Tag: قبلہ

  • سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلے کی سمت متعین کی جاسکے گی

    سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلے کی سمت متعین کی جاسکے گی

    ریاض: کل بدھ کے روز 12 بج کر 26 منٹ (مقامی وقت) پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر میں قبلے کی سمت متعین کی جاسکے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ 15 جولائی 24 ذی قعدہ کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

    ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے 12 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا۔

    ان کے مطابق یہ سال رواں 2020 کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگا۔

    فلکیاتی انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کے اوپر سورج کے نمودار ہونے کے وقت کرہ ارض کے محور کا میلان 23.5 ڈگری کے زاویے پر ہوگا، اس کے باعث سورج بظاہر شمال میں السرطان اور جنوب میں الجدی کے درمیان منتقل ہورہا ہوگا۔

    ابو زاہرہ نے بتایا کہ جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے تب مکہ مکرمہ سے دور دراز علاقوں کے باشندوں کے لیے قبلے کی سمت متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • قبلہ کی سمت تلاش کرنے کے لیے گوگل ایپ متعارف

    قبلہ کی سمت تلاش کرنے کے لیے گوگل ایپ متعارف

    مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے قبلہ کی سمت تلاش کرنے کے لیے قبلہ فائنڈر ایپ متعارف کروادی۔

    یہ سروس رمضان کے مقدس ماہ میں متعارف کروائی گئی ہے۔

    قبلہ فائنڈر ایپ موبائل براؤزر کے ذریعے آگمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی اور موجودہ مقام کے ماحول کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے صارف کو قبلے کی صحیح سمت ڈھونڈنے میں مدد دے گی۔ بس صارف کو اپنے موبائل میں لوکیشن کا فیچر آن کرنا ہوگا۔

    یہ ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس سمیت تمام موبائل فونز میں استعمال کی جاسکے گی۔

    گوگل کے مطابق انٹرنیٹ پر قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر سرچنگ کی جاتی ہے اور اکثر افراد اس مقصد کے لیے قطب نما ایپ بھی سرچ کرتے ہیں۔

    اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گوگل نے یہ ایپ متعارف کروائی ہے تاکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے مسلمان با آسانی قبلہ کی سمت معلوم کر سکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔