Tag: قبل ازوقت انتخابات

  • وفاقی وزیر قانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

    وفاقی وزیر قانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

    اسلام آباد : وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا اور واضح کیا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے میڈیا سے گفتگو میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے.آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ، سب ٹھیک چل رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اللہ خیرکرے ، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی۔

    بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو پیغام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرفوج اور پی ٹی آئی میں نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمرایوب سے لیں۔

  • برطانوی وزیراعظم نے قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا

    برطانوی وزیراعظم نے قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں 14 اکتوبر پر جنرل الیکشن کرانے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ اگر ممبران پارلیمنٹ میں بریگزٹ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی تو قبل از وقت انتخابات کراسکتے ہیں۔

    بورس جانسن نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ بریگزٹ میں تعطل پیدا نہ کریں، نہیں چاہتا کہ برطانیہ میں نئے الیکشن ہوں۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حالات نہیں کہ یورپ سے انخلا ملتوی کیا جائے۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم تھریسامے نے کہ دو سال قبل کہا تھا کہ فوری انتخابات سے بریگزٹ میں آسانی پیدا ہوگی۔

    مزید پڑھیں: نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مشہور تنازعات

    یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی پارلیمان سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین بریگزٹ ڈیل پر نظر ثانی کرے۔

    تین سال قبل 2016 میں 43سال بعد تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    اس وقت ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کے وزیراعظم تھے اور وہ بریگزٹ کے حق میں نہیں تھے جس کے سبب انہوں نے عوامی رائے کے احترام میں اپنے منصب سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا۔

    استعفیٰ دیتے وقت ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کا انعقاد پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، چھ سال تک برطانیہ کا وزیر اعظم بنے رہنے پر فخر ہے۔

  • جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کےلیے پولنگ جاری

    جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کےلیے پولنگ جاری

    ٹوکیو: جاپان میں شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر قبل ازوقت انتخابات کے لیے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کے لیے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا آج صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔

    جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ وزیراعظم شنزو آبے نے ملک کے سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا تھا۔

    شنزوآبے کو امید ہے کہ ان کی جماعت انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے آئینی اصلاحات کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جس کے بعد وہ جاپان کی دفاعی فورسزکو تبدیل کرکے قومی فوج بنائیں گے، ایسا دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو شنزوآبے نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو درپیش قومی بحران کے باعث انہیں نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے 28 ستمبر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد ارکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سخت مقابلہ ہوگا لیکن ہم جاپان کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔