Tag: قدیم

  • چار ہزار سال پرانے آلو دریافت

    چار ہزار سال پرانے آلو دریافت

    اوٹاوا: کینیڈا کے ساحلی علاقے سے کھدائی کے دوران قدیم ترین آلو دریافت ہوئے ہیں۔ یہ آلو جن کی رنگت بالکل سیاہ ہوچکی ہے اور اب یہ کھانے کے قابل نہیں رہے، ماہرین کے مطابق 3 ہزار 8 سو سال قدیم ہیں۔

    جرنل سائنس کے تازہ ترین شمارے میں شائع کردہ مضمون کے مطابق یہ آلو ہزاروں سال قبل رہنے والے افراد کی زراعت اور باغبانی کا ثبوت ہیں۔

    potato-2

    ماہرین کے مطابق جس دور میں یہ آلو اگائے گئے اس وقت یہاں کاٹز نامی قدیم قبیلہ آباد تھا۔

    ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ان آلوؤں کا یہاں سے ملنا ظاہر کرتا ہے کہ اس دور میں یہاں آباد لوگ بحر الکاہل کے پانی سے زراعت اور باغبانی کیا کرتے تھے۔

    ملنے والے آلو جو کسی زمانے میں گہرے رنگ کے بھورے ہوا کرتے تھے، اب بالکل سیاہ ہوچکے ہیں البتہ ان کے اندر موجود نشاستہ یا کاربو ہائیڈریٹس اب بھی برقرار ہے۔

  • تصویر کھنچوانے کے لیے قدیم مجسمہ پاش پاش

    تصویر کھنچوانے کے لیے قدیم مجسمہ پاش پاش

    آج کل تصویریں کھینچنے اور سیلفی لینے کا رجحان اس قدر عام ہوچکا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے زندگی اس کے بغیر ادھوری ہے۔ سیلفیز کا رجحان عام ہونے سے قبل بھی کئی دیوانے ایسے تھے جو خطرناک تصاویر کھنچوانے کے لیے اپنی جان تک گنوا بیٹھتے تھے۔

    ایسا ہی ایک دیوانہ پرتگال کے شہر لزبن میں بھی دیکھا گیا جس کی تصویر کے چکر میں کسی کی جان تو نہ گئی، البتہ ایک قدیم تاریخی اور خوبصورت مجسمہ فرش پر گر کر ٹوٹ گیا اور وہاں موجود فن و ادب کے دیوانوں نے اپنے دل تھام لیے۔

    statue-2

    یہ واقعہ لزبن کے نیشنل میوزیم آف اینشینٹ آرٹ میں پیش آیا جہاں ابتدا میں یہ سمجھا گیا کہ ایک سیاح سیلفی لینے کی کوشش میں اس تاریخی مجسمے سے ٹکرا گیا اور مجسمے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بیٹھا۔

    تاہم بعد میں سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز دیکھی گئیں تو پتہ چلا کہ اس سیاح کو کسی اور نے تصویر کھینچنے کو کہا اور بہترین تصویر لینے کے لیے جب وہ بیچارا سیاح پیچھے ہٹا تو مجسمے سے ٹکرا گیا۔

    ماڈرن آرٹ کا شاہکار – دلچسپ اورعجیب چشمہ *

    یہ مجسمہ سینٹ مائیکل کا تھا جو اٹھارویں صدی کے آغاز میں تراشا گیا تھا۔

    statue-3

    مجسمے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قدیم مجسمے کو واپس اس کی اصل حالت میں لانا تو ناممکن ہے تاہم وہ اس کی بحالی و مرمت پر کام کر رہے ہیں۔

    تصویر کھنچوانے والا شخص تو واقعہ کے بعد رفو چکر ہوگیا لیکن برازیلین سیاح فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

  • امریکا میں خطاطی کی سب سے بڑی نمائش

    امریکا میں خطاطی کی سب سے بڑی نمائش

    واشنگٹن: امریکا میں منعقد کی جانے والی ایک آرٹ کی نمائش میں قرآن کریم کے قدیم نسخے اور خطاطی کے نمونے پیش کیے گئے ہیں جو آرٹ کے دلدادہ مسلم و غیر مسلم افراد کے لیے یکساں دلچسپی کا باعث بن گئے۔

    فروری 2017 تک جاری رہنے والی ’دی آرٹ آف دا قرآن‘ نامی یہ نمائش واشنگٹن کے فریئر اینڈ سیکلر میوزیم میں جاری ہے۔ میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں پیش کیے جانے والے نمونے عراق،ا فغانستان اور ترکی سمیت پوری اسلامی دنیا سے حاصل کیے گئے ہیں۔

    1

    2

    نمائش میں پیش کیے گئے قرآن کریم کے نسخے اور خطاطی کے نمونے اٹھارویں اور انیسویں صدی کے دور کے ہیں۔ یہ نسخے اور نمونے عثمانی سلاطین، ان کی ملکاؤں اور وزرا کی جانب سے مختلف ادوار میں مختلف حکمرانوں کو پیش کیے گئے تھے۔

    5

    6

    ان میں سے کچھ نمونے اس میوزیم کا حصہ ہیں جبکہ کچھ استنبول کے میوزیم آف ترکش اینڈ اسلامک آرٹس سے مستعار لیے گئے ہیں۔

    8

    9

    نمائش میں پیش کیے جانے والے خطاطی کے نمونوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف سلاطین نے اسلامی روایات کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ کی بھی سرپرستی کی۔ نمائش میں رکھے جانے والے نمونوں سے خطاطی کے مختلف ارتقائی مراحل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے کہ کس دور میں کس قسم کی خطاطی فروغ پائی۔

    4

    7

    واضح رہے کہ یہ امریکا میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔ انتظامیہ کے مطابق قرآن کریم کی سب سے بڑی اس نمائش کا مقصد شاندار خطاطی کو خراج تحسین پیش کرنا اور اسے دنیا کے سامنے لانا ہے۔

    3

    ان کا کہنا ہے کہ یہ نمائش مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے، ان کے لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے واقفیت حاصل کرنے اور قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

    :قرآنی خطاطی سے متعلق مزید مضامین پڑھیں

    خطاط الحرم المسجد النبوی ۔ استاد شفیق الزمان *

    پاکستانی خطاط کے لیے بین الاقوامی اعزاز *

    خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ *

  • خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ

    خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ

    دنیا بھر میں اسلام اور قرآن کے ماننے والے اپنی عقیدت کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں۔ بعض افراد سونے چاندی کے وسیع و عریض قرآن پاک تیار کر کے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

    حال ہی میں منظر عام پر آنے والے ایک قرآن کریم کا نسخہ بھی ایسے ہی کسی عقیدت مند اور عشق حقیقی سے سرشار شخص کی نشانی نظر آتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ نسخہ 18ویں صدی میں تیار کیا گیا۔ نسخہ کے صفحات سونے سے بنائے گئے ہیں۔

    ان صفحات کو جب بند کیا جائے تو یہ خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ یہ تصویر کئی برس قبل کے خانہ کعبہ کی نشاندہی کرتی ہے جس میں آج کے دور کی جدت اور وسعت موجود نہیں تھی۔

    کافی تحقیق کے باوجود یہ تو نہ پتہ چل سکا کہ اسے بنانے والا کون ہے تاہم اس نسخہ قرآن کو دیکھ کر اس شخص کی اسلام سے محبت اور عقیدت میں کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔

    پاکستانی خطاطی کے متعلق دیگر مضامین پڑھیں

    خطاط الحرم المسجد النبوی ۔ استاد شفیق الزمان

    پاکستانی خطاط کے لیے بین الاقوامی اعزاز

  • سو سالہ قدیم تھیٹر عظیم الشان کتاب گھر میں تبدیل

    سو سالہ قدیم تھیٹر عظیم الشان کتاب گھر میں تبدیل

    آج کل کے دور میں کتاب خریدنا ایک آسان عمل بن چکا ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود ڈھیروں سائٹس کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے اپنی پسند کی کتاب نہایت موزوں قیمت پر منگوا سکتے ہیں۔ لیکن دنیا میں ایک بک شاپ ایسی بھی ہے جہاں لوگ کتاب خریدنے تو جاتے ہی ہیں لیکن صرف اسے دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔

    یہ کتاب گھر یا بک شاپ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہے جہاں ایک قدیم تھیٹر کو بک شاپ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اب یہ جگہ تاریخ اور مطالعہ دونوں کے شوقین افراد کا مرکز بن چکی ہے۔

    book-8

    book-7

    دراصل یہ کتابوں کا ایک سپر اسٹور ہے جس کے اندر کتابوں کی 734 دکانیں موجود ہیں۔ اس کے ساتھ یہاں پڑھنے کے لیے مختلف حصے بھی مخصوص کیے گئے ہیں۔

    book-5

    book-3

    سو سال قدیم یہ تھیٹر اپنے زمانے میں بھی فن و ادب کا مرکز رہا ہوگا جس کا اندازہ اس کے در و دیوار اور چھت پر کی گئی مصوری کو دیکھ کر ہوتا ہے۔

    book-9

    book-2

    تھیٹر سے بک شاپ میں تبدیل کرنے کے لیے اس پر ارجنٹینی ماہر تعمیر فرنینڈو مینزون نے کام کیا۔ فرنینڈو نے اس میں صرف الماریوں اور صوفوں کا اضافہ کیا جبکہ بقیہ تمام ساز و سامان ویسے کا ویسا ہی رہنے دیا۔

    book-4

    book-6

    اسٹور میں جانے والے افراد خوبصورت اسٹیج، ریشمی پردے، شاندار مصوری اور سلیقہ سے سجی لاکھوں کتابیں دیکھ کر سحر زدہ رہ جاتے ہیں۔