Tag: قتل کی دھمکیاں

  • کینیڈا میں نسل پرست شخص کا مسلمان خاندان پر حملہ، قتل کی دھمکیاں

    کینیڈا میں نسل پرست شخص کا مسلمان خاندان پر حملہ، قتل کی دھمکیاں

    اوٹاوا : کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں نسل پرست شخص کی مسلمان فیملی پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے نسل پرست متعصب شخص کو مسلمان فیملی پر تشدد کرنے، زبانی طور پر ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے جرم میں گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 50 سالہ کینیڈین شخص شہر کے وسط میں واقع تفریحی مقام پر مسلم خاندان کو مسلسل نسل پرستی اور تعصب کا نشانہ بنارہا ہے۔

    کینیڈین پولیس کی جانب سے جمعے کے روز جاری بیان کہا تھا کہ تفتیش کاروں نے مذکورہ شخص کے اقدام کو تعصب اور نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کی عدالت نے 50 لامبرے بال کے خلاف دو مقدمات تشدد کرنے اور ایک مسلم خاندان کو سر عام قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہیں کیا ہے، تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ حملہ اسلام دشمنی اور نفرت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    کینیڈین خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حسن احمد پہلی بار اپنے اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ٹورنٹو شہر کا دورہ کرنے گئے تھے جو کینیڈا کے شہر سسکاٹون میں مقیم ہیں۔

    حسن احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ’مذکورہ ملزم نے مجھے اور دیگر افراد کو دھکے دیئے اور میرے خاندان والوں سے کہا کہ صوبے نے نکل جاؤ‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ٹرمپ کاحکم نامہ معطل کرنےوالےجج کوقتل کی دھمکیاں

    ٹرمپ کاحکم نامہ معطل کرنےوالےجج کوقتل کی دھمکیاں

    واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا حکم نامہ معطل کرنےوالے فیڈرل جج کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ کاحکم نامہ معطل کرنےوالے ہوائی کے فیڈرل جج کوقتل کی دھمکیاں موصول ہونےپرجج کی حفاظت کے لئے یوایس مارشلز کا دستہ ہوائی پہنچ گیا.

    دوسری جانب ایف بی آئی نے ہوائی کے فیڈرل جج کودھمکیاں دینے والوں کو بے نقاب کرنےکےلیےتعاون کی پیش کش کی ہے.


    مزید پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ہوائی کےوفاقی جج ڈیریک واٹسن نےامریکی صدر کی سفری پابندی کےحکم نامے کےخلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسےمسلمانوں سے تعصب پر مبنی حکم نامہ کہاتھا۔


    مزید پڑھیں:سفری پابندی کےحکم نامہ پر ہار نہیں مانوں گا،ڈونلڈٹرمپ


    بعدازاں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاتھاکہ سفری پابندی کے حکم نامہ پر ہار نہیں مانوں گا، سفری پابندیوں کامعاملہ امریکی سلامتی کا ہے۔

    یاد رہےکہ رواں ماہ کے آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

    نئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں: سفری پابندی کےصدارتی حکم نامے کی معطلی‘فیصلہ برقرار


    واضح رہے کہ جنوری میں بھی سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھےاس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے فروری میں معطل قراردے دیا تھا۔