Tag: قبل از حج آپریشن

  • پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل

    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا 29 اپریل سے شروع ہونے والا قبل از حج آپریشن آج مکمل ہو گیا ہے۔

    رواں برس مناسک حج کا آغاز بدھ 4 جون سے ہو رہا ہے اور دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین جمعرات 5 جون کو حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا 29 اپریل سے شروع ہونے والا قبل از حج آپریشن آج مکمل کر لیا گیا ہے۔ 33 دن پر مشتمل اس حج آپریشن میں 147 پروازوں کے ذریعہ 42 ہزار 400 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رواں برس پاکستان کو ملنے والے حج کوٹہ میں نصف سرکاری اور نصف نجی ٹور آپریٹرز کو دیا گیا تھا۔

    تاہم نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعہ صرف 23 ہزار 620 عازمین ہی حج کے لیے سعودی عرب جا سکے ہیں۔ 67 ہزار سے زائد عازمین رقم کی ادائیگی کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہیں گے۔

    ملکی تاریخ میں حج سے متعلق اس بڑے اسکینڈل میں وزارت حج نے 67 ہزار سے زائد عازمین کے حج سے محروم رہنے کا ذمہ دار نجی حج ٹور آپریٹرز کو قرار دیا جب کہ نجی ٹور آپریٹرز نے اس کی ذمہ داری بیورو کریسی پر عائد کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/bureaucracy-is-responsible-for-failing-the-private-hajj-scheme-tour-operators/

  • پی آئی اے کا کراچی سے حج آپریشن کا آغاز

    پی آئی اے کا کراچی سے حج آپریشن کا آغاز

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کراچی سے قبل از حج آپریشن کا آغاز کردیا، آپریشن 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کا آغاز کردیا ، ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی کراچی سے پہلی پروازپی کے 743رات ساڑھے3بجےروانہ ہوئی۔

    قومی ایئرلائن مجموعی طور پر34ہزار عازمین حج کو 170پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی اور پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

    یاد رہے قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن جمعرات 9مئی سے شروع ہوا تھا اور پہلی حج پروازپی کے 717 لاہور سے مدینہ کیلئے 333عازمین حج کو لیکر روانہ ہوئی۔

    اسلام آباد سے قومی ایئرلائن کی حج پرواز مدینہ کیلئے 327عازمین حج کو لیکر گئی۔

    قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے717سیالکوٹ سے مدینہ کیلئے 19مئی کو حجاز کرام کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد اور کراچی سے عازمین حج روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ روانہ ہوں گے۔

    قومی ایئرلائن اس سال 19ہزار سرکاری حج اسکیم اور15ہزار پرائیوٹ حجاز پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے، حج فلائٹ آپریشن کے دوران بوئنگ777 اور ایئر بس 320طیارے استعمال کیا جائے گا۔

  • قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن کا کل سے آغاز، تفصیلات سامنے آگئیں

    قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن کا کل سے آغاز، تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی : قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن کا آغاز کل ہوگا، پی آئی اے کے سی ای او عازمین حج کو رخصت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن جمعرات 9 مئی سے شروع کررہا ہے، جو 10 جون تک جاری رہے گا، پہلی حج پروازپی کے 717 لاہور سے مدینہ کیلئے صبح 8 بجکر 35 منٹ پر 333 عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد سے حج پرواز713مدینہ کیلئےشام 7بجکر10منٹ پر 327عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سی ای او عازمین حج کو رخصت کریں گے۔

    ملتان سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے 715 مدینہ کیلئے 10 مئی کو روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 مدینہ کیلئے اللصبح 3 بجکر45 منٹ پر مدینہ روانہ ہوگی۔

    کوئٹہ سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے 1326 براستہ کراچی مدینہ 11مئی کو روانہ ہوگی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 717سیالکوٹ سے مدینہ کیلئے 19مئی کو حجاز کرام کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد اور کراچی سے عازمین حج روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ روانہ ہوں گے، پی آئی اے مجموعی طور پر34ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔

    پی آئی اے اس سال 19ہزار سرکاری حج اسکیم اور15ہزار پرائیوٹ حجاز پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔

    پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن کے دوران بوئنگ777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کرے گا۔

  • پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہوگا؟  تاریخ سامنے آگئی

    پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    کراچی : پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا، اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا ، اس دوران 20ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے پہلے روز 9 مئی کو کراچی، اسلام آباد ، پشاوراور لاہور سے پروازیں روانہ ہوں گی، جن کے ذریعے تقریباً ایک ہزار سے زائدعازمین حجازمقدس روانہ ہوں گے۔

    پی آئی اے کی خصوصی حج اور شیڈول پروازیں جدہ اور مدینہ کیلئے آپریٹ ہوں گی، پی آئی اے اپنے قبل از حج آپریشن میں بوئینگ 777اور ائیر بس A320 ساختہ طیارے استعمال کرے گا۔

    پی آئی اے کے حج آپریشن کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ ملتان، سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ فیصل آباد سے کنکٹینگ پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    جس کے بعد پی آئی اے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا اور اس کا اختتام 21 جولائی کو ہوگا۔