Tag: قبر کشائی

  • اے ٹی ایم توڑنے والے صلاح الدین کی قبر کشائی کردی گئی

    اے ٹی ایم توڑنے والے صلاح الدین کی قبر کشائی کردی گئی

    گوجرانوالہ : رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کردی گئی، والد صلاح الدین نے کہا جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کر دی گئی اس موقع پر میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی جبکہ قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں کی گئی۔

    صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری کے بغیر انصاف ممکن نہیں۔

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے مختلف ھیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں۔

    یاد رہے صلاح الدین کے والدنے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کیا تھااورصلاح الدین کے والد کی درخواست پر عدالت نے قبرکشائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

    صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کے افسوس ناک واقعے میں فرانزک رپورٹ نے بھی موت سے قبل جسمانی تشدد کی تصدیق کی تھی، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صلاح الدین کے بازو اور پیٹ کے بائیں حصے پر تشدد کے نشانات ہیں، تشدد کے مقامات پر خون کے لوتھڑے جمع ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : فرانزک رپورٹ میں صلاح الدین پر موت سے قبل تشدد کی تصدیق

    واضح رہے کہ اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں سے کارڈ نکالنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے ملزم صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا لیکن پولیس تشدد کی وجہ سے وہ حراست میں ہی ہلاک ہو گیا تھا ، لواحقین کا کہنا تھا کہ صلاح الدین ذہنی مریض تھا جو ہمیشہ ادھر ادھر گھومتا رہتا تھا۔

    یاد رہے صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کے افسوس ناک واقعے میں فرانزک رپورٹ نے بھی موت سے قبل جسمانی تشدد کی تصدیق کی تھی ،

  • کراچی: ماڈل گرل کی ہلاکت، مقتولہ کی قبر کشائی کا عدالتی حکم

    کراچی: ماڈل گرل کی ہلاکت، مقتولہ کی قبر کشائی کا عدالتی حکم

    کراچی: شہرِ قائد میں ماڈل گرل رباب شفیق کی ہلاکت کے معاملے پر مقامی عدالت نے ایکشن لیتے ہوئے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فروری میں کراچی کے علاقے موچکو سے ایک ماڈل رباب شفیق کی لاش ملی تھی جس کی موت مبینہ اسقاط حمل کے دوران واقع ہوئی تھی، جس کے الزام میں پولیس نے نرس اور ایک اسسٹنٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔

    مقامی عدالت نے ماڈل رباب کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے، قبر کشائی کے بعد مقدمے کا چالان جمع کرایا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمہ روبینہ اور ملزم عاطف شاہ سمیت 4 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ماڈل گرل کے قتل میں ملوث ملزمان تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ماڈل گرل کو فیملی کئیر اسپتال میں اسقاط حمل کے لیے لایا گیا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہو گئی تھی، مقدمے کا مرکزی ملزم عمر ضمانت پر ہے۔

    یاد رہے کہ 22 فروری کو ماڈل گرل رباب کی لاش موچکو تھانے کے قریب سے ملی تھی، جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس کی موت ایک غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے ہوئی، ملزمان نے رباب کی لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔

  • گجرات:پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم مکمل

    گجرات:پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم مکمل

    گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،  پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں اطالوی نژاد لڑکی کی ثناچیمہ کی پراسرارموت کامعمہ حل نہ ہوا،  عدالتی حکم پر ڈیوٹی جج اورڈاکٹرکی موجودگی میں قبرکشائی کی گئی ، جس کے بعد قبرستان میں ہی پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ثنا چیمہ کے معدے اور مختلف اعضافرانزک لیب بھجوائےجائیں گے، فرانزک لیب کی رپورٹ کےبعدقتل یاطبی موت کاتعین ہوگا۔

    یاد رہے کہ پسند کی شادی کی خواہش پر اہلخانہ نے غیرت کےنام پر اپنی اطالوی بیٹی کو قتل کردیا تھا جبکہ پولیس نے لڑکی کےقتل میں ملوث باپ اور بھائی سمیت تین افرادکو گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس کوسوشل میڈیاکےزریعےاطلاع ملی کہ منگوال میں چھیس سال کی لڑکی قتل کردی گئی،جواطالوی شہری تھی پولیس تفتیش میں پتہ چلا کہ ثناچیمہ کواٹھارہ اپریل کوقتل کیا گیا اوررات ورات تدفین کردی گئی۔


    مزید پڑھیں : گجرات: غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کا قتل


    پولیس کے مطابق ثنا چیمہ ،راجہ کامران سے شادی کرنا چاہتی تھی، راجہ کامران ثناچیمہ کی موت سے چندروز قبل اٹلی واپس گیا تھا، مبینہ قتل کی خبر راجہ کامران نےہی اٹلی کے اخبارات کو دی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ثناچیمہ کے والدغلام مصطفیٰ ، بھائی عدنان مصطفیٰ سمیت تین افراد نے مل کر مبینہ طور پر ثنا کو قتل کیا اور پھر دفنا دیا تھا۔

    اہلخانہ نے الزامات مستردکرتے ہوئے ثناچیمہ کی موت کو حادثہ قرار دے کر کہا کہ موت بیماری کے باعث ہوئی۔

    خیال رہے کہ پولیس نے ایف آئی آردرج کرکےثنا کےپوسٹ مارٹم کے لئےدرخواست عدالت میں دائرکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پولینڈ کے سابق صدر کی 6سال بعد قبرکشائی

    پولینڈ کے سابق صدر کی 6سال بعد قبرکشائی

    وارسا: پولش حکام کا کہناہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ سمیت 2010 طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی قبرکشائی کی گئی تاکہ پوسٹ مارٹم کرکے حقائق کو سامنے لایا جاسکے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیش حکومت کی جانب سے پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی قبرکشائی کی گئی ہےاور اس کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔

    p3

    گزشتہ سال قدامت پسند پارٹی کے حکومت میں آنے کےبعد حکومت میں کئی سینیئر عہدیداروں نے پچھلی حکومت اور ماسکو میں قائم کمیٹی کی تحقیقات کو چیلنج کیا تھا۔

    p1

    p4

    خیال رہے کہ پولستانی انتظامیہ اور ماسکو تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں سابق صدر کے طیارے کے حادثے کی وجہ گہری دھند کو قراردیا گیا تھاجس کی وجہ سے طیارہ روس میں گر کرتباہ ہوا اور اس میں سوار 96افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

    p5

    یاد رہے کہ 2015 نومبر میں اقتدار میں آنے کے بعد وزیردفاع انتونیونے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو اس حادثےکی دوبارہ سے تحقیقات کرے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حادثے میں طیارے کےملبے پر دھماکہ خیز مواد کےنشانات تھے۔

    p7

    دوسری جانب پولینڈ کے وزیردفاع کی جانب سے طیارے حادثے کے متعلق خدشات کو ماسکو تحقیقاتی ٹیم نے مسترد کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق صدر لیخ کاچنسکی2010ء میں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔

    p8