Tag: قتل کا اعتراف

  • لڑکی اور لڑکے کا قتل ،  گرفتار باپ کا غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف

    لڑکی اور لڑکے کا قتل ، گرفتار باپ کا غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف

    کراچی : سہراب گوٹھ کے قریب لڑکی اور لڑکے کے قتل کے واقعے میں گرفتار لڑکی کے باپ نے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے لڑکی اور لڑکے کے قتل کے واقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی اور لڑکے کی شناخت کر لی گئی ہے، دونوں کی دوستی تھی اور لڑکاصبح چھوڑنے آیا تھا۔

    چوہدری سہیل فیض نے بتایا کہ دونوں گاڑی میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے، والدنے دیکھاکہ بیٹی گھر میں موجود نہیں ، ملزم رفیق نے بیٹی کی گھر میں غیر موجودگی پرطیش میں آکر فائرنگ کی۔

    واقعے میں ملوث مقتولہ کےباپ اوربھائی کوگرفتارکرلیاگیا ہے ، ملزم باپ نےغیرت کے نام پر قتل کااعتراف کیا ہے، گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں جبکہ وقوعہ سےپستول کے 7خول تحویل ملےہیں۔

    دوسری جانب مقتول نوجوان کے والد ایس پی سہراب گوٹھ آفس پہنچے اور بتایا کہ میرابیٹا گاڑیوں کے شوروم پر کام کرتا ہے ، مجھے واقعےسے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں۔

  • ٹارگٹ کلرزاہد ملرکی تفتیشی رپورٹ، کئی افراد کے قتل کا اعتراف

    ٹارگٹ کلرزاہد ملرکی تفتیشی رپورٹ، کئی افراد کے قتل کا اعتراف

    کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں کورنگی سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر زاہد ملر کی تفتیشی رپورٹ اے آروائی نیوز نےحاصل کرلی۔ ملزم نے دوران تفتیش کئی افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹارگٹ کلر زاہد ملر کو گرفتارکیا تھا۔

    ملزم کا تعلق ٹارگٹ کلررئیس ماما گروپ سے رہا ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق زاہد ملرنے سال دوہزار گیارہ میں تین کلاشنکوف عرفان لارا کو دیں۔

    عرفان لارا نے اسلحہ ایاز، پپو، کاشف اوراخلاق کو دیا۔ اسلحے سے بخشو اور پپو سمیت چار افراد کو قتل کیا گیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ یونٹ انچارج عرفان لارا کے کہنے پر مخالف گروپ کے لوگوں کوقتل کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ناصرکالونی اجمیری مسجد کے پیچھے بابل میراثی نامی شخص کو قتل کیا۔ ملزم زاہد ملر نے اعتراف کیا کہ چائنا کٹنگ میں ملوث ملزم شاہ نواز کو ساتھیوں کے ساتھ مل کرقتل کیا۔ شاہنواز سے ساتھی کالامنا اور ساجد شٹرو کا پلاٹ پرجھگڑا چل رہا تھا۔

  • متحدہ سیکٹر انچارج شہزاد ملا کا امجد صابری کے قتل کا اعتراف

    متحدہ سیکٹر انچارج شہزاد ملا کا امجد صابری کے قتل کا اعتراف

    کراچی: کراچی میں بے دردی سے قتل کیے جانے والے معروف قوال امجد صابری کے قتل کا ایم کیوایم کے زیر حراست سیکٹر انچارج شہزاد ملا نے اعتراف کرلیا۔

    Sabri was killed over non-payment of extortion… by arynews

    تفصیلات کے مطابق امجد صابری قتل کیس میں پیش رفت ہونے لگی،حراست میں لیے گئے ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج شہزاد ملا نے معروف قوال کے قتل کا اعتراف کر لیا اور کہا ہے کہ قتل بھتہ نہ دینے پر کیا۔

    ذرائع کے مطابق امجد صابری کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔ ریکی اورٹارگٹ کلنگ ایم کیوایم کے چار دہشت گردوں نے کی۔ شہزاد ملا نے سیکیورٹی اداروں کو بتایاکہ امجد صابری کے قتل کا ٹاسک لیاقت آباد سیکٹر کے عمران اور نعمان کو دیا گیا۔

    امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے دہشت گردوں کی چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ زیرحراست سیکٹرانچارج شہزاد ملا پر قتل اور اقدام قتل سمیت 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہزاد ملا کی گرفتاری صیغہ راز میں رکھی۔ سیکیورٹی اداروں کو ایک اہم ملزم اور امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے کی تلاش ہے۔

  • سانحہ صفورہ: گرفتار ملزمان سبین محمود کے بھی قاتل نکلے

    سانحہ صفورہ: گرفتار ملزمان سبین محمود کے بھی قاتل نکلے

    کراچی : صفورہ چورنگی پر اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر ہونے والی فائرنگ میں ملوّث گرفتار ملزمان نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی این جی او کی سربراہ سبین محمود کو قتل کرنے کابھی اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ کراچی میں اسماعیلیوں کو ہلاک کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں ۔

    سانحہ صفورا کے ملزمان نےسبین محمود کےقتل کابھی اعتراف کرلیا، سانحہ کراچی میں قاتل کہاں سےآئے؟ واردات کےبعد کیسے فرار ہوئے ؟ اےآر وائی نیوز نےسی سی ٹی وی تصاویر حاصل کرلیں۔

    سی سی ٹی وی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آورایک گاڑی اور تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ حملہ آور ملزمان نے آنے اور جانے کے لئے ایک ہی راستہ استعمال کیا ۔

    حملہ آوروں کے آنے اور فرار ہونے کی مکمل فوٹیج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہے جس کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس اندوہناک واقعہ میں ملوث چارملزمان کوگرفتارکیاجاچکاہے۔


    Safoora CCTV Footage by arynews