Tag: قدمہ درج

  • کراچی: وفاقی وزیر علی محمد مہر پر حملے اور ڈکیتی کا مقدمہ درج

    کراچی: وفاقی وزیر علی محمد مہر پر حملے اور ڈکیتی کا مقدمہ درج

    کراچی: شہرقائد میں وفاقی وزیر علی محمد مہر پر حملے اور گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر علی محمد مہر کے گھریلو ملازم کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں دس نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ لوٹ مار اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، آٹھ سے دس افراد گھر میں گھسے اور گھر میں موجود افراد کو یرغمال بناکر لوٹ مارکی گئی۔

    مسلح افراد گھر سے پانچ موبائل فون اور پانچ تولہ سونا لوٹ کرفرار ہوئے، مسلح ملزمان نے گھر میں موجود ملازموں سے ایک لاکھ روپے بھی چھینے، ملزمان لوٹ مار کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوئے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے گذری میں واقع سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر گھر میں ڈکیتی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

    آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹرکلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کی تھی، بعد ازاں سیاسی رہنماؤں نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔

    دوران ڈکیتی پستول کا بٹ لگنے سےعلی محمد مہر زخمی ہوئے، ایس ایس پی ساؤتھ

    ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ علی محمد مہر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 8 ملزمان ہیں۔

  • نادرا کے دو سابق افسران حساس ریکارڈ چوری کرکے لے گئے، مقدمہ درج

    نادرا کے دو سابق افسران حساس ریکارڈ چوری کرکے لے گئے، مقدمہ درج

    اسلام آباد : نادرا کا حساس ریکارڈ چوری ہو نے کا انکشاف ہوا ہے، دو سابق افسران ملازمت سے فارغ ہونے پر ڈیٹا بھی اپنے ساتھ لے گئے، ریکارڈ کے غلط استعمال کے خدشہ کے باعث مقدمہ درج کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن2018بہت قریب ہیں اور اسی دوران نادرا کا حساس ریکارڈ چوری ہوگیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں دو سابق افسران ملوث ہیں، جن کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے ۔

    ڈیٹا غائب ہونے سے ادارے کو ریکارڈ کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، نادرا حکام نے ریٹائر ہونے والے سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفرعلی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کمال کے خلاف مقامی تھا نے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مظفر شاہ نادرا کی ملازمت سے فارغ کیے جانے پر حساس ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ادارے کا لیپ ٹاپ ،فلیش ڈرائیو اور ورک اسٹیشن چوری کرکے لے گئے ہیں، ایف آئی آر میں افسروں سے حساس ریکارڈ برآمد کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی تحریک انصاف کی جانب سے  خط لکھ کر چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا  گیاتھا، پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈیٹا چوری کر کے نون لیگ کو دیا گیا ہے جو انتخابات میں استعمال ہوسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔