Tag: قتل کا معمہ حل

  • نصف صدی بعد ڈے این اے کی مدد سے قاتل پکڑا گیا

    نصف صدی بعد ڈے این اے کی مدد سے قاتل پکڑا گیا

    المناک قتل کا معمہ نصف صدی بعد حل ہوگیا، ڈی این اے کی مدد سے آخر کار سیکیورٹی حکام خاتون کو قتل کرنے والے شخص تک پہنچ گئے۔

    کیلیفورنیا میں 48 سال پہلے ایک ماں کے المناک قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، آج جدید دور میں تفتیش کاروں نے اس قتل کی گتھی سلجھانے کےلیے ڈی این کا سہارا لیا جس کی مدد سے انھوں نے قاتل کی نشاندہی کی، خاتون کی بیٹی نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    1976 میں 25 سالہ کیرن پرسی فیلڈ رشتہ داروں سے ملنے کے لیے سانتا کروز گئی تھی وہاں خاندانی جھگڑے کے بعد وہ ایک مقامی بار میں گئی اور اس کے بعد غائب ہو گئی۔

    چند دنوں بعد سانتا کروز کاؤنٹی کے آپٹوس ولیج پارک کے قریب ایک کھائی میں خاتوں مردہ حالت میں پائی گئیں جبکہ ان کے جسم پر کئی مہلک زخموں کے نشان تھے۔

    اس وقت سونوما کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ رچرڈ سومرہلڈر کو اس قتل میں ممکنہ مشتبہ شخص کے طور پر دیکھا گیا تھا لیکن ان کےخلاف ثبوت ناکافی تھے۔

    تاہم جدید ترین ڈی این اے تکنیک، بشمول جینیاتی نسب اور خاندانی ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے حکام نے پتا لگایا کہ کیرن کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ رچرڈ سومرہلڈر ہی تھا، جس کی حتمی طور پر شناخت ہوئی۔

    کیرن کی بیٹی، میڈو شومیک جو اب 55 سال کی ہیں انھوں نے بتایا کہ جب ان کی والدہ کو قتل کیا گیا تو وہ صرف چھ سال کی تھیں، 20 سال کی ہونے تک انھیں بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ دادی کے ساتھ رہتی ہیں۔

    میڈو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے کیرن گھر سے باہر نکل کر مقامی بارمیں گئی جہاں سومر ہالڈر نے انھیں پکڑ لیا اور چھرا گھونپ کر مار ڈالا اور کھائی میں پھینک دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/turkiyes-newborn-gang/

  • 18  سالہ لڑکے  کے قتل کا معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

    18 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

    چونیاں : پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں 18 سالہ لڑکے کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کرلیا گیا، 15جون کو اشرف کی لاش الٰہ آباد میں کھیت سے ملی تھی۔

    پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں 8 جون کو طور آباد کالونی سے 18 سالہ اشرف کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ اشرف کے قتل میں ملوث ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا اور ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف جرم کرلیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ اشرف کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی تھی.

    پولیس نے مزید کہا کہ 15جون کو 18 سالے لڑکے کی لاش الٰہ آباد میں کھیت سےملی تھی، ملزم نے بتایا مقتول اشرف کی اس کی بہن کیساتھ دوستی تھی۔

    یاد رہے ٹنڈوالہٰیار میں تھانہ ڈاسوڑی کی حدود میں 12 سالہ بچے کےقتل کا ڈراپ سین ہوا تھا، ایس ایس پی ابریزعباسی نے انکشاف کیا تھا کہ چچاؤں نے بھتیجے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، ایس ایس ٹنڈوالہٰیار کی کرائم سین ٹیم نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    ابریزعباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں مقتول کے چچا اور گاؤں کا ایک رہائشی شامل ہے، ملزمان نے ملکر بچے سے مبینہ زیادتی کی، تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

  • کراچی : گھر میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، قاتلہ کون تھی؟

    کراچی : گھر میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، قاتلہ کون تھی؟

    کراچی : پولیس نے گھر میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل کرلیا، قاتلہ مقتولہ کی ممانی نکلی ، ملزمہ نے اعتراف کیا گھر میں چوری کے دوران بھانجی نے دیکھ لیا تھا، جس پر اسے گلا گھونٹ کرقتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ پی آئی بی کالونی کی حدود میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ، فہد علی نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران بہن کے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    پی آئی بی کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز ٹیکنیکل اور دیگرذرائع سے کیا ، مدعی مقدمہ فہد علی نے بیان میں 4 اشخاص پرشبہ بھی ظاہر کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ممانی مہناز عرف ببلی نے گھناؤنے جرم کا اقرار کرلیا اور ملزمہ کے شوہر نے بھی پولیس کو بیوی کے اعتراف جرم کا بتایا۔

    جس کے بعد پی آئی بی کالونی پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتارکیااور تفتیش شروع کی اور بتایا کہ ملزمہ نے اعتراف کیا وہ چوری کی نیت سے نندکے گھر میں دروازے کا لاک توڑ کر داخل ہوئی، دوران ڈکیتی اس کی بھانجی فضا نیند سے بیدار ہو گئی اور اسے دیکھ لیا، مقتولہ کے جاگنے پر ملزمہ نے ہتھوڑی سے اسکے سر پر وارکئے اور گلا گھونٹ کرقتل کیا۔

    ملزمہ نے مزید بتایا اس نے زیوارت چوری کئے، جس میں سے کچھ بیچ دیئے باقی گھر پرموجود ہیں، پی آئی بی کالونی پولیس نے ملزمہ سے آلہ قتل اور زیورات برآمد کرلئے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ کا بیان مقتولہ کے میڈیکل رپورٹ سے مطابقت رکھتا ہے تاہم ملزمہ کا ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے۔

  • کے ایم سی ملازم کے قتل کا معمہ حل، رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

    کے ایم سی ملازم کے قتل کا معمہ حل، رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی ملازم کے قتل میں ملوث ملزم کو دو روز بعد ہی لیاقت آباد سےگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم اور مقتول کا رقم کے لین دین پر تنازعہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں دو روز قبل قتل ہونے والے کے ایم سی ملازم کے قتل میں ملوث ملزم کو  گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم عمران احمد کو ٹیکنکل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس بنیاد پر لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا، مقتول کے ایم سی ملازم واجد علی کو31دسمبر کو کریم آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

    واقعے کی خبر ملتے ہی رینجرز سندھ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عمران نے مقتول واجد علی کے ساتھ مل کر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عمران نے دوران تفتیش بتایا کہ2015میں ملزم عمران نے واجد علی کے ساتھ شراکت پر کاروبار شروع کیا تھا، نقصان ہونے کی وجہ سے کاروبار بند کردیا گیا تھا۔

    واجد علی ملزم سے کاروبارمیں لگائے سرمائے کی رقم کا تقاضا کرتا اور دھمکیاں دیتا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو برآمد ہونے والے اسلحے سمیت قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔