Tag: قتل

  • لڑکے نے 50 روپے کی بریانی کے لیے مقتول کو 60 بار چاقو مارا

    لڑکے نے 50 روپے کی بریانی کے لیے مقتول کو 60 بار چاقو مارا

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نے عدالت سے ایک نابالغ لڑکے پر بالغ ہونے کے طور پر مقدمہ چلانے کی درخواست کر دی ہے، 16 سالہ لڑکے نے دہلی میں بریانی کے لیے ایک 17 سالہ لڑکے کو 60 بار چاقو مار کر قتل کر دیا تھا اور پھر اس کی لاش کے قریب ناچا بھی تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 نومبر 2023 کو شمال مشرقی دہلی کے ویلکم ایریا میں بریانی کے جھگڑے پر ایک 17 سالہ لڑکے کو ایک 16 سالہ نوجوان نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مقتول کو قاتل نے 60 بار چاقو مارا اور جرم کے بعد اس نے لاش کے گرد رقص بھی کیا۔

    دہلی پولیس نے 14 فروری کو اس کیس میں 250 صفحات پر مشتمل ایک لمبی چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں پولیس نے کیئر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن ایکٹ 2015 کے تحت جووینائل جسٹس بورڈ سے نوعمر ملزم پر بالغ ہونے کے طور پر مقدمہ چلانے کی اجازت طلب کی ہے۔ جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت قتل اور عصمت دری جیسے گھناؤنے جرائم کے ارتکاب پر 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے نابالغوں پر بالغ کے طور پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

    پولیس نے چارج شیٹ میں کہا کہ ملزم نے مقتول پر چاقو سے 60 وار کر کے اس سے 350 روپے لوٹے، قاتل بریانی لینا چاہتا تھا، لیکن مقتول نے خریدنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم منشیات کے نشے میں تھا اور مقتول کے انکار پر وہ مشتعل ہوا۔ یہ واقعہ جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوا، قاتل نے آس پاس موجود لوگوں کو چاقو دکھا کر دھمکیاں بھی دیں۔

    دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے واردات کے اگلے دن نابالغ کو گرفتار کیا، جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ 50 روپے کی بریانی لے رہا تھا لیکن مقتول نے پیسے نہیں دیے، پولیس نے ملزم سے لوٹے گئے 300 روپے بھی برآمد کیے۔

    دہلی پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، جو محلے میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے۔

  • کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس میں نجی کمپنی کے فنانس منیجر کو  قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ شکیل جاں بحق ہوگیا۔

    تاہم اب شریف آباد تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تایا زاد بھائی سلمان کی مدعیت میں درج ہوا۔

    کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

      مقدمہ متن کے مطابق شکیل شیخ کورنگی میں نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا،  مجھے افتخار نامی شخص نے فون پر فائرنگ کی اطلاع دی بتایا شکیل آفس آتے ہوئے گولی لگنے سے وفات پاگیا ہے، میں جناح اسپتال پہنچا تو متوفی شکیل کا پوسٹ مارٹم ہوا۔

    مدعی مقدمہ نے کہا کہ متوفی کا سگا بھائی اور نہ ہی بڑا بیٹا ہے ابتدائی قانونی چارہ جوئی کے بعد لاش میرے حوالے کردی گئی واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

  • جماعت اسلامی کے کارکن کی قتل کی سپاری کس نے دی؟ ٹارگٹ کلر کا بڑا انکشاف

    جماعت اسلامی کے کارکن کی قتل کی سپاری کس نے دی؟ ٹارگٹ کلر کا بڑا انکشاف

    کراچی: جماعت اسلامی کارکن کو قتل کرنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشادہی پر مزید 4 ملزمان کر حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کارکن کے قتل میں ملوث گرفتار ٹارگٹ کلر ظفر کی نشاندہی پر مزید 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا کہ جماعت اسلامی کارکن کے قتل کی سپاری اس کے رشتے دار نے دی، مقتول وسیم کے رشتے دار شاہ زیب نامی شخص نے 5 لاکھ روپے دیکر قتل کرایا، شاہ زیب نے اپنے ماموں کے ساتھ مل کر واردات کو انجام تک پہنچایا۔

    جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    پولیس نے بتایا کہ اجرتی قاتل ظفر اور ساتھی مجید کو واردات کیلئے پیسے دیے گئے تھے، ٹارگٹ کلرز نے ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کئے بقایا رقم قتل کے بعد وصول کرنی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے رشتے داروں اور دونوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، مقتول وسیم صدیقی اور شاہ زیب میں  جھگڑا ہوا تھا، گرفتار ملزم شاہ زیب کو جھگڑے میں سر پر چوٹ آئی تھی اس جھگڑے کے بعد شاہ زیب وسیم صدیقی سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول وسیم صدیقی کو کسی شخص کو باہر بھیجنے کا جھانسہ دیکر بلایا گیا اور پھر اسے قتل کردیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 3 جنوری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جماعت اسلامی کے کارکن کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کردیا گیا تھا، مقتول مختلف ٹریول ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا۔

  • سفاک شخص نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے لیے زہریلا سانپ چھوڑ دیا

    سفاک شخص نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے لیے زہریلا سانپ چھوڑ دیا

    نئی دہلی: بھارت میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے لیے سفاک شخص نے زہریلا سانپ چھوڑ دیا جس نے دونوں کو ڈس لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست ریاست اڈیشہ میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ گنیش یاترا نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا جس نے دونوں کو ڈس لیا۔

    پانی نہ پلانے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، بھانجی کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس قسم کا سانپ اس علاقے میں نہیں پایا جاتا جس سے شک ہوا کہ یہ قتل نہ ہو، مزید تفتیش کے دوران تو مقتولہ کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا انکشاف ہوا۔

    پولیس نے شوہر گنیش کو حراست میں لے لیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانپ ایک سپیرے سے یہ کہہ کر منگوایا تھا کہ اسے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔

    پہلے ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ سانپ خود ہی کمرے میں داخل ہوگیا تھا لیکن بعد میں اقرار کرلیا کہ جب بیوی اور  بیٹی سوگئی تو سانپ کو کمرے میں اس نے ہی چھوڑا تھا۔

  • ’حیدرآباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات‘

    ’حیدرآباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات‘

    بھارتی شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی کی لاج میں ایک شخص کو خنجر سے حملہ کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ (اتوار) کو سرینواس نامی شخص نے ایس ایسیڈنسی لاج میں کمرہ نمبر 303 کرائے پر کمرہ حاصل کیا تھا، اگلے روز جب کمرے سے کوئی باہر نہیں آیا اور نہ ہی اس نے کسی چیز کا آرڈر دیا، تو لاج کے ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے جب لاج پہنچ کر دروازہ توڑ کر دیکھا تو سرینواس کی نعش بیڈ پر خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ مقتول کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کل پراوین نامی شخص مقتول سے ملاقات کے لیے آیا تھا، جس پر قتل کا شبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مختلف زاویوں سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی ریاست ہیوسٹن میں 52 سالہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو تلوار کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    ہیوسٹن میں خاتون ڈاکٹر طلعت پر ان کے اپارٹمنٹ کے سامنے حملہ کیا گیا، مقتولہ حال ہی میں سیاٹل سے ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے 24 سالہ ملزم مائلز جوزف فریڈچ کو گرفتار کرلیا۔

  • امریکا میں یہودی عالمہ خنجر کے وار سے قتل

    امریکا میں یہودی عالمہ خنجر کے وار سے قتل

    امریکی ریاست مشی گن میں یہودی عالمہ کوخنجرکے وار کرکےقتل کردیاگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈیٹرائٹ میں پیش آیا،  پولیس کو مقتولہ سمانتھا وول کی لاش اس کے گھر کے باہر سے ملی، مقتولہ مقامی کنیسا کی سربراہ تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ردعمل میں امریکا کے شہر شکاگو میں معمر امریکی شہری نے اپنے کرائے دار 6 سالہ فلسطینی بچے کو فوجی طرز کے خنجر کے پے درپے وار کر کے نہایت بے رحمی سے قتل جبکہ ماں اپنے بچے کو بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگی  تھی۔

     امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 71 سالہ جوزف زوبا نامی شخص نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ردعمل میں 6 سالہ فلسطینی بچے ودیعہ الفیوم پر فوجی طرز کے سات انچ پھل والے دندانے دار خنجر کے 26 وار کئے جس سے موقع پر جاں بحق ہوگیا،  اس حملے میں اس کی 32 سال ماں حنان شاہین شدید زخمی ہو گئی تھی۔

  • ڈکیتی کے دوران پوتے نے دادا کو قتل کردیا

    ڈکیتی کے دوران پوتے نے دادا کو قتل کردیا

    حیدرآباد میں پوتے نے پیسوں کے لیے اپنے دادا کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میانی روڈ پر گھر میں دادا کو قتل کرنے والا پوتے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کاشف نے 15 اکتوبر کو دوران ڈکیتی دادا کو قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے واردات میں نقدی لوٹی اور دادا کو قتل کیا، شریک ملزمان کے نام ظاہر ہوچکے جلد گرفتار کرلیں گے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کیا اور کہا پیسوں کی ضرورت تھی۔

  • شوہر کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنیوالی بیوی 3 سال بعد گرفتار

    شوہر کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنیوالی بیوی 3 سال بعد گرفتار

    پاکپتن: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ساتھی کی مدد سے شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو 3سال بعد حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو ساتھی کی مدد سے گلہ دبا کر موت کی نیند سلا دیا تھا اور حادثاتی موت کاڈرامہ رچایا تھا۔

    ڈی پی او طارق ولایت کے مطابق ساتھی نے ملزمہ کی شوہر کا گلہ دبانے کی ویڈیو بنالی تھی، ملزمہ کا ساتھی ویڈیو کی بنیاد پر کئی سال سے ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمہ نے اجرتی قاتلوں کی مدد سے ساتھی کو بھی قتل کروادیا، مقتول کی لاش تحویل میں لی تو موبائل فون سے ملزمہ کی گلہ دبانے کی ویڈیومل گئی، ملزمہ کو گرفتار کرکے 2 قتل کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے ڈاکو رمضان کو رمضان کو چھڑوانے کے لئے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے خاتون ٹیچر سے واردات کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لیا جاچکا ہے، خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کرنے والے دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی:ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ملزمان عبد الوقار اور سجاد نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر32سالہ شخص کو والد کے سامنے قتل کردیا تھا۔

    ایس ایس پی ملیرحسن سردار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سجاد پہلے بھی قتل کیس میں جیل جاچکا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش 150 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فون بر آمد کرلئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اورڈرون بر آمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف نے اس حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب کار کو رکنے کااشارہ کیا گیا، کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگادی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی، اس دوران کارسوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا ہے، ایک کلوہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا، گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش گرفتارملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کااعتراف کیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • پنوعاقل سے اغوا کی گئی 2 خواتین بازیاب

    پنوعاقل سے اغوا کی گئی 2 خواتین بازیاب

    سکھر: گزشتہ روز ضلع پنوعاقل سانگی تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والی دو خواتین کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگی تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کے معاملے پر مھر اور کلہوڑا برادری کے درمیان ہونے والے تنازع کے بعد مہربرادری کے مسلح ملزمان نے گاؤں پر حملہ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ دو خواتین کو اغوا کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی سکھر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں خواتین کا اغوا تاوان کیلئے نہیں تھا، نہ ہی ڈاکوؤں کی کارروائی تھی بلکہ دو برادری میں تنازع کے بعد خواتین کو اغوا کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ ان کی قیادت میں سکھر پولیس کی بھاری نفری نے رات سے ہی ملزمان کا تعاقب کر کے رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں کچے کے علاقے میں ملزمان کا محاصرہ کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم پولیس کے مسلسل دباؤ کے بعد ملزمان نے مغوی خواتین کو رہا کردیا۔

     ایس ایس پی سکھر نے مغوی خواتین کو ورثا کے حوالے کردیا اس سے قبل گزشتہ روز حملے میں جانبحق ہونے والے دو افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلیم سہتو کی رپورٹ