Tag: قذافی اسٹیڈیم لاہور

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سجے گا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سجے گا

    شائقین کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سجنے کے لیے تیار ہے۔

    دنیا بھر کی بہترین لیگ میں سے ایک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کا پہلا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور میزبان دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

    اس سال اس بڑی لیگ میں چھے ٹیمیں مد مقابل آئیں گے جن کے درمیان ایک چمچماتی ٹرافی کے لیے چار میدانوں میں 34 مقابلے ہوں گے۔

    میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری اپنے سر بکھیریں گے۔ افتتاحی تقریب میں آتش باری اور لیزر شو کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

    اس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایونٹ کے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے اسکواڈز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 9 کا اینتھم گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا جس میں معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گلوکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا یہ سیزن 17 مارچ تک جاری رہے گا پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں پی ایس ایل فائیو کے دو میچز کھیلے جا رہے ہیں، پہلا میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، جب کہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کے شیر پشاور کو دھول چٹانے کو تیار ہیں، کراچی کے شرجیل خان اور ایلکس ہیلز نے بھی مخالف بولرز کے چھکے چھڑانے کے لیے تیاری کر لی، ٹی 20 کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کراچی کنگز کو جتانے کے لیے پرعزم ہو کر میدان میں اتریں گے۔ دوسری طرف پشاور زلمی کی کمان ڈیرن سیمی سنبھالیں گے، ٹام بینٹن اور کامرن اکمل کراچی پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔

    کراچی کے بعد پی ایس ایل فائیو کا میلہ لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں سجے گا، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز سے مقابلہ ہے، لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر اچھا آغاز کرنے کو بے تاب دکھائی دیتے ہیں، جب کہ جنوب کی پہچان ملتان سلطانز بھی جیت کے لیے پرعزم ہے۔

    پی ایس ایل فائیو، اعظم خان نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی، یونائیٹڈ کو شکست

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 5 کے پہلے روز پہلے میچ میں کوئٹہ گلیدڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعظم خان کی نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا، کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

    کراچی کنگز اسکواڈ

    عماد وسیم (کپتان، آل راؤنڈر)، عامر یامین (آل راؤنڈر)، الیکس ہیلز (بلے باز) علی خان (بولر)، ارشد خان (بولر)، اویس ضیا (بلے باز)، بابر اعظم (بلے باز)، کیمرون ڈیلپورٹ (بلے باز)، کرس جارڈن (آل راؤنڈر)، ڈین لارنس (آل راؤنڈر)، افتخار احمد (بلے باز)، لیام پلنکٹ (بولر)، محمد عامر (بولر)، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز)، شرجیل خان (بلے باز)، عمید آصف (بولر)، عمر خان (بولر)، اسامہ میر (بولر)، مچل مک کلیناگھن (بولر)، چڈوِک والٹن (بلے باز)۔

    پشاور زلمی اسکواڈ

    ڈیرن سیمی (کپتان، آل راؤنڈر)، عامر علی (بولر)، عامر خان (بولر)، عادل امین (بلے باز)، ڈوین پریٹوریئس (آل راؤنڈر)، حیدر علی (بولر)، حسن علی (بولر)، امام الحق (بلے باز)، کامران اکمل (وکٹ کیپر بلے باز)، کیرن پولارڈ (آل راؤنڈر)، لیام ڈاسن (آل راؤنڈر)، لیام لیونگ سٹون (بلے باز)، محمد محسن (آل راؤنڈر)، راحت علی (بولر)، شعیب ملک (آل راؤنڈر)، ٹام بینٹن (بلے باز)، عمر امین (بلے باز)، وہاب ریاض (بولر)، لیوس گریگری (بولر)، کارلوس براتھ ویٹ (آل راؤنڈر)۔

  • پاکستان سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز، لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

    پاکستان سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز، لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 اکتوبر سے لاہور میں تین ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ 3 ایس ایس پیز، 13 ایس پیز، 42 ڈی ایس پیز۔ 131 انسپکٹر تعینات ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 718 اپر سب آرڈینیٹس بھی فرائض سر انجام دیں گے، مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے ری شیڈول کردیا گیا

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ڈولفن اسکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پیٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز تعینات ہوں گے، لاہور پولیس کو متعلقہ اداروں کی مدد حاصل ہوگی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں 5 اکتوبر سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میچ بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے جو اب اتوار کے بجائے پیر 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • دورہ سری لنکا، قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی

    دورہ سری لنکا، قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی

    لاہور: دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تریبتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی۔

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سریز کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، مصباح الحق سمیت دس کھلاڑی پہلے سے ہی کیمپ میں پریکٹس کا حصہ ہے۔

     اسکواڈ میں شامل دیگر پانچ کھلاڑی بھی آج کیمپ جوائن کرلیں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی زیر نگرانی قومی کھلاڑی گذشتہ تین روز سے نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس چھٹیاں منا کر آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، غیر رسمی کیمپ میں فزیکل فٹنس کے ساتھ کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

     تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی، تین روزہ وارم اپ میچ گیارہ جون کو ہوگا۔ جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے گال میں ہوگا۔

  • سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ذرائع

    سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ذرائع

    لاہور: فاسٹ بولر سہیل خان بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے،جنید خان کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    دورہ بنگلادیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، فاسٹ بولر سہیل خان کمر کی تکلیف کے باعث بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پریکٹس میچ میں فاسٹ بولر کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور میچ میں صرف چھ اوورز ہی کراسکے تھے۔

    زرائع کے مطابق سہیل خان کے متبادل کے طور پر جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

  • دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر

    دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر

    لاہور: دورہ بنگلہ دیش کے لئے لاہور میں لگایا گیا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا،ٹیم پیر کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔

    دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے لئے منگل سے شروع ہونے والا قومی کرکٹرز کا مختصر تربیتی کیمپ آج ختم ہوگیا۔

    کیمپ میں کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی جس میں بولنگ ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی۔

     کیمپ کے چوتھے روز دو ٹیمیں تشکیل دے کر پریکٹس میچ بھی کرایا گیا، کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

    اسکواڈ پیر کی صبح ڈھاکہ روانہ ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز سترہ اپریل کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ دوہزار گیارہ کے بعد گرین شرٹس کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔ سیریز تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سترہ اپریل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز اٹھائیس اپریل سے ہوگا۔

  • دورہ بنگلہ دیش: قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ کل سے لگے گا

    دورہ بنگلہ دیش: قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ کل سے لگے گا

    لاہور : دورہ بنگلہ دیش کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں لگے گا۔ باہمی سیریز کے شیڈول کا بھی باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    دورہ بنگلہ دیش کے لئے کھلاڑیوں کی کل سے دوڑیں لگیں گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔

    پلئیرز کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ صبح اور شام کے سیشنز میں ٹریننگ ہوگی۔ جس کے لئے پانچ پچز پہلے ہی تیار کرلی گئی ہیں۔

    کھلاڑی آج ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو رپورٹ کریں گے۔ باقاعدہ کیمپ منگل سے شروع ہوگا۔ ٹیم تیرہ اپریل کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی۔

    یہ دوہزار گیارہ کے بعد گرین شرٹس کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔ سیریز تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سترہ اپریل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز اٹھائیس اپریل سے ہوگا۔