Tag: قدر میں کمی

  • ڈالر کی قدر میں کمی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    ڈالر کی قدر میں کمی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3روپے38پیسے سستا ہونے کے بعد 163روپے 50پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔ 10روز میں انٹربینک میں ڈالر 4روپے 32پیسےکم ہوکر 163.57 کا ہوگیا۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کھلی تو انڈیکس31329 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد فوری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس4.93 فیصد اضافے کے ساتھ 1544.86 پر پہنچ چکا تھا۔ خبرفائل ہونے تک 31,329.46 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,583,257,769 پاکستانی روپے رہی۔

  • ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی

    ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد آج منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے پر دباؤ میں کمی آئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں آج ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 164.05 کی بلند ترین سطح تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جون کے پورے ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جون میں انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

    صرف ایک ماہ میں ڈالر 147 روپے 92 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے سے قرضوں میں بھی 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

  • پاکستانی روپے کی قدر میں کمی معیشت پر دو رس بہتر نتائج مرتب کرے گی، موڈیز

    پاکستانی روپے کی قدر میں کمی معیشت پر دو رس بہتر نتائج مرتب کرے گی، موڈیز

    سنگاپور : موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی معیشت پر دو رس بہتر نتائج مرتب کرے گی تاہم روپے کی قدر میں کمی کا پانچ فیصد تک محدود رہنا بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستانی کرنسی اور اس کے قدر پر رپورٹ جاری کردی، موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی پڑنے والےطویل مدتی اثرات بہتر ہونگے ۔

    ایجنسی نے نشاندہی کی ہے کہ فوری طور پر اس کمی کے مشکلات ہوسکتی ہیں مگر یہ مشکلات دیرپا نہیں ہونگی۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے روپے کو ابھی دباؤ کا سامنا ہے، گزشتہ ماہ روپے کی قدر میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، روپےکی قدر میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک جائے گا جبکہ فلیکس ایبل ایکس چینج ریٹ معیشت کوسنبھالا دینے کا باعث بنے گا۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ اگرچہ روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوتا ہے تاہم کمی پانچ فیصدتک محدود رہی تو قرضوں پرخاطر خواہ اثرنہیں پڑے گا۔

    ریٹنگز ایجنسی نے پیشگوئی کی ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پاکستان کا جاری کھاتوں کاخسارہ تین سے چار فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی


    یاد رہے گذشتہ روز ایک ماہ میں دوسری بارروپےکی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    اس سے قبل گذشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور چند گھنٹوں میں 110 روپے تک فروخت ہونے والا ڈالر ٹریڈنگ کے اختتام پر 108 روپے 70 پیسے کا ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • امریکہ ڈالرکی قدر میں مزید20پیسے کی کمی،101روپے70پیسے کا ہوگیا

    امریکہ ڈالرکی قدر میں مزید20پیسے کی کمی،101روپے70پیسے کا ہوگیا

    کراچی : پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید بیس پیسے کی کمی کے بعد ڈالر ایک سو ایک روپے ستر پیسے کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں  مختلف کرنسیوں کے خرید فروخت کے نرخ یہ رہے، آسٹریلین ڈالر94 روپے 35پیسے قیمت خریدا گیا اور94 روپے 60پیسے میں فروخت ہوا، یورو کی قیمت خرید 135روپے25  پیسے اور قیمت فروخت 133 روپے پچاس پیسے، سعودی  ریال قیمت خرید27 روپے اور قیمت فروخت 27 روپے 25پیسے، برطانوی پاونڈ اسٹرلنگ قیمت خرید166روپے ساٹھ پیسے اور قیمت فروخت 166روپئے پچاسی پیسے، امریکی ڈالر 101روپے پچاس پیسے میں خریدا گیا اور 101روپے ستر پیسے میں فروخت ہوا۔

  • ڈالر کی اڑان کمزور، روپے کی قدر میں استحکام

    ڈالر کی اڑان کمزور، روپے کی قدر میں استحکام

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان مزید کمزور ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے کی سطح پرفروخت ہورہا ہے,ڈالر کے مقابلے میں روپے نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک بحال کیا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور گزشتہ دو دونوں میں ڈالر کی قدر میں کوئی رد وبدل نہیں آیا ہے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ڈالر کو کیش کرانے کے بیان کے بعد لوگوں نے تیزی سے ڈالر کیش کرانا شروع کردیے ہیں جس کے باعث اب ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

    روپے کے مقابلے ڈالرچارماہ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب بینکوں کے درمیاں لین دین میں بھی روپے کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے تیس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔