یونس میں اسرائیلی فوج کا اسکواڈ کمانڈر ہلاک

    اسرائیلی افواج نے قبرستان کے اطراف بیگھر افراد کے کیمپ بھی منہدم کیے۔

    وزارت اوقاف نے بتایا کہ کہ غزہ کے 60 میں سے دوتہائی قبرستان مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔

  • پولیس نے قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز کی حقیقت کا پتا لگا لیا

    پولیس نے قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز کی حقیقت کا پتا لگا لیا

    میونخ: جرمنی میں قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز دیکھ کر پولیس طلب کر لی گئی، پولیس نے جلد ہی معمہ حل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مختلف شہریوں کے قبرستانوں میں ایک ہزار سے زیادہ قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز دیکھے گئے، مختلف قبروں پر 5 بائی 3.55 سینٹی میٹرز کے کیو آر کوڈز والے اسٹیکرز لگے ہوئے تھے۔

    اے پی نیوز کے مطابق میونخ میں پولیس نے ایک ایسے معمے کی چھان بین شروع کی، جس میں جرمن شہر کے تین قبرستانوں میں قبروں کے پتھروں اور لکڑی کی صلیبوں پر 1,000 سے زیادہ کیو آر کوڈز والے اسٹیکرز لگائے گئے تھے، اور اس بات کوئی پتا نہیں چل رہا تھا کہ وہ کہاں سے اور کیوں آئے۔

    کیو آر کوڈز قبرستان جرمنی

    کوڈ کو جب اسکین کیا گیا، تو اس میں قبر میں دفن شخص کا نام اور قبرستان میں اس کا مقام سامنے آیا، اس کے لیے علاوہ کچھ اور پتا نہیں چلا۔ یہ اسٹیکرز دہائیوں پرانے قبروں کے پتھروں کے علاوہ بالکل نئی قبروں کے صلیبوں پر بھی لگے تھے، جن پر ابھی پتھر کے کتبے نہیں لگائے گئے تھے۔

    کیو آر کوڈز اسٹیکرز والڈفریڈہوف، سینڈلنگر فریڈہوف اور فریڈہوف سولن قبرستانوں میں منظر عام پر آئے، قبرستان انتظامیہ نے پولیس سے مدد طلب کی۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کیو آر کوڈز دراصل ایک مقامی باغبانی کمپنی نے لگائے تھے، جو قبروں کی صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ دار تھی۔

    کمپنی کے ایک سینئر منیجر الفریڈ زینکر نے وضاحت کی کہ ان اسٹیکرز کا مقصد صرف کمپنی کے ملازمین کو یہ بتانا تھا کہ کون سی قبریں صفائی اور مرمت کے عمل سے گزر چکی ہیں۔ جرمن اخبار کے مطابق قبر کی دیکھ بھال کا عمل خاصا پیچیدہ ہوتا ہے، پتھر کو پہلے ہٹایا جاتا ہے، اس کے داغ صاف کیے جاتے ہیں، اور پھر اسے واپس نصب کیا جاتا ہے۔

  • قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص پکڑا گیا

    قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص پکڑا گیا

    راولپنڈی : قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قبرستان میں جادو ،عملیات کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ چونترہ پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد مقدمہ سب انسپکٹر اسلم پرویز کی مدعیت میں دفعہ 297 کے تحت درج کیا گیا۔

    درج مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم یاسین بخاری قبرستان میں قبر کی بے حرمتی کر رہا تھا، ملزم کو مرزا سلمان نامی شہری کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔

    ملزم کے قبضہ سے انسانی جسم کا پتلا،تعویز، لوہے کی کیلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ملزم متاثرہ شہری کی فوت شدہ بیٹی کی قبر پر عملیات کر رہا تھا اور مٹی کا انسانی پتلا، تعویز، کیلیں قبر میں دفنا رہا تھا،۔

    اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزم یاسین بخاری کو گرفتار کر لیا، تھانہ چونترہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

  • ’’رات تک سب ٹھیک، صبح مُردے قبروں سے باہر تھے‘‘ قبرستان میں ایسا کیا ہوا؟

    ’’رات تک سب ٹھیک، صبح مُردے قبروں سے باہر تھے‘‘ قبرستان میں ایسا کیا ہوا؟

    ایک قبرستان میں رات تک حالات معمول کے مطابق تھے لیکن صبح اٹھ کر قریبی رہائشیوں نے عجب نظارہ دیکھا کہ مردے قبروں سے نکلے پڑے تھے۔

    مسلمان اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد قبروں میں دفن کرتے ہیں لیکن جب وہ اپنے ان ہی پیاروں کی لاشیں قبروں سے باہر پڑی دیکھیں تو ان کا مشتعل ہونا فطری ہے۔

    ایسا ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارن پور کے قبرستان میں پیش آیا جہاں رات تک حالات پرسکون تھے مگر جب صبح ہوئی اور کچھ لوگ قبرستان گئے تو وہاں ایک حصے میں کئی لاشیں قبروں سے نکلی پڑی تھیں اور اکثر قبریں کھلی ہوئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ محکم آبپاشی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا جس نے رجواہا نالے میں اتنا پانی چھوڑا کہ پانی اوور فلو ہو کر قبرستان میں داخل ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق پانی کا ریلا اتنی تیزی سے پہنچا کہ تیز بہاؤ کی وجہ سے قبرستان کی ایک دیوار گر گئی جب کہ پانی قبروں کے اندر داخل ہوگیا اور اکثر قبریں کھل گئیں جب کہ پانی قبروں کے اندر داخل ہونے سے اس کے اندر میتیں اوپر آ گئیں۔

    صرف یہی نہیں بلکہ یہ پانی قریبی بستیوں کے اندر بھی داخل ہوگیا جس کے باعث وہاں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اہل علاقہ نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ مشتعل ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے پہنچ کر پانی کی نکاسی کا کام شروع کر دیا۔

    قبرستان میں اپنوں کی قبروں اور مرحومین کی یہ بے حرمتی دیکھنے کے بعد لوگوں نے محکمہ آبپاشی کو اس واقعہ کا ملزم قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قبرستان کے قریب خاتون کی پیٹی سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

    قبرستان کے قریب خاتون کی پیٹی سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

    کراچی: سائٹ ایریا میٹروویل قبرستان کے قریب خاتون کی پیٹی سے لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی شناخت سامنے آگئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لالو کھیت کی رہائشی تھی، مقتول خاتون شادی شدہ اور 5 بچوں کی ماں تھی، اہلخانہ کے مطابق خاتون صبح ملازمت کیلئے گئی تھی، شام 7 بجے واپس آتی تھی۔

    اہلخانہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ خاتون میٹرو ویل کیسے پہنچی معلوم نہیں، خاتون گودھرا کے علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔

    گزشتہ دنوں میٹرویل سائٹ کے علاقے میں موجود قبرستان کے قریب پڑی پیٹی سے مذکورہ خاتون کی لاش ملی تھی جسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • زیادتی کی کوشش کے بعد 6 سالہ بچی کو زندہ بوری میں بند کردیا گیا

    زیادتی کی کوشش کے بعد 6 سالہ بچی کو زندہ بوری میں بند کردیا گیا

    کراچی: لانڈھی میں قبرستان کے قریب بند بوری سے زندہ بچی کے ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قبرستان کے قریب 6 سالہ بچی ملی ہے جسے بوری میں زندہ بند کردیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت صدف کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کی کوشش بھی کی گئی، بچی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بچی کی نشاندہی پر ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، بچی کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • کراچی : لانڈھی میں قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد

    کراچی : لانڈھی میں قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد

    کراچی : لانڈھی شیرپاؤ کالونی کے قبرستان سے ہاتھ پیر کٹا انسانی دھڑ برآمد ہوئی جبکہ جسم بھی دو حصوں میں کٹا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی کےقبرستان سےایک انسانی دھڑ برآمد ہوا، پولیس نے بتایا کہ ملنے والے  دھڑ  کے ہاتھ اور پیربھی کٹےہوئےہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ برہنہ حالت میں ملنے والا دھڑ بھی 2 حصوں میں ملاہے تاہم اس کے قریب سےشناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔

    پولیس نے کہا کہ لاش کو بورے میں ڈال کر قبرستان میں پھینکا گہا تھا ، جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے تو واقعہ تازہ معلوم ہوتاہے تاہم قبرستان کےاطراف لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

    گذشتہ روز میمن گوٹھ سے بغیر سر کی لاش برآمد ہوئی تھی، شہری کےدھڑ کی شناخت کرلی گئی بعد ازاں دھڑ کا سر بھی مل گیا تھا۔