Tag: قتل کر دیا

  • پوتے نے دادا کو تلوار سے قتل کر دیا

    پوتے نے دادا کو تلوار سے قتل کر دیا

    فیملی کے درمیان ہونے والے جگھڑے اگر اپنی حدود پار کر جائے تو اس سے نہ صرف تعلقات خراب ہوتے ہیں بلکہ انسانیت کا خون بھی بہہ جاتا ہے ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست بہار  کے علاقے شیریر میں زمین اور نالے کے پانی کے بہاؤ کے تنازع پر پوتے نے اپنے دادا کو تلوار سے وار کر کے قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دادا اور پوتے کے درمیان معمولی جگھڑا خونی تنازع میں بدل گیا، معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب بڑے بھائی رام ناگنی سنگھ اور شنکر سنگھ کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹ، پتھر اور لاٹھی برسانا شروع کر دی اسی دوران رام ناگنی سنگھ کا پوتا پریانشو سنگھ تلوار لے کر آیا اور اپنے ہی دادا شنکر سنگھ پر حملہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت 60 سالہ خوشحال کسان شنکر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔

  • وحشی شوہر  نے 3 ماہ کی حاملہ بیوی کو پیٹ پر لاتیں مار کر قتل کر دیا

    وحشی شوہر نے 3 ماہ کی حاملہ بیوی کو پیٹ پر لاتیں مار کر قتل کر دیا

    کراچی : شاہ فیصل کالونی میں وحشی شوہر نے تین بچوں کی ماں اور تین ماہ کی حاملہ خاتون کو پیٹ پر لاتیں مار کر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دالخراش واقعے پیش آیا ، تین بچوں کی ماں اور تین ماہ کی حاملہ خاتون کو شوہر نے پیٹ پر لاتیں مار کر قتل کر دیا۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جناح اسپتال میں قتل ہونے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

    مقتولہ کے بھائی سرفراز نے بتایا کہ بہن کے3بچےتھےاور 3ماہ کی حاملہ تھی، بہنوئی بہن پرتشددکرتاتھا۔

    بھائی کا کہنا تھا کہ صبح بچی کواسکول چھوڑ کرواپس آیا اورمار پٹائی شروع کر دی، میری بہن نےامی کوفون کیا اور ان کو گھر پر بلایا ، امی جیسےہی گھر پرپہنچیں تو اس نے امی پر بھی تشدد کرنا شروع کردیا۔

    سرفراز نے کہا کہ اس نے امی کو دھکا دیا اور بہن کے پیٹ پر لاتیں مار کر گھر سے بھاگ گیا، بہنوئی محمدعلی نشہ کرتا ہے جبکہ بہن کی ساس مانتی نہیں تھی کہ نشہ کرتا ہے،پیسےنہ ملنے پرلڑتا تھا۔

    مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ محمد علی نے بہن کو مارا اور چلاگیا، بہن کو ایک اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا لیکن وہ انتقال کرچکی تھی۔