Tag: قتل کی لرزہ خیز واردات

  • قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر بیوی کو گولیاں مار کر فرار

    قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر بیوی کو گولیاں مار کر فرار

    راولپنڈی : شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، پولیس نے شوہر ، سسر اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود خرم کالونی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ، جہاں شوہربیوی کوگولیاں مارکرفرارہوگیا، سونیا نامی خاتون کے قتل کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں شوہراویس اوردیگرکیخلاف درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سونیا گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی، چہرے اور جسم پرتشدد کے نشانات تھے، شوہر اور سسرمحمد اعظم مقتولہ پرتشدد کرتے تھے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے اورتشدد کےباعث طلاق کا کیس بھی زیرسماعت تھا، چھے سال قبل شادی ہوئی، قتل ہونے والی خاتون کے دو بیٹے ہیں۔

    مقدمے کے مطابق گھریلو جھگڑے کے باعث سونیا بچوں کے ہمراہ والدین کےگھر پرتھی کہ شوہر اویس نے گھر میں گھس کرفائرنگ کی تاہم پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

  • لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون ڈاکٹر کی 3 بچوں سمیت لاشیں برآمد

    لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون ڈاکٹر کی 3 بچوں سمیت لاشیں برآمد

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خاتون ڈاکٹر کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا گیا ، مقتولہ کا ایک بیٹا دوسرے کمرے میں ہونے کے باعث بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں قتل کی لرزہ خیزواردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک مکان سے خاتون ڈاکٹر اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقتولہ کاایک بیٹادوسرے کمرےمیں موجود تھا، جس کے باعث خوش قسمتی سے بچ گیا۔ ڈاکٹرناہید گائناکالوجسٹ تھیں اور گھر کے نیچے ہی کلینک تھا۔

    حکام کا کہنا تھا مقتولہ کے شوہر سبطین نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور ڈیفنس میں رہائش پذیر ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کاآغازکردیا ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مددسےواقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کوجلدازجلدگرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

    ور:وزیراعلیٰ پنجاب نے گجومتہ میں 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے۔

  • فیصل آباد میں 2 بہنوں کے قتل کی لرزہ خیزواردات

    فیصل آباد میں 2 بہنوں کے قتل کی لرزہ خیزواردات

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دو بہنوں کے قتل کی لرزہ خیزواردات نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے امین پارک میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کرقتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق صبا اور ثناء نامی دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں جن کی شادی دو بھائیوں سے ہوئی تھی، مقتولہ بہنوں کے شوہر گھر کو تالا لگا کر کام پرگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بہنوں کو ہاتھ پاؤں باند ھ کرتیزدھارآلے سے قتل کیا گیا، دونوں کی لاشیں پہلی اور دوسری منزل سے ملیں۔

    پولیس حکام نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیں جبکہ مقتولہ بہنوں کے شوہر سرور اور اکرم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    لاہور : جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے دادی اور باپ کو قتل کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےلاہور میں ستر سالہ ماں اور پینتالیس سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا تھا، قاتل کوئی اور نہیں بیٹا نکلا تھا، ملزم نے ملازموں کے ساتھ مل کر دادی اور اور باپ کو قتل کیا تھا۔