Tag: قتل کر ڈالا

  • شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر ڈالا

    شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر ڈالا

    شیخوپورہ : شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے ننگل ساھداں میں شوہرنےدوسری بیوی کوقتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شوہر نے بھائی اور پہلی بیوی کےساتھ ملکربشریٰ بی بی پرتشددکے بعد زہر دے دیا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے‌ آغاز میں کراچی میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس کے مطابق گھر میں کسی بات پر میاں بیوی میں لڑائی چل رہی تھی، جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو پہلے گولی ماری، بیوی کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار لی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے کی گئی ہے، خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • مذاق میں غلط نام پکارنے پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

    مذاق میں غلط نام پکارنے پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

    نارروال : دوست نے دوست کو مذاق میں غلط نام سے پکارنے پر قتل کرڈالا اور لاش کوجھاڑیوں میں پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال میں تھانہ نورکوٹ کے علاقہ میں دوست نے دوست کو مذاق میں الٹے نام سے پکارنے پر قتل کر دیا۔

    مقتول علی رضا اور قاتل عبداللہ 8 ویں جماعت کے طالب ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو اعتراف کیا ہے کہ مقتول علی رضا سکول کلاس میں مجھے عبداللہ کو مذاق کرتا، الٹے نام سے پکارتا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم عبداللہ نے نام بگاڑنے پر مقتول علی رضا کے والد کو شکایت بھی کی، والد کو شکایت کرنے پر اس بات پر ان کا جھگڑا بھی ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبداللہ نے جھگڑے دوران اینٹ مار کر علی رضا کو بے ہوش کر دیا، بے حوش ہونے کے بعد تار سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد دوست کو کیری ڈبہ میں ڈال کر جھاڑیوں میں پھینک دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔