Tag: قتل کا معمہ

  • کراچی کے نوجوان منور علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی کے نوجوان منور علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی کے نوجوان منور علی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان منور علی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، تفتیشی حکام نے قتل کیس میں نامزد ملزمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کو گزشتہ سال اپریل میں قتل کیا گیا تھا، قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف 9 اپریل کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان پر شادی کے معاملے پر نوجوان کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزمان کو گرفتار ملزمہ سلمہٰ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، منور علی کو قتل کرکے لاش شاہ لطیف کے علاقے میں پھینک دی گئی تھی، مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے سلمہٰ نامی خاتون کو مقدمے میں نامزد کیا تھا، ملزمہ سلمہ  نے انکشاف کیا کہ نوجوان کو 3 افراد کی مدد سے قتل کیا تھا۔

  • کراچی میں 20 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ 12 دن میں حل

    کراچی میں 20 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ 12 دن میں حل

    کراچی: کورنگی میں 20 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ 12 دن میں حل کرلیا، مقتول اور قاتل آپس میں دوست تھے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں بیس سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ پولیس نے بارہ دن میں حل کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ کورنگی نمبر تین میں پولیس نے چند روز قبل مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران قتل کی واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزم نے بیس سالہ سفیان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ملزم واردات کے بعد فرار تھا۔

    مقتول اور قاتل آپس میں دوست تھے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : چھری کے وار سے شوہر قتل، مشکوک بیان پر بیوی گرفتار

    یاد رہے کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بلاک 19 کے فلیٹ میں ایک شخص کو اس کے گھر میں چھری کے وار سے قتل کردیا تھا۔

    اس حوالے سے متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت راہول کے نام سے ہوئی ہے، جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں مقتول اور اس کی اہلیہ موجود تھی۔

    اہلیہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ میرے شوہر کے کچھ دوست گھر پر آئے تھے جن سے جھگڑا ہوا اور وہ اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

  • سامیعہ قتل کیس : پولیس آٹھ روز بعد بھی معمہ حل نہ کرسکی

    سامیعہ قتل کیس : پولیس آٹھ روز بعد بھی معمہ حل نہ کرسکی

    جہلم : سامیعہ قتل کیس آٹھ روز بعد بھی حل نہیں ہوسکا۔ مقتولہ سامیعہ کے سابق شوہر شکیل نے ضمانت قبل از گرفتار کروالی ہے، قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ گئی جس کے مطابق سامیعہ کی گردن کےدائیں طرف زخم کانشان ہے۔ سامیعہ کے باقی جسم پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کےبعد ہی کوئی نتیجہ نکلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہریت کی حامل خاتون سامیعہ کو قتل کیا گیا یا طبعی موت ہوئی، پولیس آٹھ روز بعد بھی قتل کا معمہ حل نہ کرسکی۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار کے نوٹس لینے پر پولیس کی متعدد ٹیمیں اصل حقائق تک پہنچنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کاانتظار ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سامیہ شاہد قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، انکوائری کمیٹی کےسربراہ ڈی آئی جی ابوبکرخدابخش ہوں گے۔ کمیٹی باہتر گھنٹے میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں قانون وانصاف کےتقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ سامیعہ کے سابق شوہر شکیل کے دو قریبی عزیزوں کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے ہلاکت کے مقدمے میں مدعی سامیعہ کےدوسرے شوہر مختارکاظم کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

    مقتولہ کے دوسرے شوہر مختار کاظم نے الزام لگایا کہ سامعہ کو لندن سے والد کی بیماری کے بہانے بلایا گیا تھا میری بیوی کے والد اور سابق سسرالیوں نے مل کر قتل کیا۔ سامعہ اپنے پہلے شوہر سے لندن میں خلع لے چکی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سید مختار کاظم نامی شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اہلیہ کو والدین کی مرضی کے بغیر شادی کرنے کی بناء پر پاکستان میں ”غیرت“ کے نام پر قتل کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد 28 سالہ بیوٹی تھراپسٹ سامیعہ شاہد منگلا ڈیم کے قریب واقع گاﺅں پنڈوری میں اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلئے آئی تھیں جہاں وہ وفات پاگئیں۔ واقعہ کے بعد برٹش رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ سامیعہ کی قبرکشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے۔

    علاوہ ازیں سامعہ کے ماں باپ، سابق شوہر سمیت 5 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا۔

    مزید تفتیش کیلئے جسم کے نمونے فرانزک لیب میں ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ جبکہ آر پی او راولپنڈی فخرسلطان راجا نے بھی منگلا کینٹ تھانے کے علاقے میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔