Tag: قتل

  • بھارتی صحافی گوری لنکیش کےقتل کےالزام میں ایک شخص گرفتار

    بھارتی صحافی گوری لنکیش کےقتل کےالزام میں ایک شخص گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی ریاست بنگلور سے رکھنے والی سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل کے الزام میں پولیس نے نوین کمار نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوین کمار کو اسلحے کی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور دوران تفتیش ملزم نے گوری لنکیش کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل کا مرکزی ملزم نوین کمار نہیں اور پولیس اب تک قتل کی وجوہات کا تپہ چلانے میں ناکام رہی ہے۔


    بھارت: سچ لکھنے کی پاداش میں خاتون صحافی قتل


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 6 ستمبرکو بھارتی ریاست بنگلور سے تعلق رکھنے والی سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

    ہندو انتہا پسندوں اور مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی تھیں، وہ ہفت روزہ مقامی میگزین سے منسلک تھیں اور اُن کے کالمز مختلف اخبارات میں شائع ہوتے تھے جبکہ وہ مقامی ٹیلی ویژن کے لیے بھی صحافتی امور سرانجام دے رہی تھیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی صحافتی تنظیم کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر تقریباََ 40 صحافیوں کو مختلف علاقوں میں قتل کیا جاچکا ہے جو قابل تشویش ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصل آباد: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونےوالی خاتون کا قتل‘ ملزم گرفتار

    فیصل آباد: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونےوالی خاتون کا قتل‘ ملزم گرفتار

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے 2 ماہ پہلے لاپتہ ہونے والی خاتون کے قتل کے الزام میں پولیس نے ملزم صابر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے 2 ماہ پہلےلاپتہ ہونے والی 28 سالہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم صابرکو گرفتارکیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ نوری چوک غلام محمدآباد کی رہائشی تھی، مقتولہ25 دسمبر2017 کوفون کال آنے پرگھرسے گئی، غلام محمدآباد پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم صابرکو گرفتارکیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صابر نے دوران تفتیش مقتولہ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ سے دوستی تھی، زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کیا۔ ملزم کی نشاندہی پرنڑوالاروڈ پرنالے سے لاش کی تلاش جاری ہے۔


    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو ایبٹ آباد میں مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب میں ضلع لودھراں کےعلاقے دنیا پور میں ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جنسی ہراسانی پر باس کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کوسات سال قید کی سزا

    جنسی ہراسانی پر باس کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کوسات سال قید کی سزا

    دبئی : عدالت نے 22 سالہ پاکستانی نوجوان کو اپنے باس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے پر سات سال قید کی سزا سنادی، ملزم کو سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی جانب سے اپنے باس کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت دبئی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نوجوان کو سات سال قید کی سزا سناتے ہوئے سزا مکمل ہونے پر ملزم کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں ملزم نے عدالت کو اپنے حلفیہ بیان میں بتایا کہ جب سے پاکستان سے یہاں آکر ملازمت اختیار کی ہے ، باس کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہوں اور واقعے کے روز بھی مجھے پارکنگ میں روک کر ذبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر میں بھاگ کھڑا ہوا اور غصے کے عالم میں ایک سپر اسٹور سے تیزدھار چھری خرید کرقریبی پارک میں بیٹھ گیا۔

    اس پارک میں میرا باس معمول کی چہل قدمی کے لیے آتا تھا جسے دیکھتے ہی میرا خون کھول اُٹھا اور میں نے پے در پے چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا، میرا ارداہ قتل کرنے کا نہیں تھا لیکن جب باس کو مرتا دیکھا تو میں نے ان سے معافی مانگی اور اسپتال پہنچانے میں مدد کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا پورمیں 6 سالہ بچی عاصمہ زیادتی کے بعد قتل

    دنیا پورمیں 6 سالہ بچی عاصمہ زیادتی کے بعد قتل

    لودھراں: صوبہ پنجاب کے علاقے دنیا پور میں 6 سالہ ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ضلع لودھراں کےعلاقے دنیا پور میں ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،عاصمہ کی لاش جوہڑ سے ملی۔

    ڈی پی او لودھرا‌ں امیرتیمور کا کہنا ہے کہ ننھی عاصہ 6 روز قبل لاپتہ ہوتی تھی، پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

    معصوم عاصمہ کے نماز جنازہ میں ڈی پی او امیر تیمور سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ڈی پی او امیرتیمور نے اپیل کی کہ درندے کی گرفتاری کے لیے اہل علاقہ تعاون کریں، ملزم کو جلد گرفتارکرلیں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق مدعی کی نشاندہی پرکچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائےموت کا حکم


    خیال رہے کہ 17 فروری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں درندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ مجرم عمران کو ایک بارعمر قید ،7سال قید، 32 لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

    زینب قتل کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے مختصرٹرائل تھا، چالان جمع ہونے کے سات روز میں ٹرائل مکمل کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • بھارتی شہریوں کی بے حسی مرتے شخص کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے

    بھارتی شہریوں کی بے حسی مرتے شخص کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے

    نئی دہلی: بھارت میں مشتعل ہجوم نے چوری کے الزام میں ایک شخص کو بہیمایہ تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا، اس دوران اردگرد کھڑے افراد سیلفیاں لینے میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کے جنوبی ریاست کیرالہ میں اس وقت پیش آیا جب مادھو نامی شخص پر ہجوم نے چوری کا الزام لگا کر تشدد کے بعد قتل کردیا، پورے واقعے کے دوران آس پاس موجود لوگ سیلفیاں اور تصویریں بناتے رہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مادھو کو پہلے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ قتل کیا جانے والا شخص دیہی باشندہ تھا، پولیس نے واقعہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    سیلفی لینے والے ذہنی مریض ہیں، ماہرین نفسیات کا انکشاف

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار بروقت جائے وقوع پہنچے، جس کے بعد فوری کارروائی شروع کی، پولیس قتل میں ملوث دیگر افراد کی تلاش کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

    ریاست کیرالہ کے وزیر اعظم نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ایسے واقعات کیرالہ کے ترقی پسند معاشرے پر دھبہ ہیں۔

    نئی دہلی:بھارت میں حکومتی بے حسی، متاثرہ کیمپ میں34بچے ہلاک

    علاوہ ازیں بھارتی اداکار ماموتی نے بھی واقعہ سے متعلق افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادھو کی ہلاکت کا ذمہ دار ہمارا نظام ہے، یہ کیسا نظام ہے جہاں ہجوم مل کر خود انصاف کا فیصلہ کرے، جو شخص دوسروں پر حملہ کرے وہ انسان نہیں ہوسکتا۔

    انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور سماجی راجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے بھی انسانیت سوز واقعے کی کھل کر مذمت کی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    ایبٹ آباد :  مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مقامی اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ نور کو گھر میں اندھا دھن فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا، ملزم اہل خانہ کو دھمکاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا جب کہ اہل خانہ نے مقامی اداکارہ کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن دورانِ علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکی.

    اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی رقاصہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث بلڈ پریشر نہایت کم اور نبض کی رفتار تشویش ناک حد تک کم تھی اس کے باوجود ڈاکٹرز نے اداکارہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تمام کاوشیں بے سود ثابت ہوئیں.

    دوسری جانب مقامی اداکارہ نور بی بی کی والدہ کا نے اپنے سابقہ داماد پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ کو اُس کے سابق شوہر شازی خان نے قتل کیا ہے جو علی الصبح زبردستی گھر میں داخل ہوا اور میری بیٹی کو قتل کر کے فرار ہو گیا.

    تھانہ کینٹ کی پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم شازی خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس افسر نے بتایا کہ شازی خان نے کچھ عرصے قبل ہی رقاصہ نور کو طلاق دی تھی اور ذاتی رنجش کی بناء پر آج قتل کردیا، پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپا مارکارروائیوں میں مصروف ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 9 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش سیم نالے سے ملی۔

    بچے کے لاپتہ ہونے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم اشتیاق کو گرفتارکرلیا ہے جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے ننھی زینب کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل عمران کو4 بارسزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    خصوصی عدالت نے مجرم عمران کو ایک بارعمر قید ،7سال قید، 32لاکھ جرمانے کی بھی سزا کا حکم دیا تھا ، قاتل عمران کو مختلف دفعات میں الگ الگ سزائیں سنائی گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • میر ہزار خان بجارانی، کٹھن سیاسی جدوجہد سے پُراسرار موت تک

    میر ہزار خان بجارانی، کٹھن سیاسی جدوجہد سے پُراسرار موت تک

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور پیپلز پارٹی کے سنیئر ترین رہنما میر ہزار خان بجا رانی اپنے گھر میں اہلیہ کے ہمراہ پُراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے، انہیں کنپٹی پر گولی لگی تھی جب کہ اہلیہ کے سینے پر گولیوں کے نشان تھے، تاحال ثابت نہیں ہوسکا ہے کہ وجہ موت خود کشی تھی یا قتل۔

    ضلع کشمور میں 10 جولائی 1946 کو پیدا یونے والے میر ہزار خان بجارانی سینیئر اور متحرک سیاسی کارکن تھے وہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے قریبی ساتھی تھے اور ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت میں سندھ میں بطور صوبائی وزیر برائے کھیل خدمات انجام دیں جب کہ اپنے لیڈر کی پھانسی کے بعد بھی تمام تر دباؤ کو برداشت کرتے رہے لیکن عہد وفاداری کو نہیں توڑا۔

    میر ہزار خان بجارانی نے تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سندھ مسلم لاء کالج سے ایل ایل بی اور بعد ازاں پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی وہ پہلی مرتبہ 1974 میں جیکب آباد سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اس کے علاوہ 1977 اور 2013 کے انتخابات میں بھی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور تاحال صوبائی وزیر سندھ کی خدمات ادا کررہے تھے۔

    میر ہزار بجرانی کا شمار اُن چند وفادار کارکنان میں ہوتا تھا جنہوں نے مارشل لاء کا کٹھن اور مصائب سے پُر دور ہمت و استقلال کے ساتھ گزارا اور مشکل سے مشکل وقت میں بھی پارٹی سے انحراف نہیں کیا چنانچہ انہیں 1990، 1997،2002 اور 2008 میں سندھ کی سطح سے قومی سطح پر لایا گیا اور وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جہاں بطور وفاقی وزیر تعلیم اور بعد ازاں وفاقی وزیر صنعت بھی خدمات انجام دیں۔

    گزشتہ انتخابات میں انہیں ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کے لیے انتخاب جیتوایا گیا جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ میر ہزار خان بجرانی کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کے لیے وفاق سے صوبے میں لایا گیا ہے تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث قرعہ فال قائم علی شاہ کے نام نکلا جب کہ میر ہزار بجرانی کو صوبائی وزیر تعلیم کا عہدہ دیا گیا جسے بعد ازاں ورکس اینڈ سے سروسز سے تبدیل کردیا گیا۔

    میر ہزار خان بجرانی کے ساتھ مردہ حالت میں پائی جانے والی اہلیہ فریحہ رزاق بھی میدان سیاست میں آئیں اور 2002 میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں جب کہ اُن کے صاحبزادے شبیر بجرانی بھی اسی دور میں ضلعی ناظم جیکب آباد منتخب ہوئے تھے۔


      سیاسی حلقوں‌ کا اظہار افسوس، پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان



    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کوگولیاں مارکرقتل کردیا گیا، مرنے سے پہلے بھائی کوقاتل کا نام بتاگئی۔

    صیلات کے مطابق ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی، گزشتہ روز وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو پہلے سے موجود ملزم مجاہد نے فائرنگ کردی۔

    تین گولیاں لگنے کے بعد عاصمہ کو جان کنی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

    مرنے سے پہلے بھائی کو قاتل کا نام بتاگئی، مرتے مرتے اس نے مجاہد آفریدی کا نام لیا، عاصمہ رانی نے جونام بتایا وہ پی ٹی آئی رہنما کے بھتیجے کا ہے۔

    کوہاٹ میں جاں بحق میڈیکل کی طالبہ کی موت سے پہلے کی ویڈیو میں مرتے مرتے3بار اپنے قاتل کانام لیتی رہی، عاصمہ اپنی ویڈیو میں مجاہد آفریدی کوقاتل کہتی رہی۔

    عاصمہ نے مبینہ طور پر مجاہدآفریدی کی شادی کی پیش کش ٹھکرادی تھی، جس پرطیش میں آکر اس نے گولیاں چلائیں۔

    پولیس نے مجاہد آفریدی کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن دو روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، افواہیں گرم ہیں کہ ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ کے قتل کیخلاف کےپی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، مشترکہ قرارداد خواتین ارکان کی جانب سےجمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طالبہ کا قتل انسانی درندگی کی مثال ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت مقتولہ عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کرکے سزا دے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس نےعاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لےلیا

    چیف جسٹس نےعاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لےلیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے مردان میں 4 سالہ عاصمہ کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عاصمہ کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی خیبرپختونخواہ سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسری جانب ڈی جی پنجاب فرانزک لیب کا کہنا ہے کہ عاصمہ کے ڈی این اے میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

    پنجاب فرانزک لیب کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیا کے نمونے بھی لیے گئے تھے،عاصمہ کےجسم سے لیے گئے نمونوں سے زیادتی ثابت ہوئی۔

    ڈی جی پنجاب فرانزک لیب کا کہنا ہے کہ عاصمہ سے زیاتی ثابت ہونے کی رپورٹ خیبرپختونخواہ پولیس کوبھجوا دی گئی ہے۔


    مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل


    خیال رہے کہ 4 سالہ عاصمہ 14 جنوری کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، 15جنوری کوعاصمہ کی لاش گھر کےقریب کھیتوں سے ملی تھی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل قصور سے اغوا ہونے والی ننھی زینب کو ملزم عمران نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔