Tag: قتل اور اقدام قتل

  • ہمارے لوگ پیدل اسلام آباد آرہے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

    ہمارے لوگ پیدل اسلام آباد آرہے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عومی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری گاڑیاں بجبر روک لی گئی ہیں نہیں معلوم ہم کتنے دن میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہردیکھنے والا یہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا مارچ کبھی نہیں ہوا، سات گھنٹے میں عوام ماڈل ٹاؤن سےمال روڈ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہماری بکنگ والی بسوں کوروک رکھا ہے اڈے بند سیل کردئے ہیں اور پیٹرول پمپ بھی بند کرادئے ہیں کہ ہم اسلام آؓباد نہ پہنچ پائیں۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اکھٹے نکلنا ایک آئیڈیل صورتحال تھی لیکن ہر پارٹی کا اپنا طریقہ کار ہے اور اپنے مقاصد ہیں وہ نکل چکے ہیں اور ہم بھی جارہے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہمارے لوگ پچھلے بارہ دن سے محصور تھے اور آج آپنے دیکھا کہ کس طرح لوگوں نے کنٹینر اٹھا کر پھینک دئے اورہمارے ساتھ آکر شامل ہوئے ہیں اور یہ ایک تاریخ سازمارچ ہے۔

    سوال پوچھا گیا کہ وہ کب تک اسلام آباد میں بیٹھے گے تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی برطرفی ہمارے انقلاب کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے اور ہم اس کے بغیر واپس نہیں پلٹیں گے۔

    ان کا مزیدکہناتھا کہ ہماری ٹرانسپورٹ روک لی گئی ہے جس کے باعث ہمارے لوگ پیدل جارہے ہیں یہ پنجاب حکومت کی جانب سےظلم کی انتہا ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کتنے دن میں اسلام آباد پہنچیں گے اور اس پیدل مارچ کے ہمارے لوگوں کی زندگیوں پر کیا اثرات ہونگے۔

  • ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے چار مقدمات درج

    ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے چار مقدمات درج

    حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے تحت چار مقدمات درج کر لیا
    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات تین سو دو اور تین سو چوبیس کے تحت ایک اور مقدمہ لاہور کے تھانہ نصیرآباد میں کانسٹیبل اشرف کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ اس مقدمہ کے اندراج کےبعد ان کے خلاف درج ہونیوالے مقدمات کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

    ان کیخلاف قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹ اورپولیس مقابلےکی بھی دفعات لگائی گئی ہیں۔ اس سے پہلے دو مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور یک داتا دربار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیاتھا۔ ان مقدمات میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تین مقدمات جبکہ چوتھا مقدمہ بغاوت اور عوام کو اکسانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے