Tag: قتل کی دھمکی

  • اسرائیل کی ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کی دھمکی، روس کا موقف آ گیا

    اسرائیل کی ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کی دھمکی، روس کا موقف آ گیا

    ایران اسرائیل جنگ میں شدت آ گئی ہے ایسے میں روس نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل سے پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے ممالک پر حملے جاری ہیں۔ جس میں دو فریقین کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

    ایرانی حملوں میں اسرائیل کو یومیہ کتنا معاشی نقصان ہو رہا ہے؟

    گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی براہ راست دھمکی دی تھی، جس پر روس کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

    روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں کہ اس سے پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

    دمتری بیسکوف نے کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر کو قتل کیا گیا تو انتہائی منفی ردعمل ہوگا اور ایران کے اندر سے ردعمل کو جنم دے گا۔ روس اس قتل سے متعلق کسی بھی عمل کی سختی سے مخالفت کرے گا۔

    ترجمان کریملن نے یہ بھی کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ناقابل تصور ہے۔ ایران میں حکومت کی تبدیلی پر بات کرنا بھی ہر کسی کے لیے ناقابل قبول ہونا چاہیے۔

    اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ بھی ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی اسرائیلی اور امریکی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے مکمل اظہار یکجہتی کیا تھا اور متنبہ کیا تھا کہ اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

    اسرائیلی وزیردفاع کاٹز کی خامنہ ای کے قتل کی براہ راست دھمکی

    واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کو قتل کی براہ راست دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ وہ بیرشیبہ میں سورقہ اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اسرائیلی وزیر دفاع سے قبل ایک اعلیٰ اسرائیلی اہلکار بھی ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی دے چکا ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے مذکورہ اہلکار نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا قتل خارج از امکان نہیں ہے اور یہ چیز ہماری حد سے باہر نہیں ہے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کھلاڑی کو قتل کی دھمکی!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کھلاڑی کو قتل کی دھمکی!

    موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کرکٹر کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے کھلاڑی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

    بھارت میں اس وقت انڈین پریمیئر لیگ جاری ہے اور بلیو شرٹس ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم اسی دوران ایک سینئر کھلاڑی اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلنے والے محمد شامی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کرکٹر کے اہلخانہ سے پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے رہائشی محمد شامی کو لیگ کے دوران کئی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے بھائی حسیب احمد نے پولیس تھانے جا کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

    محمد شامی نے آئی پی ایل میں 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 25 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 206 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں 229 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔

    گمبھیر کے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا تھا تاہم وہ ذہنی مریض تھا۔ اس کے اہل خانہ نے ملزم کی بیماری سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی کوچ سے معافی بھی مانگی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/former-england-captain-criticizes-ecb-for-giving-importance-to-ipl/

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی، نجومی نے بڑی پیش گوئی کردی

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی، نجومی نے بڑی پیش گوئی کردی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے بارے میں بھارتی نجومی گیتا انجلی سکسینا کی حالیہ پیش گوئی سامنے آنے کے بعد دبنگ خان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نجومی گیتا انجلی سکسینا کا پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2025ء پیشہ ورانہ لحاظ سے سلمان خان کے لیے زیادہ خوش آئند نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس سال دبنگ اداکار کو کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے گریز کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی اس سال کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے لیکن ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    نجومی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ اور گھریلو ملازمین سمیت سلمان خان کے قریبی افراد ان کے راز بشنوئی گینگ کو بتا سکتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔

    گیتا انجلی سکسینا کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال دبنگ خان کسی ایسے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں جس میں ان کی جان کو خطرہ ہو، اس لیے اُنہیں اگلے سال مارچ تک اپنے تمام بڑے پروجیکٹس کو مکمل کر کے کام سے علیحدہ ہونے چاہئے اور اپریل کے بعد پورا سال بہت محتاط رہنا چاہیے۔

    نجومی نے کہا کہ سلمان اگر محتاط رہیں گے تو اگلے سال چاہے اُنہیں کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے بچ کر نکل آئیں گے۔

    اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی کے کچھ ہی گھنٹے بعد ان کا مبہم بیان سامنے آیا تھا۔

    گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر دبنگ خان کے لیے دھمکی ملی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد ماردیا جائے گا اور ان کی گاڑی بم سے اڑادی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کردی تھیں۔ اب اس دھمکی کے بعد دبنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے۔

    دبنگ اداکار نے جِم کے ٹریننگ سیشن سے تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔

    ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

    اداکار کی یہ نئی تصویر اور اس میں دکھائی دینے والی ان کی محنت اور فٹنس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے جس کے بعد اس پر تعریف کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔

  • دو کروڑروپے دو ورنہ مار ڈالیں گے، سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی

    دو کروڑروپے دو ورنہ مار ڈالیں گے، سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے ایک بار پھر بھاری تاوان نہ دینے کی صورت قتل کردینے کی دھمکی دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے ماردینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، دھمکی دینے والے نامعلوم افراد نے اس بار اداکار سے 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دھمکی کے بعد واٹس ایپ پیغامات بھیجنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے  اور پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

  • بھارتی کرکٹ شائقین کی ٹریوس ہیڈ کو بیٹی اور بیوی کے ریپ اور قتل کی دھمکی

    بھارتی کرکٹ شائقین کی ٹریوس ہیڈ کو بیٹی اور بیوی کے ریپ اور قتل کی دھمکی

    احمد آباد: ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہوم گراؤنڈ میں شکست کے  بعد بھارتی کرکٹ شائقین آپے سے باہر ہوگئے، فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دے دیں۔

    ٹریوس ہیڈ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے؟

    سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کے شائقین نے بدترین کارکردگی پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کی راہ ہموار کرنے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ہی نشانہ بنا لیا۔

    شین وارن کی ٹریوس ہیڈ سے متعلق سات سال پرانی پیشگوئی وائرل

    بھارت کے انتہا پسند شائقین کرکٹ نے ورلڈ کپ کے گزشتہ روز کے اسٹار پلئیر ٹریوس ہیڈ کو جہاں سوشل میڈیا پر گالی دی وہی نفرت اور بدسلوکی کے اس حد تک پہنچ گئے کہ انکی 1 سالہ بیٹی  اور بیوی کو عصمت دری کی دھمکیاں دے دی۔

    دنیا بھرکے سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کے انتہا پسند شائقین کرکٹ کو شرمناک دھمکیوں پرشدید تنقید کا سامنا بنایا۔

    متعدد شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی کرکٹر کی بیوی اور ایک سال کی بچی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل 2021 میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت کرنے پر انہیں ان کی 10 ماہ کی بیٹی کی ’ریپ‘ کی دھمکی دے دی گئی تھی۔

  • قتل کی دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود ختم ہونے کی بات کی تھی، رانا ثنااللہ

    قتل کی دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود ختم ہونے کی بات کی تھی، رانا ثنااللہ

    گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو قتل کی دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود ختم ہونےکی بات کی تھی۔

    گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد مقدمہ چوہدری پرویزالہیٰ کے دور میں درج کیاگیا، اس مقدمہ کے مدعی کا پتا ہے نہ کوئی گواہ ہے، پولیس نے تفتیش میں اس مقدمہ کو خارج کردیا، معزز عدالت نے مناسب سمجھا مجھےطلب کیا، میں عدالتی احترام میں پیش ہوا ہوں۔

    راناثنا اللہ نے کہا کہ جب بھی عدالت طلب کریگی پیش ہونگے،  عدالت کا احترام کسی بھی معاشرےکیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے، معاشرے میں عدالت کے احترام سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے، گزشتہ دنوں ایک صاحب عدالت میں پیش ہونےکیلئے لاؤ لشکر ساتھ لاتے رہے، جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مناظر انتہائی افسوسناک، باعث شرم ہیں۔

    رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکیاں ، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

    انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود عمران نیازی کیخلاف قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران خان نےجو روایت قائم کی اس میں ابھی تک پکڑ نہیں ہوئی، عمران خان کے لئے ضمانتوں کا جمعہ بازار لگاہوا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عمران کو بیل مل رہی ہیں، عدالت کا مذاق اڑانے اور مخالفین کیخلاف ہتک آمیز زبان پر احتساب ہونا چاہئے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ہی معیشت کا برا حال کیا تھا، 2018 میں معیشت دیکھ لیں جب عمران خان نے چھوڑا تو دیکھ لیں، اس شخص نے طالبان، دہشت گردوں کو آنےکی اجازت دی۔

    راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین قرار دیتاہے ملک میں الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں، تمام اسمبلیوں کے ایک ہی وقت میں الیکشن ہونے چاہئیں 8 اکتوبر کو تمام اسمبلیوں کے الیکشن ہونگے،  فتنے کے ایجنڈے کو پوراکرنے کیلئے اس طرح سے الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔

    اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، رانا ثنااللہ کی پھر دھمکی

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  میں نے کسی کو قتل کی دھمکی نہیں دی ، سیاسی وجود ختم ہونےکی بات کی تھی، میرے بیان کو غلط سمجھا گیا، جو بھی برائی پکڑیں وہ عمران خان سے ملتی ہے، عمران خان روز کہتا ہےمجھے قتل کر دیا جائےگا،  انہوں نے وزیر آبادکی جھوٹی ایف آئی آر ہمارے خلاف کٹوانےکی کوشش کی۔

    رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ابھی کافی کچھ نکلے گا، صرف فتنہ بچےگا باقی سب علیحدہ ہوجائیگا، ان لوگوں نے باقائدہ 3 دن تک مہم چلائی آئیں عدالتوں پر چڑھائی کریں، عدالتوں میں جانے کا یہ کلچر عمران خان نیازی نے متعارف کرایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نوازکبھی بھی جتھہ لیکر عدالتوں میں پیش نہیں ہوئیں، آج مجھے پیش ہونا تھا میں نے کسی کو نہیں کہاکہ یہاں پر آئیں، لیکن انہیں منع کرنے کے باوجود سیکڑوں کارکنان یہاں پر آئے ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ آئین میں عدم اعتماد کا طریقہ کار درج ہے، ہم نے عدم اعتماد کے ذریعے اسے حکومت سے باہر کیا، عمران خان جیل جائےگا یا نہیں عدالت کا اختیار ہے، حکومت کا کام ہے اگر وہ غلط کام کرے تو اس پر ایکشن کرے، عدالت نےفیصلہ کرنا ہے ضمانت دینی، جیل بھیجنا ہے یا چھوڑنا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا کہ ہماری ٹیم کینیا گئی تھی وہ کینیا حکومت اور پولیس کا مؤقف لیکر آئی ہے، انہوں نے بتایاکہ کینیا پولیس نے غلط معلومات کی بنیاد پر فائرنگ کی، میں نے ٹیم سے معلومات لی ہیں، یقین ہے کہ ارشد شریف کا قتل ہوا ہے۔

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی، پولیس نے اداکار کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی، پولیس نے اداکار کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کے گھر کے باہر سکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای میل کے ذریعے سلمان خان سے متعلق جان لیوا دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن پر اداکار کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مبینہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا۔

    سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی، معافی مانگنے کا مطالبہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل کے ذریعے جان لیوا دھمکیاں موصول ہوئی۔

     ای میل میں کہا گیا تھا کہ کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست مل کر بات کرنا چاہتے ہیں۔

    یاد  رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ورنہ سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔

  • مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے  پر پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے پر پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن کی نائن صدر مریم نواز کے قتل کی دھمکی پر فیصل آباد سے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائن صدر مریم نواز کو تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے دھمکی دی گئی ، جس کے بعد ملزم کی دھمکی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ہوئے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے ملزم اسلم کے خلاف سائبرکرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا۔

    ملزم اسلم نے این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

  • میں نے بلاول بھٹو کی سیاسی موت کا ذکر کیا ہے: شیخ رشید کی وضاحت

    میں نے بلاول بھٹو کی سیاسی موت کا ذکر کیا ہے: شیخ رشید کی وضاحت

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرت ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بلاول کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے دو روز قبل اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ’بلاول اگر سیاسی میدان میں بچ کر نہیں چلے تو مارے جائیں گے‘۔

    اس بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان قتل کی دھمکی ہے، پی پی قیادت اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے، یہ بہت حساس معاملہ ہے۔

    شیخ رشید نے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پی پی چیئرمین کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا، وہ بلاول کے دشمن نہیں ہیں، اللہ نہ کرے انھیں کچھ ہو۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی پی رہنما نے شیخ رشید کے بیان کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا، مقدمہ درج کرانے پر مشاورت کا فیصلہ

    ریلوے وزیر نے کہا ’اب تو بلاول سے صلح بھی ہو چکی ہے، بلاول سے 2 بار صلح ہو چکی، اب کچھ ہوا تو صلح نہیں ہوگی۔‘

    خیال رہے کہ پی پی رہنما نے شیخ رشید کے بیان کو بے نظیر بھٹو کو دی جانے والی دھمکی سے مماثل قرار دیا، اور کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔

    پی پی رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شیخ رشید کا بیان حکومت کی منشا نہیں تو وہ انھیں کابینہ سے نکال کر ان کے خلاف کارروائی کرے۔

    چوہدری منظور نے کہا ’میں پارٹی قیادت کو مشورہ دوں گا کہ دھمکی کے معاملے پر اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کر کے حکمتِ عملی بنائی جائے۔‘

  • سابق انٹرپول چیف کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں، فرانس میں پناہ کی درخواست

    سابق انٹرپول چیف کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں، فرانس میں پناہ کی درخواست

    پیرس/بیجینگ : چین میں گرفتار انٹر پول کے سابق چیف کی اہلیہ نے دھمکیوں کے باعث فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دورہ چین کے دوران مینگ ہونگوی کی گمشدگی کے بعد سے گریس مینگ اپنی سات سالہ بیٹی کے ہمراہ فرانسیسی شہر لیون میں واقع انٹرپول کے ہیڈکوارٹر میں مقیم ہیں۔

    چینی حکام نے گزشتہ برس اکتوبر میں کہا تھا کہ سابق چیف انٹرپول مینگ ہونگوی کو کرپشن کے الزام میں تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔

    سابق چیف کی اہلیہ اور بیٹی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد سے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں، جمعے کے روز گریس نے فرانس ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اغواء کیے جانے کا ڈر ہے‘۔

    گریس مینگ کا کہنا تھا کہ مجھے فون آرہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چینی جوڑے میرا تعقب کیا اور  میری گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے باعث گریس مینگ حفاظتی اقدامات کے تحت نشریاتی اداروں کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنا چہرہ چھپانا شروع کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : انٹرپول چیف ’مینگ ہوننگ‘ کی جان کو خطرہ ہے، اہلیہ کا انکشاف

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل پولیس کے پہلے چینی سربراہ مینگ ہونگوی گزشتہ برس 25 ستمبر کو دورہ چین کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔

    انٹرپول چیف کی گمشدگی کے بعد اہلیہ نے انکشاف کیا تھا کہ مینگ ہونگوی نے لاپتہ ہونے سے قبل مجھے پیغام بھیجا تھا کہ ’میری جان کو خطرہ ہے‘ جبکہ چینی حکام نے مینگ ہونگ کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    چینی حکام نے اکتوبر میں انٹرپول کے سابق سربراہ کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں، کرپشن اور رشوت خوری میں ملوث ہونے کے شبے میں زیر تفتیش ہیں۔