Tag: قبل ازحج آپریشن

  • پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن، 12ہزار 500 عازمین مدینہ پہنچ گئے

    پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن، 12ہزار 500 عازمین مدینہ پہنچ گئے

    کراچی: ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن جاری ہے، پی آئی اے نے 40 پروازوں سے12ہزار 500 سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 20 مئی سے عازمین حج کو جدہ پہنچائے گی، قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن 29 مئی تک جاری رہے گا، پی آئی اے 36 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

    دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے بعد سعودی عرب سمیت 15ممالک نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کردیں تاہم حج پروازوں کومعمول پرلانیکیلئیکوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کافلائٹ آپریشن معمول پرآگیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 15ممالک نیپاکستان کیلئیپروازیں شروع کردیں۔

    اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کیں، جس کے بعد 3 بڑے ایئرپورٹس سے ملکی اورغیرملکی پروازوں کی منسوخی 15رہ گئی ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    فلائٹ شیڈول کے مطابق آج سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی جبکہ بحرین، دوحہ، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد جانے والی قومی فضائی پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے سو سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں،کراچی ائیرپورٹ کی پینتالیس،لاہور کی اڑتیس، اسلام اباد کی چالیس، ملتان کی دس، پشاور کی گیارہ اور سیالکوٹ کی چھ پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پرمنسوخ کی گئیں۔

    سعودی عرب: سیزنل ورک ویزے سے متعلق اہم خبر

    کشیدگی کے باعث سات سعودی ائیرلائن اور تین پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی تھیں، وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ دوہزار دو سو نوے حاجیوں میں سے گیارہ سوحاجیوں کو پی آئی اے کی اسپیشل فلائٹس سے روانہ کرچکا ہے، باقی گیارہ سو حاجیوں کو بھی آئندہ چند روز میں بھیجا جائیگا۔

  • پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن آج  اختتام پذیر ہوگا

    پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن آج اختتام پذیر ہوگا

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا قبل ازحج آپریشن آج اختتام پذیر ہوگا ، پی آئی اے کا اس سال 65 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کا ہدف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا قبل ازحج آپریشن آج 21جون کو اختتام پذیرہوگا ، پی آئی اےنےملک کےتمام ایئرپورٹس سےعازمین کوسعودی عرب پہنچایا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن کیلئے336پروازیں چلائیں، پی آئی اےکااس سال65ہزارعازمین کوسعودی عرب پہنچانےکاہدف تھا۔

    پی آئی اے کا سعودی عرب سےپاکستان بعد از حج آپریشن2 جولائی سےشروع ہوگا ، پی آئی اے خصوصی پروازوں سے حجاج کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچائے گا۔

    دوسری جانب کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، مجموعی طور پر کوئٹہ ائرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں ،ان پروازوں سے کل 7675 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

    ستائیس 27 سرکاری حج پروازوں (پی آئی اے) کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے اور اکتیس 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین حج روانہ ہوئے۔

    پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے جبکہ فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین ،ایئراربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج ، سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہوئے۔

  • پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،82300 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،82300 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    کراچی : پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا، آخری پرواز لاہور سے جدہ روانہ ہوئی، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے نے حج آپریشن میں کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کامیابی سے قبل از حج آپریشن مکمل کرلیا، پی آئی اے نے ایک ماہ طویل قبل ازحج آپریشن میں292 پروازوں کے ذریعے82300 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا۔

    پی آئی اے کی آخری حج پرواز لاہور سے جدہ روانہ ہوئی، پرواز پی کے739 کے400 سے زائد عازمین کو اسٹیشن مینجر افسر زیدی نے رخصت کیا۔

    پی آئی اے نے حج آپریشن میں اپنے بوئنگ777 اور ایئربس 320طیاروں کے ذریعے آپریشن مکمل کیا، یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار حج آپریشن میں کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا گیا۔

    اس حوالے سے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے بتایا کہ پی آئی اے نے دس مقامات سے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جو ایک مشکل مرحلہ تھا، حج آپریشن کی سب سے بڑی کامیابی حال میں کار آمد بنائے جانے والے طیاروں نے نمایاں کردار ادا کیا۔

    ایئرمارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ حج کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے آپریشن17 اگست سے شروع ہو کر14 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

    اس سلسلے میں جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے ایئرپورٹس پر پی آئی اے رضاکار اپنے فرائض انجام دیں گے