راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کی گئی نوبیاہتا دلہن کی قبر کشائی کے انتظامات مکمل کرلئے گیے، مقتولہ سدرہ بی بی کو جرگے کے فیصلے کے بعد شوہر نے قتل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر انیس سالہ نوبیاہتا دلہن کی قبر کشائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
ڈی ایچ کیواسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم قبرکشائی کیلئے تیار ہے، سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز احکامات جاری کیے تھے ، پولیس نے قبر کشائی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی۔
علاقہ مجسٹریٹ کی ثوابدید ہے علاقہ کے مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی، علاقہ مجسٹریٹ کی صوابدید ہے کہ وہ آج پہنچیں یا پیرکو۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ سدررہ بی بی کو جرگے کے فیصلے کے بعد گلا دبا کر شوہر نے قتل کیا تھا۔ واقع کو چھپانے کیلئے خفیہ تدفین کی گئی، نوبیاہتا دلہن کے قتل کاواقعہ فوجی کالونی میں پیش آیاتھا۔
مزید پڑھیں : بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن قتل
مقتولہ سدرہ شوہر سے ناراض ہو کے گھر سے چلی گئی تھی، جرگے کے ذریعے لڑکی کو واپس لایا گیا تھا۔
مقتولہ کاشوہر، سسر، گورکن، سیکرٹری قبرستان زیرحراست ہیں جبکہ جرگے کے 6 اراکین کو بھی حراست میں لیاگیاہے،پولیس
ملزم نے بیوی کے اغوا اور دوسرانکاح کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا ، جس میں ملزم نےاہلیہ پر گھر سے بھاگنے اورزیورات لے جانے کاالزام عائد کیا تھا۔
گذشتہ روز راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر انیس سال کی شادی شدہ لڑکی کو قتل کردیاگیا تھا، خاوند نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کیا اور لاش خاموشی سے دفنادی تھی۔