Tag: قتل کی واردات

  • قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان دبئی سے گرفتار

    قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان دبئی سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب خاتون سمیت 2 ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا، اغوا کی گئی  کمسن بچی کو بھی دبئی سے بازیاب کروالیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد فاروق اور محمودہ اختر نامی خاتون ملزمہ شامل ہے، دونوں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، انہیں دبئی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم محمد فاروق  سال 2023 میں قتل کر کے بیرون ملک فرارہو گیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ساتھ ہی خاتون ملزمہ کمسن بچی کو اغوا کرنے میں ملوث تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمہ ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کر کے دبئی فرار ہوگئی تھی، ملزمہ کے خلاف تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

  • جرمن شہر میں قتل کی واردات معمہ بن گئی

    جرمن شہر میں قتل کی واردات معمہ بن گئی

    ہیمبرگ: جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والے ایک قتل کی واردات معمہ بن گئی ہے، شہر میں قاتل کی تلاش جاری ہے تاہم اس کے سلسلے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب ہیمبرگ کے علاقے برگفیلڈ میں 26 سالہ شخص کو نامعلوم قاتل نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ہفتہ 26 اگست کی صبح بتایا کہ متاثرہ شخص کو گولیاں لگنے کے بعد اسپتال پہنچا یا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    واقعے کے عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں، اور قاتل کو سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا، پولیس حکام کے مطابق جب وہ پہنچے تو متاثرہ شخص شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑا تھا، اور اسے سینے اور ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں۔

    ہیمبرگ سے شائع ہونے والے مقامی اخبار ’ہیمبرگر ایبنڈبلاٹ‘ کے مطابق پولیس کو قتل کی اس واردات کے محرک کا پتا نہیں چل سکا ہے اور قاتل کی تلاش بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کی شرح خاصی کم ہے، ’ورلڈ پاپولیشن ریویو‘ کے مطابق 2019 میں جرمنی میں ہر ایک لاکھ کی آبادی میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کی شرح 1.22 تھی، جس میں خودکشی اور قتل دونوں شامل تھے، اسپین میں یہ شرح 0.64 تھی، تاہم امریکا میں یہ شرح 10.89 تھی۔

  • کورنگی کراچی میں 6 روز قبل قتل کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کورنگی کراچی میں 6 روز قبل قتل کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: کورنگی کراچی میں 6 روز قبل قتل کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 4، کلو چوک کے قریب چھ روز قبل ایک شہری اظہر حسین کو بے دردی سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    اظہر حسین کو 6 روز قبل ان کے والد صفدر شاہ کے سامنے قتل کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ روز صفدر شاہ کو بھی قتل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام نے باپ بیٹے کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل قرار دیا۔

    تاہم اہل علاقہ کے مطابق دونوں واقعات ٹارگٹ کلنگ ہیں، پولیس حکام کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، مقتول صفدر حسین اپنے بیٹے کے قتل کا مدعی بھی تھا۔

    سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اظہر گلی میں موجود تھا، جب موٹر سائیکل سوار 2 قاتل آئے اور گھر کے باہر پہنچ کر موٹر سائیکل روک دی۔

    کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر بیٹے کے بعد باپ بھی قتل

    فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل رکتے ہی قاتل چھلانگ لگا کر اظہر کی جانب گیا، کچھ ہی لمحوں کے بعد گولیاں چلتے دیکھا جا سکتا ہے، واردات کے بعد قاتل موقع سے فرار ہو گئے۔

  • کوٹ رادھا کشن: سنگ دل شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    کوٹ رادھا کشن: سنگ دل شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    کوٹ رادھا کشن: سنگ دل شخص نے غیض و غضب میں اپنے ہی گھر کو اجاڑ دیا، بیوی اور تین معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور شیر خوار سمیت 3 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے ہی خاندان کا خاتمہ کر دیا۔

    مقتولین میں 2 ماہ کا شبیر، 2 سال کی عطیہ، 12 سالہ نوید اور 29 سال کی نازیہ شامل ہیں، جو سنگ دل شخص کا نشانہ بن گئے۔

    شیر خوار بچے پر کلہاڑی کے وار کرتے وقت بد بخت شخص کو باپ ہونے کا جذبہ بھی نہ روک سکا، ایک بچے کو شدید زخمی حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا، بہن زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، بیوی بچوں کو قتل کرنے والے بد بخت شخص کا نام جابر بتایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل کو قتل اور اس کی بہن کو زخمی کر دیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔