Tag: قتل

  • امریکا، زیادتی کر کے خاتون کو قتل کرنے والا ملزم ڈی این اے کی مدد سےگرفتار

    امریکا، زیادتی کر کے خاتون کو قتل کرنے والا ملزم ڈی این اے کی مدد سےگرفتار

    نیویارک : جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر امریکی خاتوں کو قتل کرنے والا ملزم چینل لیوس کو ڈی این اے کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 30 سالہ مقتولہ خاتون کرینا ویٹرانو کے ہاتھوں کے ناخنوں کے نیچے سے ملزم کے ملنے والے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے ملزم 20 سالہ چینل لیوس کو گرفتار کر کے تفتیشی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی مقتولہ کی پیٹھ اور موبائل فون سے بھی ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے اور انہیں میچ کیا گیا اور 911 کو کی گئی کال کی مدد سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تو نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے


     ڈی این اے ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور کیوں کیا جاتا ہے؟


    پولیس ذرائع کے مطابق اسپیچ تھراپسٹ 30 سالہ کرینا ویٹرانو نیویارک کے علاقے کوینز میں اپنے گھر کے قریب اکیلے جاگنگ کرتے ہوئے قتل کر دی گئی تھیں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے پوسٹ مارٹم سے ثابت ہوا تھا کہ مقتولہ کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔

    تفتیش کاروں کو خاتون کے ناخنوں کے نیچے اور پیٹھ پر موجود خلیوں سے ڈی این اے نمونہ مل گیا تھا جو کسی سے مل پا رہا تھا تاہم ہنگامی مدد سروس 911 کو کیے جانے والی فون کالز کی مدد سے پولیس نے 20 سالہ چینل لیوس کا پتہ چلا لیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا تو وہ مثبت آگیا۔

  • لاہور: ن لیگی جنرل کونسلر کے ڈیرے پر خاتون کا قتل

    لاہور: ن لیگی جنرل کونسلر کے ڈیرے پر خاتون کا قتل

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ لوئر مال میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر کی جانب سے بلائی جانے والی پنچائیت میں بھائی نے فائرنگ کر کے 3 بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کی ماں حسن کی اہلیہ شازیہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد شازیہ کسی دوسرے مرد کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق آج شازیہ عدالت میں 164 کا بیان دینے گئی تھی کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ عدالت سے شازیہ کو اس کے رشتے دار شہزاد جنرل کونسلر کے ڈیرے پر لے آئے جہاں پنجائت جاری تھی کہ اچانک بھائی اکرم نے پستول سے بہن شازیہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے شازیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ مقتولہ کے 2 رشتے دار عدنان اور منور بی بی بھی زخمی ہوگئے۔

    واقعہ کے بعد جنرل کونسلر اور ملزم اکرم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سید قرار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ درخواست آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    دوسری جانب کونسلر شہزاد کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت فائرنگ ہوئی ملزم اس کی آنکھوں کے سامنے فرار ہوا۔ جائے وقوعہ سے شراب کی خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

  • سیکٹر انچارج کی ہدایت پر 15 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ذیشان

    سیکٹر انچارج کی ہدایت پر 15 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ذیشان

    کراچی: سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ذیشان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے سیاسی مخالفین سمیت 15 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر ذیشان نے شہر میں قتل، بھتہ خوری، چائنا کٹنگ سمیت دیگر سنگین جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے 15 افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    ٹارگٹ کلر نے اپنے بیان میں بتایا کہ چائنہ کٹنگ اورزمین کےتنازعوں پر پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی مخالفین کے 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور بھتہ نہ دینے پر کاروباری مراکز پر دستی حملے بھی کیے۔

    ٹارگٹ کلر کے مطابق اس کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے اور اُسے قتل، دستی حملے اور زمین پر قبضے سمیت دیگر جرائم کے لیے ہدایات سیکٹر انچارج اسلام فوجی دیا کرتا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹارگٹ کلر ذیشان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں سرجانی ٹاؤن سے حراست میں لیا تھا جس سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر سے تحقیقات جا ری ہیں اور مزید ہولناک انکشافات کی توقع ہے جس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

  • دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگومیں آشنا نے اپنی گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے اپارٹمنٹ میں گولی مارکر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں جھیل مرے علاقے میں 32سالہ راڈریک نے اپنی 29سالہ گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    سان ڈیاگو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھیل مرے کے اپارٹمنٹ میں قتل کے 12 گھنٹے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کا کہناتھا کہ جب پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے لیے اس کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا اس وقت ملزم کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے لیکن پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    پولیس نے ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور کہا کہ جیسے ہی ملزم کو اسپتال سے فارغ کیا جائے گا تو اس سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    سان ڈیاگو پولیس کا کہناہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے پڑوسی نے رات 1بجے کےقریب اپارٹمنٹ سے جھگڑے کی اور فائرنگ کی آواز سنی۔

    پولیس لیفٹیننٹ ڈیل ٹورو کا کہناتھا کہ ملزم نے پانچ سالہ بچے کے سامنے اس کی ماں کو قتل کیا۔ملزم کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

     

     

  • قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    ملتان : ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان پر لگائےگئے اعتراضات دور کرکے چالان پراسیکیوٹر کو جمع کرادیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹر کوجمع کرائے گئےعبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی سے تفتیش جاری ہے جبکہ قندیل کے والدین کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواکا شکار ہے جبکہ قندیل کے والدین سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

    خیال رہےکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان پر اعتراضات لگائے گئے تھے اور پولیس کو چالان میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد اب پولیس نے اعتراضات دور کر کے عبوری چالان جمع کرادیا ہے۔

    مزیدپڑھیں: قندیل بلوچ کے بھائیوں کواشتہاری ملزم قراردلوانے کیلیے درخواست دائر

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ قندیل بلوچ کے دو بھائیوں کو اشتہاری ملزم قراردلوانے کے لیے پولیس نے ملتان کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں: شرمین چنائے ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنائیں گی

    واضح رہےکہ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے معروف شو بزماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغازکردیا ہے،قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

  • توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    عمان: توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ناہد حطار توہین اسلام کے الزام میں عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے جب ان کو فائرنگ کرکے موت کےگھاٹ اتاردیا گیا۔

    عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے ناہد حطار نے فیس بک پر ایک متنازع کارٹون پوسٹ کیا تھا جسے توہین اسلام قرار دے کر گزشتہ ماہ انہیں گرفتار کیاگیا تھا۔

    اردنی حکام کا موقف تھا کہ یہ خاکہ شیئر کرکے حطار نے قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ مذہبی حلقے بھی اس اقدام کے خلاف غم وغصہ پایا جاتاتھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکارٹون شیئر کرنے پر مصنف ناہد حتار کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    واضح رہے کہ 56 سالہ ناہد حطار پر انتہائی قریب سے3 فائر کیے اور تینوں ہی گولیاں ان کے جسم میں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • برطانیہ اور فرانس منافق ہیں،فلپائنی صدر

    برطانیہ اور فرانس منافق ہیں،فلپائنی صدر

    منیلا :فلپائنی صدر روڈریگو کا کہنا ہے کہ فرانس اور برطانیہ دونوں ممالک منافق ہیں جنہوں نے ہزاروں عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کو قتل کیا۔

    تفصیلات کےمطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے تحفظات کو مسترد کردیا۔

    فلپائنی صدر کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم پر یورپی یونین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے نام پر لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    برطانیہ اور فرانس کے تحفظات کے جواب میں صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی کا کہناتھا کہ یورپی یونین کے تحفظات کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ یورپ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے ملک میں منشیات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی فوجی جنوبی فلپائن سے نکل جائیں،فلپائنی صدر

    فلپائنی صدر نے فرانس اور برطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک منافق ہیں جنہوں نے ہزاروں عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کو قتل کیا اس لئے انہیں فلپائن کے اقدامات کی مذمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ فلپائنی صدر نے رواں سال مئی میں انتخابات میں کامیابی کے بعد 6 ماہ کے اندر ملک سے منشیات کے کاروبار کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور 30 جون کو حکومت سنبھالنے کے بعد منشیات کے خلاف مہم میں اب تک 3 ہزار افراد کو پولیس مقابلوں میں مارا جاچکا ہے.

    واضح رہے کہ روڈریگو ڈیوٹرٹی کا کہناتھا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے مہم کو مزید 6 ماہ کے لیے بڑھانا ہوگا کیوں کہ یہ مسئلہ ہماری سوچ سے بھی بڑا نکلا ہے۔

  • بھارت، گائے کا گوشت کھانے کا الزام، دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، دو قتل

    بھارت، گائے کا گوشت کھانے کا الزام، دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، دو قتل

    ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ میں‌ گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور دو افراد کو قتل کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات کے ڈینگر ہیڑی گاؤں میں دو ہفتے قبل دو مسلم خواتین کے ساتھ اجتماعی ہوئی جس کے بعد سے علاقے میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔

    حملہ آوروں نے مبینہ طور پر ایک بچی اور ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ریپ کیا اور ان کے دو رشتے داروں کو زدوکوب کر کے قتل کر دیا، اس حملے میں دو بچوں سمیت چار افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے۔

    مقامی لیڈر کے مطابق اس واقعے سے پورا میوات ہل گیا ہے ہم لوگ بہت صدمے میں ہیں اور بہت ہی دہشت زدہ ہیں کیونکہ اس طرح کا خوف ناک واقعہ اس سے قبل ہمارے علاقے میں آج تک پیش نہیں آیا، واقعے کے خلاف علاقے کی مسلم آبادی میں اشتعال پھیلا ہوا ہے۔

    ایک متاثرہ خاتون نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مجھ سے پوچھا تیرا خاوند کہاں ہےِ؟ میں نے بتایا کہ وہ گڑگاؤں میں ہیں، پھر پوچھا کب آئے گا؟ میں نے بتایا وہ بقرعید پر آئیں گے تو کہا کہ تم لوگ گائے کھاتے ہو اس لیے تمہاری بے عزتی کر رہے ہیں۔‘

    متاثرہ خاتون نے بتایا انھیں بہت زد وکوب کیا گیا اور جسمانی اور جنسی طور پر انھیں ایذا دی گئی، خاتون کے ساتھ ساتھ جس بچی کے ساتھ اجتماعی ریپ ہوا وہ اس حالت میں نہیں تھی کہ بات تککرسکے۔

    ہریانہ : بقر عید پر گائے کی قربانی پر پابندی

    اس واقعے میں پولیس نے چار حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے، تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ آور چار سے زائد تھے، بعض ملزموں کے فیس بک پروفائل سے پتا چلتا ہے کہ وہ سخت گیر ہندو تنظیموں کے حمایتی ہیں۔

    کچھ دن قبل ہریانہ میں پولیس ٹیمیں‌ بھی تشکیل دی گئی ہیں‌ جن کا کام ہوٹلوں پر فروخت ہونے والی بریانی میں گائے کے گوشت کو تلاش کرنا ہے، ملنے کی صورت میں‌ ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ہریانہ بی جے پی کے اقیلتی محاذ کے صدر چوہدری اورنگزیب کہتے ہیں کہ اس واقعے پرکچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں ’یہ ہندو مسلم کا سوال نہیں ہے جو ملزم ہے وہ ملزم ہے، قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گاجب کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لعل کھٹر نے اس واقعے کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

  • سوتیلے بھائی نے ساتھی سے مل کر تین بھائیوں کو قتل کردیا

    سوتیلے بھائی نے ساتھی سے مل کر تین بھائیوں کو قتل کردیا

    لاہور: سوتیلے بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر تین بھائیوں کو قتل کردیا، اسلام پورہ میں بھائی نے گھریلو جھگڑے پر بھائی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں سوتیلے بھائی نے جائیداد کی لالچ میں تین سگے بھائیوں کو ساتھی کے ساتھ ملکر قتل کردیا، پولیس نے سوتیلے بھائی کے دوست کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ تینوں بھائیوں کو سوتیلے بھائی ہارون مسیح کی مدد سے قتل کیااور لاشیں نہر میں پھینک دیں ۔

    ملزم کی نشاندہی پر دس سالہ عرفان کی لاش نارنگ منڈی سے برآمد ہوئی، دوسری لاشوں کی تلاش جاری ہے سوتیلا بھائی ہارون مسیح تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

    دوسری جانب لاہور ہی کے علاقے اسلام پورہ میں گھریلو جھگڑے پر عدنان نے اپنے بھائی عرفان کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    اطلاعات کے مطابق سوتیلے بھائی کے دوست نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا، ملزم کی نشاندہی پر 10سالہ عرفان کی لاش برآمد کرلی گئی۔

  • بولیویا کے نائب وزیرداخلہ کان کنوں کے ہاتھوں قتل

    بولیویا کے نائب وزیرداخلہ کان کنوں کے ہاتھوں قتل

    سکرے : بولیویا میں احتجاج کرنے والے کان کنوں نے مبینہ طور پر ملک کے نائب وزیرداخلہ روڈولفو ایلانز کو اغوا کے بعد قتل کردیا.

    تفصیلات کے مطابق بولیویا کے46 سالہ وزیرداخلہ ایلانز کان کنوں سے مذاکرات کے لیے گئے تھے جو کہ کان کنی کے قوانین پر پیدا ہونے والے تنازع کے باعث سراپا احتجاج تھے.

    police-post-1

    مظاہرین قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں اور منگل کو ہونے والے مظاہرے اس وقت پرتشدد صورت اختیار کر گئے جب مظاہرین نے ایک مرکزی شاہراہ بلاک کر دی اور پولیس سے ان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں.

    police-post-2

    بعد ازاں مظاہرین نے جمعہ کی صبح کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی.مظاہرین جائے کار پر زیادہ رعایت کے علاوہ کسی نجی یا غیر ملکی کمپنی کے لیے کام کرنے کا حق چاہتے ہیں.

    police-post-3

    اس سے قبل کہ حکام نائب وزیر کی موت کی تصدیق کرتے،مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ ایک ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر نے مقتول وزیر کی لاش دیکھی ہے.

    police-post-4

    واضح رہے کہ حکومتی وزیر کارلوس رومیرو نے اس واقعے کو "بزدلانہ اور وحشیانہ قتل” قرار دیتے ہوئے کان کنوں سے لاش واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے.