Tag: قدوس بزنجو

  • ریکوڈِک سے صوبے کو اتنا حصہ ملے گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں: قدوس بزنجو

    ریکوڈِک سے صوبے کو اتنا حصہ ملے گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں: قدوس بزنجو

    چاغی: وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈِک سے صوبے کو اتنا حصہ ملے گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے دالبندین ایئر پورٹ پر مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا ریکوڈک پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ درست نہیں ہے، بلوچستان کو اس سے ان شاءاللہ 25 فی صد سے بھی زیادہ شیئر ملے گا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا میں بلوچستان کے حقوق کے لیے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ریکوڈک پر آنے والے دنوں میں عوام کو اچھی خبر ملے گی، ریکوڈِک پراجیکٹ سے سی ایس آر فنڈز سے ضلع کو اربوں ملیں گے۔

    انھوں نے کہا ہم بے روز گاری کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔

    قدوس بزنجو کا کہنا تھا ریکوڈک سے متعلق تمام باتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور بے بنیاد ہیں، ریکو ڈک سے اتنا شیئر بلوچستان کو ملے گا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہے، بلوچستان کے عوام کو ان کے خواہشات کے مطابق حقوق اور شیئر ملے گا۔

  • قدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں‌ قائم چیک پوسٹس ختم

    قدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں‌ قائم چیک پوسٹس ختم

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں‌ قائم چیک پوسٹس ختم کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک عرصے سے قائم 47 سیکیورٹی چیک پوسٹس ختم کر دی گئیں۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق یہ چیک پوسٹس این 50 کوئٹہ سے ژوب قومی شاہراہ پر قائم تھیں، چیک پوسٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قائم کی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ چیک پوسٹس کا خاتمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کیا گیا ہے، قدوس بزنجو نے غیر ضروری چیک پوسٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو نے صوبے میں تمام غیر ضروری چیک پوسٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ نے خطاب میں آئی جی بلوچستان کو ہدایت کی تھی کہ تمام غیر ضروری چیک پوسٹس خواہ وہ لیویز، ایف سی پولیس، یا کسٹم کی ہوں، ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

    قدوس بزنجو نے کہا کہ ہم یہاں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، ہر چوک پر کھڑا کرنے نہیں، ہر ایک کو اپنے حدود میں رہنا چاہیے صوبے میں اپنے عوام کو ریلیف دینا ہے۔