Tag: قدرتی مناظر

  • پھولوں اور ستاروں کے رنگوں سے آراستہ زلفیں

    پھولوں اور ستاروں کے رنگوں سے آراستہ زلفیں

    آج کل زلفوں کو مختلف رنگوں سے رنگنا خواتین میں نہایت مقبول ہے، اور ہر عمر کی خواتین مختلف انداز سے اپنے بالوں کو رنگتی نظر آتی ہیں۔

    یہ فیشن پاکستان میں تو دو چار رنگوں تک ہی محدود نظر آتا ہے تاہم پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں خواتین اپنے بالوں پر ہر طرح کے رنگ آزماتی ہیں۔ بعض اوقات بالوں میں مختلف رنگ بھی کیے جاتے ہیں جس سے زلفیں قوس قزح معلوم ہونے لگتی ہیں۔

    اس انداز کو بھی ایک امریکی فنکارہ نے مختلف جہت دی ہے۔ وہ زلفوں کو اس انداز میں رنگتی ہیں کہ ان پر قدرت کے کسی خوبصورت منظر کا گماں ہونے لگتا ہے۔

    بادلوں کے مختلف رنگ، سمندر کی نیلاہٹ، کہکہشاں کی جھلملاہٹ غرض ہر طرح کے رنگ وہ گیسوؤں میں قید کردیتی ہیں۔

    آئیں ان کے اس انوکھے فن کے نمونے دیکھتے ہیں۔

    آپ کو ان میں سے کون سی زلفیں سب سے زیادہ پسند آئیں؟

  • ہائیکنگ کرنے کے فوائد سے آگاہ ہیں؟

    ہائیکنگ کرنے کے فوائد سے آگاہ ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں ہائیکنگ کرنا آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

    شہروں کی بھیڑ بھاڑ اور شور شرابہ سے دور کسی پرسکون قدرتی مقام پر پیدل چلنا اور گھومنا پھرنا آپ کے جسم، دماغ اور روح پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

    معروف امریکی ماہر ماحولیات جان میئر، جسے پہاڑوں والا جان بھی کہا جاتا تھا، اپنی کتاب ’اور نیشنل پارکس‘ میں رقم طراز ہے، ’فطرت کا سکون آپ کے اندر ایسے سرائیت کرے گا جیسے سورج کی روشنی درختوں میں سرائیت کرتی ہے۔ ہوا کی تازگی آپ کے اندر تازگی بھر دے گی، اور طوفانوں کی قوت آپ کے اندر آجائے گی‘۔

    مزید پڑھیں: فطرت کے قریب وقت گزارنا بے شمار فوائد کا باعث

    جنگل یا درختوں کے درمیان چہل قدمی، درختوں کی خوشبو سونگھنا، اور جنگل میں بہنے والی پانیوں کا شور اور پرندوں کی چہکار سننا آپ کے دماغ کو تازہ دم کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق طبی ماہرین بھی کرتے ہیں۔

    آئیے دیکھتے ہیں کہ ہائیکنگ آپ کو کیا کیا فوائد پہنچا سکتی ہے۔


    منفی خیالات میں کمی

    hiking-2

    منفی خیالات رکھنا اور ان پر مسلسل توجہ مرکوز کیے رہنا بے چینی، ڈپریشن اور عدم اطمینان کو جنم دیتا ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق فطرت کے ساتھ وقت گزارنا دماغ میں منفی خیالات میں کمی کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق پیدل چلنا بھی ایک بہترین ورزش ہے جو غصہ، حسد اور دیگر منفی خیالات کا خاتمہ کرتی ہے لہٰذا اگر ہائیکنگ کی جائے یعنی کسی قدرتی مقام پر پیدل چلا جائے تو یہ آپ کے اندر سے تمام منفی خیالات کو ختم کردیتی ہے۔


    جدید ٹیکنالوجی سے دوری

    ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی جیسے کمپیوٹر، ٹی وی، اسمارٹ فونز وغیرہ نے ہمیں ساری دنیا سے جوڑ تو دیا ہے لیکن یہ ہماری جسمانی و نفسیاتی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ دور دراز علاقوں میں جانا جہاں آپ کے اسمارٹ فونز کام نہ کر سکیں، آپ کو فطرت سے جڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

    آج کل کے دور میں ہم اپنے تمام مسائل کا حل گوگل سے تلاش کرنے کے عادی ہوچکے ہیں، تو ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں جب آپ کا اسمارٹ فون آپ کے پاس نہ ہو، اور آپ کسی مشکل کا شکار ہوجائیں، تو آپ کی سوئی ہوئی صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں جو آپ کو مشکلات کا حل ڈھونڈنے میں مدد کرتی ہیں۔


    بچوں پر مفید اثرات

    hiking-3

    ہائیکنگ کے لیے جاتے ہوئے اپنے بچوں کو بھی ساتھ رکھیں۔ فطرت کے قریب وقت گزارنا ان بچوں کے لیے نہایت مفید ہے جن میں شدت پسندی کا رجحان پایا جاتا ہے اور وہ سخت مزاج یا غصیلے ہوتے ہیں۔

    فطرت کے قریب رہنا ایسے بچوں کے مزاج میں ٹہراؤ اور نرمی پیدا کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہائیکنگ کے لیے جانا ان بچوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز نہیں رکھ پاتے اور باآسانی ان کی توجہ بھٹک جاتی ہے۔ قدرتی مناظر ان کی تخلیقی اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔


    دماغی کارکردگی میں اضافہ

    hiking-5

    ماہرین کے مطابق ہائیکنگ آپ کے دماغ کے افعال و کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے اور آپ کی فیصلہ سازی، چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت اور یادداشت میں بہتری آتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈھائی سو انواع و اقسام کے 2500 جانوروں پر مشتمل دبئی سفاری پارک

    ڈھائی سو انواع و اقسام کے 2500 جانوروں پر مشتمل دبئی سفاری پارک

    دبئی : دبئی میونسپلٹی عوام کو قدرت کے قریب تفریح مہیا کرنے کے لیے 12 دسمبر کو دبئی سفاری پارک کا افتتاح کرنے جا رہی ہے جہاں ڈھائی سو انواع و اقسام پر مشتمل 2500 جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگل 12 دسمبر 2017 کو دبئی سفاری پارک کو عوام کے لیے کھولاجارہا ہے جہاں لوگوں کو قدرتی ماحول اور مناظر کے درمیان اپنے اہل خانہ خانہ کے ساتھ تفریح کے موقع فراہم کیے جائیں گے اور جس کے لیے انہیں 50 سے 85 درہم کا ٹکٹ خریدنا ہوگا جس سے حاصل رقوم سفاری پارک کی دیکھ بحال میں استعمال ہوگئی۔

    خالد السعویدی کا کہنا تھا کہ سفاری پارک صبح 9 بجے بسے شام 5 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا جہاں عوام 2500 جانوروں کی 250 انواع و اقسام کو بہت قریب سے دیکھ پائیں گے جو دنیا بھر سے دبئی سفاری پارک لائے گئے ہیں اور ان کے ضروری قدرتی حسن اور ماحول بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ آزادانہ نقل و حرکت کرسکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک بلین درہم سے مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ میں ایشیائی، افریقی اور عرب کے ریگ زاروں میں پائے جانے والے جانوروں کو سفاری پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھ پائیں گے جس کے لیے فطرت سے قریب تر چار بڑے مصنوعی جنگل تعمیر کیئے گئے ہیں جب کہ بچوں کے لیے ایک فارم ہاؤس بھی ہے۔

    السعویدی نے مزید بتایا کہ اس سفاری پارک میں بہ یک وقت دس ہزار افراد بآسانی سیر و تفریح کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جس  کے لیئے یہاں روشنی کا انتظام سولر انرجی سے حاصل کیا گیا ہے اور یہ ایک ماحول دوست پروجیکٹ ہے جو کہ متحدہ امارات کی تاریخ کا سب سے انوکھا اور منفرد پروجیکٹ ہے۔

     

    تصوری جھلکیاں ۔۔