Tag: قتل

  • بھارت: انتہاء پسندوں نے ایک اور مسلم نوجوان کو تشدد کرکے مار ڈالا

    بھارت: انتہاء پسندوں نے ایک اور مسلم نوجوان کو تشدد کرکے مار ڈالا

    نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں پر تشدد کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، ایک اور مسلم نوجوان کوجنونی انتہاء پسندوں نے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں فیروز قریشی نام کا شخص کسی کام سے جلال آباد کے گنگا نگر آیا ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان پنکی، پنکج، راجندر اور ان کے دوستوں نے فیروز قریشی کو بے دردی سے مارا، بعض مقامی افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی،حملے میں فیروز شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں چل بسا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں انتخابی نتائج کے بعد سے ہجومی تشدد کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ چند روز کے دوران 6 مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتول کے رشتہ داروں نے نعش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

    اس واقعہ پر بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ٹویٹر پر ری پوسٹ کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔

    یاد رہے کہ اس قبل بھی گجرات کے ضلع آنند میں کرکٹ میچ دیکھنے آیا مسلم نوجوان انتہا پسند ہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوگیا تھا۔

    روس کے مشرقی یوکرین پر حملوں میں 4 افراد ہلاک

    مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے 22 جون کو پیش آیا تھا۔ مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے اپنے دوست کے ہمراہ گراؤنڈ گیا تھا۔

  • پسند کی شادی کرنے پر باپ اور سسر  نے مل کر لڑکی کو قتل کردیا

    پسند کی شادی کرنے پر باپ اور سسر نے مل کر لڑکی کو قتل کردیا

    حافظ آباد: تاجپورہ میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، باپ اور سسر نے مل کر لڑکی کو بے رحمی سے قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ مبشرہ لاہور یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی، مقتولہ نے 3روز قبل آئیرلینڈ میں مقیم اویس نامی لڑکے سے آن لائن نکاح کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد مقتولہ سسرال کے گھر ٹھٹھہ قادر چلی گئی، سسر عابد نے مقتولہ کے والد سے کہا کہ وہ اسے اپنے گھر رکھنے پر راضی نہیں ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے والد نے سسر عابد کو کہا کہ ہم اسے قتل کردیتے ہیں، جس پر والد نے سسر سے مل کر مبشرہ کو دھوکے سے اپنے گھر بلایا۔

    مقتولہ کے والد نے سسر عابد کے ساتھ مل کر لڑکی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا، قتل کے بعد ملزمان ڈرامہ رچانے کیلئے مقتولہ کو کرنٹ لگاتے رہے۔

    پیپلزپارٹی کے کونسلر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

    پولیس نے مقتولہ کے والد اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزمان فرار ہوگئے، نعش کو پوسٹ مارٹم کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے ارتقا کے بھائی کا بیان آگیا

    گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے ارتقا کے بھائی کا بیان آگیا

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے اور اور شہری کو قتل کردیا جس کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل شہری کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارتقا بچوں کی چیز لینے کل شام بیکری تک گیا تھا، بیکری سے واپسی پر ڈاکو پیچھے لگے اور واردات کی۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    ارتقا کے بھائی عباد نے بتایا کہ ارتقاء کو گولیاں مارنے کے بعد تلاشی لی، ملزمان موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، ارتقا یونیورسٹی میں گولڈ میڈلسٹ، کیمیکل انجینئر تھا۔

    ارتقا کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہر میں روز کوئی نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہورہا ہے۔

  • بیوی سے ناراضگی پر باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

    بیوی سے ناراضگی پر باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

    بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں بیوی سے ناراضگی پر سنگدل باپ نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کو موت کی نیند سلادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سجاد نے اپنی 5 سالہ اور 3 سالہ بیٹی کوقتل کرکے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

    پولیس کے مطابق پولیس بیوی کی طرف سے عدالتی آرڈر پربچیاں برآمد کرنے گئی تھی، ملزم نے پولیس کو گھر کے باہر کھڑا کیا اور اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا۔

    ملزم کی بیوی میکے تھی، بچیوں کی حوالگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں کم عمری کی شادی کروانے کی کوشش کا ایک اور واقعہ پیش آیا جسے پولیس کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔

    ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ کوٹ نذیر میں کمسن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنائی جہاں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ بچی کی شادی کروائی جا رہی تھی۔

    بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ 5 سالہ دلہن کو اس کا والد گود میں اٹھا کر بھاگ گیا جبکہ دولہا کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ 4 سالہ عائشہ مل گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی بوڑھوں سے زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

  • شادی سے انکار، عاشق نے لڑکی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا

    شادی سے انکار، عاشق نے لڑکی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا

    نئی دہلی: کرناٹک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک ناکام عاشق نے 20 سالہ لڑکی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ جس پر لڑکے نے طیش میں آکر لڑکی کو موت کی نیند سلادیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر میں سورہی تھی۔ ملزم نے مبینہ طور پر اس پر چاقو سے متعدد بار حملہ کیا، لڑکی کو قتل کرکے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم گریش، مقتولہ انجلی پر رشتے کے لئے زور دے رہا تھا، مگر لڑکی اور اس کے گھر والوں کی جانب سے انکار کردیا گیا تھا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    مردہ بیٹی کے رشتے کیلئے والدین نے اخبار میں اشتہار دیدیا!

    ہبلی دھارواڑ کے ایس پی کا کہنا ہے کہ انجلی نامی لڑکی کے قتل کی اطلاع پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور فی الحال تفتیش کر رہے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے پیچھے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • بیوی کو قتل کرکے لاش الماری میں چھپا کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    بیوی کو قتل کرکے لاش الماری میں چھپا کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو حراست میں لیا ہے جس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش الماری میں چھپا کر فرار ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملزم وپال ٹیلر کو راجستھان سے حراست میں لیا اور اسے دہلی واپس لایا جارہا ہے۔

    یہ معاملہ 4 اپریل کو اس وقت سامنے آیا جب مقتولہ کے والد نے پولیس سے رجوع کیا کیونکہ وہ اپنی 26 سالہ بیٹی سے کچھ دنوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے تھے۔

    ایک سینئر پولیس افسر بتایا کہ ہم نے پیر کے روز راجستھان سے وپال درزی کو گرفتار کیا اور ایک ٹیم اسے دہلی واپس لا رہی ہے۔

    3 اپریل کومقتولہ کے والد نے رات کے وقت پولیس کو رپورٹ درج کرائی انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا جاسکتا ہے، جس کے بعد دبری پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم مذکورہ مکان پر پہنچی۔

    قتل کرکے فرار ہونے والا شخص کار حادثے میں ہلاک

    پولیس کو خاتون کی لاش الماری کے اندر سے ملی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اسے اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔

  • 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

    13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

    بھارتی حیدرآباد کے علاقے میلار دیو پلی میں ایک معصوم بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 13 سالہ لڑکی کو قتل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی اس کے بعد سر پر وزنی پتھر مار کر قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔

    باوثوق ذرائع کے مطابق لڑکی کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس پر حملہ کرنے والا معین نامی شخص بتایا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم لڑکی کو شادی کے لیے ہراساں کر رہا تھا اس کی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی کے گھر والوں نے اپنا مکان بھی تبدیل کر دیا تھا۔

    ملزم گزشتہ روز مقتولہ کو میلار دیوپلی لے کر پہنچا اور اس نے منصوبہ بند طریقہ سے جنسی زیادتی کے بعد اس کے سر پر وزنی پتھر مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست بہار کے موتیہاری میں ایک خاتون اور اس کے 4 بچوں کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ خاتون کے شوہر نے اپنے چار بچوں اور بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا، متوفی خاتون کا شوہر کارروائی کے بعد سے مفرور ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ اس واقعے کے پیچھے شوہر کا ہاتھ ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندانی جھگڑے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، اگر ایسا ہے تو ملزم کوئی اور نہیں بلکہ خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ موتیہاری کے پہاڑ پور تھانہ علاقے کے باوریا گاؤں میں رونما ہوا ہے۔

    بالٹیمور حادثہ: جہاز کے ’بلیک باکس‘ سے اصل کہانی سامنے آگئی

    خاتون اور 5 بچوں کے بہیمانہ قتل کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فرانزک ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

  • 22 سالہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی، بھابھی کا ہولناک انکشاف

    22 سالہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی، بھابھی کا ہولناک انکشاف

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں 22 سال کی ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی اور بھابھی نے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 477 میں بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ قتل مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے اےآر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بہن ماریہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا بتایا تھا۔

    بھائی شہباز نے کہا کہ افطاری کے بعد جب بہن نے مجھ سے شکایت کی تو میں نے اپنے والد اور بھائی سے بات کی، لیکن جب میں باہر آیا تو والد اور بھائی نے میرے آنکھوں کے سامنے بہن کو قتل کیا۔

    22 سالہ ماریہ کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ گرفتار

    شہباز نے کہا کہ ماریہ کو بچانے آیا تو بھائی اور والد نے میری بیٹیوں کو مارنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے وہ مزاحمت نہیں کرسکے، لیکن میں نے فون کال کے بہانے بہن کے قتل کی ویڈیو بنالی۔

    بھابھی نے بتایا کہ جب ہم نے ماریہ سے ملاقات کی تو اس کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے، شہباز نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پولیس میری مدعیت میں مقدمہ درج کرے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=a3M40PEV_XQ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، 22 سالہ ماریہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگے بھائی نے گھر والوں کے سامنے بہن کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

    قتل کے وقت کمرے میں باپ اور بھابھی سمیت دیگر موجود تھے، قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رُکا، پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات ماریہ کو قتل کر کے خاموشی سے تدفین کردی گئی تھی۔

  • امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی

    لاہور: ملتان میں فائرنگ سے امیر بالاج ٹیپو کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی گئی، سرغنہ کا نام بلاول ہے جس کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق بلاول قتل کے اگلے روز ہی سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا، بلاول نے شادی میں شرکت کیلئے کرائے کی گاڑی لی تھی۔

    امیر بالاج ٹیپو کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ اہم پیش رفت

    پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی اور ڈرائیور نعمان کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے بلاول کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ بھی کر لیا۔

    واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو  افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

    ملزم مظفر حسین نے شاٹ گن کا لائسنس حاصل کر رکھا تھا اور اپنے والے لائسنس سے ہی امیر بالاج کو قتل کیا، امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی، حملے کے وقت لوگ امیر بالاج کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے۔

  • فلمی انتقام، قاتل گینگ کو ایک ایک کر کے مارنے والا آخری قتل کرتے ہوئے گرفتار

    فلمی انتقام، قاتل گینگ کو ایک ایک کر کے مارنے والا آخری قتل کرتے ہوئے گرفتار

    چنئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک شخص نے اپنے بھائی کے قاتلوں کو ایک ایک کر کے قتل کر دیا تاہم گینگ کے آخری شخص کو قتل کرنے سے قبل وہ گرفتار ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو پولیس نے نمککل کے علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنے بھائی کے قاتلوں سے فلمی انداز میں انتقام لیا، اور 4 سال کے عرصے میں 5 افراد کو مارا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 42 سالہ سریش کمار کے بھائی گاؤں پنچایت کے صدر ایس وجے کمار کو 2012 میں کُپن، دوریداس، چندرو، سیکر، نتھیانندم اور وینکٹیسن پر مشتمل ایک گروہ نے سڑک پر قتل کر دیا تھا۔ اسی سال سریش کمار نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے پہلے ملزم کو قتل کیا، کُپن چنئی کے راستے میں تھا جب سریش کمار نے اس کی کار کو روکا اور اسے سڑک پر مار ڈالا۔

    2014 میں اس نے گینڈی میں دوریداس کو قتل کیا، اسی سال کے آخر میں نتھیانندم کو اس کے گھر کے باہر قتل کر دیا، اور 2015 میں اس نے چنئی جا کر چندرو کو بھی قتل کر دیا، اس سے اگلے سال سیکر کو چنگل پیٹ ضلع میں دن دہاڑے قتل کر دیا۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ سریش کمار کو قتل کے پانچوں مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن وہ ہر بار ضمانت پر باہر آیا اور روپوش ہو گیا، عدالت میں حاضری میں ناکامی پر پولیس نے سریش کمار کے خلاف عدالت سے تین ناقابل ضمانت وارنٹ بھی حاصل کیے۔

    لڑکے نے 50 روپے کی بریانی کے لیے مقتول کو 60 بار چاقو مارا

    سریش کمار نے پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا تاہم سریش کے خوف سے گینگ کا آخری رکن وینکٹیسن روپوش ہو گیا تھا، حال ہی میں پولیس کو اطلاع ملی کہ وینکٹیسن نمککل میں چھپا ہوا ہے اور سریش کمار بھی اسے قتل کرنے کے لیے وہاں پہنچ گیا ہے، جس پر جمعہ کو ایک خصوصی ٹیم نمککل پہنچی اور سریش کمار کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر اسے گرفتار کیا گیا اور چنئی لا کر عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

    سریش کمار کو اس وقت قتل کے پانچ مقدمات کا سامنا ہے، چھٹے حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق وہ اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہا تھا جس کا 11 سال قبل قتل کیا گیا تھا۔