Tag: قبرض

  • قبرص کی آئینی حیثیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب

    قبرص کی آئینی حیثیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ قبرص کی آئینی حیثیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف کا کہنا ہے کہ قبرص کے مسئلے کو دونوں فریق پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قبرص کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر العساف کا کہنا تھا کہ ہم قبرص کی مدد جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قبرص دونوں کی تاریخ میں کئی عناصر ایسے ہیں جو دونوں ملکوں کی قربت کا ذریعہ ہیں، قبرص عرب دنیا کے ساتھ مربوط ہے اور عرب ممالک اور قبرص دونوں ایک دوسرے کے اقتصادی فواید اور مواقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کسی سعودی وزیر کا یہ قبرص کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے قبرص کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات اور دوطرفہ امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے۔

    وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف کے گذشتہ روز قبرص پہنچنے پر قبرص کے صدرنیکوس اناساٹسیاڈس کے درمیان صدارتی محل میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔

  • نکوسیا : قبرص میں چھ کروڑ سے زائد مالیت کی کوکین برآمد

    نکوسیا : قبرص میں چھ کروڑ سے زائد مالیت کی کوکین برآمد

    نکوسیا: قبرص کی پولیس نے کارروائی کرکے چھ کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کی 156 کلو گرام کوکین برآمد کرکے قبضے میں لے لی.

    تفصیلات کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں کوکین ساحلی شہر لیماسول کے قریب ایک ویئر ہاؤس سے برآمد کی گئی،جو وہاں موجود الیکٹرک جنریٹرز کے فیول ٹیکس میں چھپائی گئی تھی.

    لیماسول کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ یہ کوکین جنوبی امریکا،ممکنہ طور پر چلی سے آئی تھی،انہوں نے کہا کہ یہ کوکین نیدرلینڈز سمیت کئی یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی قبرص پہنچی،لیکن کسی ملک میں اس کا پتہ نہیں لگایا گیا.

    پولیس چیف نے مزید کہا کہ یہ اب تک ملک میں برآمد کی جانے والی کوکین کی سب سے زیادہ مقدار ہے،مارچ 2015 میں 100 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی تھی.

    اتنی بڑی مقدار میں کوکین برآمد کیے جانے کے بعد ویئرہاؤس کے 53 سالہ مالک کو حراست میں لے لیا گیا،جنریٹرز کا آرڈر دینے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے وارنٹ گرفتاری کردیئے گئے،تاہم ملک سے باہر ہونے کے باعث اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.