Tag: قتل کیس کی تحقیقات

  • ننھے صارم کو کہاں  قتل کیا گیا ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    ننھے صارم کو کہاں قتل کیا گیا ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : 7سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا تاہم تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سات سالہ صارم زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر کمیٹی تشکیل دی گئی ، ڈی ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن فرید تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    کمیٹی میں انویسٹی گیشن انچارج اورانویسٹی گیشن پولیس کےافسران شامل ہوں گے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کےاپارٹمنٹ کی یونین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات اپارٹمنٹ کے اندر ہی ہوئی۔

    مزید پڑھیں : صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ پھر تبدیل

    اس سے قبل صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ، اب کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔

    پولیس حکام کا تھا کہ صارم کا کیس اغواء کا نہیں بلکہ قتل کا ہے، کیس میں ایک ملزم کو حراست میں لے رکھا ہے، گذشتہ روز کامبنگ آپریشن میں کئی شواہد تحویل میں لیے تھے جبکہ ایک بیڈشیٹ، رسی کو تفتیشی ٹیم نے سیل کیا تھا اور ٹینک سے ایک ٹوپی اور بال بھی ملی تھی۔

    پولیس کے مطابق بچے کے منہہ اور حاجت کی جگہ سے بھی سیمپل لیے ہیں، صرف ڈی این اے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

    یاد رہے نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے سےزیادتی کی تصدیق ہوئی تھی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سات سال کے بچے کو مبینہ طور پرزیادتی کربعد بے رحمی سے قتل کیے جانے کےشواہد ملے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا بچے کو گلہ دباکر مارا گیا اور گردن کی ہڈی ٹوٹی تھی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہنا تھا کہ بچے کی کمر سمیت جسم کے تیرا حصوں پرزخم تھے، دونوں نتھنے پچکے ہوئے اورہونٹ سوجےہوئےتھے۔

    رپورٹ کے مطابق بچے کی پیشانی،کان کے نیچے اور گردن کےپیچھےچوٹ لگی تھی، پیشانی کے علاوہ تمام چوٹیں مرنے سے پہلے کی ہیں جبکہ بچے کے پھیپھڑے سکڑ گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    واضح رہے نارتھ کراچی میں گیارہ روز کی گمشدگی کے بعد 7 سالہ بچے کی لاش ٹینک سے ملی تھی۔

    اس دوران پولیس نے صرف ایک بار ٹینک چیک کیا اور اپارٹمنٹ کے اندر بھی چھان بین نہ کی تھی لیکن بچے کی موت کے بعد پولیس کو ہوش آیا۔

    بعد ازاں سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نےچھاپہ مار کرخالی فلیٹس کو سرچ کیا ساتھ ہی پرانی کھڑی گاڑیوں کو بھی سراغ رساں کتوں سے چیک کیا گیا اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شبہ ظاہر کیا کہ صارم کو باہر نہیں لے جایا گیا تھا۔

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

    میرپورخاص : ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ، ہیومن رائٹس کمیشن تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرشاہ نوازقتل کیس کی ہائی کورٹ بینچ میرپورخاص میں سماعت ہوئی، جسٹس امجد بویو اور جسٹس خادم حسین نے کیس کی سماعت کی۔

    ڈی آٸی جی نواب شاہ ایس ایس پی میرپورخاص ،ایس ایس پی عمرکوٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    شاہ نواز کیس کی جوڈیشنل انکوائری کے لیے درخواست ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ، عدالت نے ڈی آئی جی اورایس ایس پی کو گرفتار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہیومن رائٹس کمیشن تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ

    یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا تھا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس انکوائری میں ڈاکٹر کو جعلی مقابلےمیں قتل کیاگیا ، جوڈیشل کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داران کا تعین کیاجائے اور ہائی کورٹ کے حاضرسروس جج سےجوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

    واضح رہے ڈاکٹر شاہ نواز کمہار کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا ، چیف پولیس سرجن ڈاکٹروسیم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈنے پوسٹ مارٹم کیا۔

    ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ حاصل کئے گئے اجزالیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجے جائیں گے، رپورٹ ایک ماہ میں متعلقہ حکام کےحوالے کی جائے گی۔