Tag: قدیم گندھارا تہذیب شاندار ثقافی

  • ’پاکستان میں قدیم گندھارا تہذیب کا شاندار ثقافی ورثہ موجود ہے‘

    ’پاکستان میں قدیم گندھارا تہذیب کا شاندار ثقافی ورثہ موجود ہے‘

    گندھارا ٹورازم ٹاسک فورس کے چیئرمین رمیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحوں کے لیے محفوظ ملک ہے جہاں قدیم گندھارا تہذیب کا شاندار ثقافی ورثہ موجود ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تین روزہ سمپوزیم کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گندھارا ٹورازم ٹاسک فورس کے چیئرمین کا کہنا تھا پاکستان سیاحوں کے لیے محفوظ ملک ہے جہاں قدیم گندھارا تہذیب کا شاندار ثقافی ورثہ موجود ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بدھ ازم کے آثارقدیمہ کے لیے تمام اقدامات کریں گے، بدھ مقامات پر آنے والے پیشواؤں کو خوش آمدید کہیں گے، تین روزہ سمپوزیم سے ملک کے مثبت تشخص کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    تخت بائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ چاہتے ہیں بدھ ازم کے رہنما پاکستان کے لیے اچھے تاثرات لے کر جائیں، سمجھتا ہوں کہ ہمیں بار بار اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنا چاہیے۔

    بدھ مت کے جو جگہیں پاکستان میں موجود ہیں وہ لوگوں کے لیے روحانی کشش رکھتی، یہاں سے واپس جا کر وہ پاکستان کے سفیر ثابت ہوسکتے ہیں، رمیش کمار نے کہا کہ میری ان پیشوائوں سے گفتگو ہوئی ہے انھیں پاکستان آکر اور ان مقامات کا دورہ کرکے کافی مزہ آیا ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا، میانمار، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا ، چین اور دوسرے ممالک سے بدھ مت کے ماننے افراد تین روزہ سمپوزیم میں شرکت کے لے پاکستان آئے تھے۔