Tag: قرآن

  • اسپیکر ہوتا تو رانا ثناء اور شہریار آفریدی کو معطل کر دیتا، فواد چوہدری

    اسپیکر ہوتا تو رانا ثناء اور شہریار آفریدی کو معطل کر دیتا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راناثنااللہ اور شہریارآفریدی کو قرآن نہیں اٹھانا چاہئے تھا اگرمیں اسپیکر ہوتا تو دونوں کو 15،15دن کیلئےمعطل کر دیتا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کےتمام اداروں کوایک پیج پر ہوناچاہئے اگر ادارے ایک پیج پرنہ ہوئے توملک انار کی طرف چلاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ فوج پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی ہے، بل کی حمایت میں ووٹ دے کر ن لیگ اور پی پی نے بہت اچھا کام کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: شہریار آفریدی نے قرآن پاک اٹھا کر رانا ثناء اللہ کا چیلنج پورا کردیا

    فواد چوہدری نے کہا کہ جاویدلطیف خواجہ آصف کے وزیراعظم بننےکےخلاف ہیں، جاویدلطیف بتائیں خواجہ آصف اور شاہدخاقان کےدرمیان کیاجھگڑا ہے، نوازشریف اورآصف زرداری اپنی اننگزکھیل چکےہیں، دونوں کی سیاست اب باقی نہیں رہی، آصف زرداری نےبلاول بھٹو کو آگے کر دیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بل کی حمایت کا مریم نواز اور بلاول کو نہیں پتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے گلے شکوے درست ہیں،ایم کیو ایم نے کہا وزارت چھوڑ رہے ہیں مگر حکومت نہیں، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا نوازشریف کو با ہر نہیں جانا چاہئے، نوازشریف لندن میں ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ڈاکٹرزکی ہدایت پر نوازشریف کو باہر جانے دیا گیا اب ڈاکٹرز پر انکوائری بیٹھنی چاہئےجنہوں نے کہا نوازشریف بہت بیمار ہیں۔

  • قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے احتجاج

    قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ناروےمیں قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعےکی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی توہین کرنے کے واقعے پر پاکستان نے سفارتی سطح پر ناروے سے احتجاج کیا ہے۔

    پاکستان میں متعین ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکےقرآن کی بےحرمتی کے واقعے پرحکومت اور عوام کی شدیدتشویش سےآگاہ کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ ناروے کے سفیر کو باور کرایا گیا کہ واقعے سے دنیا بھرکےسوا ارب سے زائد مسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

    ناروے کے سفیر پر واضح کیا گیا کہ اظہار رائےکی آزادی کے نام پرایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروےحکومت واقعے کےذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے پہلے ترکی بھی واقعے کے خلاف ناروے سے سفارتی سطح پر احتجاج کرچکا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے باور کرا چکا ہے کہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے ایسے گھناؤنے واقعات کا سدباب کیاجائے۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا.

  • حق و انصاف کے ساتھ  کفالت کرنے والی برگزیدہ ہستی کون تھی؟

    حق و انصاف کے ساتھ کفالت کرنے والی برگزیدہ ہستی کون تھی؟

    اسلامی تعلیمات کے مطابق صبر کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کے لیے بہت اجروثواب رکھا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر خاص کرم فرماتا ہے جو صبر کرتے ہیں اور مشکل وقت میں بھی اپنے خالق کا شکر ادا کرتے ہیں۔

    قرآن میں مذکور صبرِ ایوب اور پھر اللہ کے انعام و اکرام سے متعلق آیات ہمارے لیے راہ نما اور سراسر ہدایت ہیں۔ قرآن میں دو مقامات پر ہمیں حضرت ذوالکفل علیہ السّلام کا ذکر بھی ملتا ہے۔

    حضرت ذوالکفل علیہ السّلام کو اس کتابِ مقدس میں ایک جگہ صبر کرنے والوں میں شمار کیا گیا ہے اور ان پر رحمت اور انعام کا تذکرہ ملتا ہے۔ قرآن میں ایک اور مقام پر انھیں نیک بندہ کہا گیا ہے۔ تاہم حضرت ذوالکفل کے کہیں مبعوث کیے جانے کا ذکر نہیں ملتا۔

    بعض مفسرین نے حضرت ذوالکفل علیہ السلام کا نام، ‘‘بشر’’ اور ‘‘ذوالکفل’’ کو ان کا لقب بتایا ہے۔ تاہم مفسرین کی اس حوالے سے آرا مختلف ہیں۔ بعض کے نزدیک وہ ایک نبی گزرے ہیں اور بعض نے انھیں برگزیدہ بندہ اور ولی لکھا ہے۔

    لغات دیکھیے تو ذوالکفل کا لفظی ترجمہ نصیب والے ملے گا جب کہ بعض جگہ حق و انصاف کے ساتھ کفالت کرنے والا بھی لکھا گیا ہے۔

    امام طبریؒ نے حضرت ذوالکفل کی عمر مبارک 75 سال بتائی ہے جب کہ بعض روایات میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے 95 برس کی عمر پائی۔ اسی طرح ان کے مزارِ مبارک کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔

    کچھ روایات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں جبلِ قاسیون وہ مقام ہے جہاں حضرت ذوالکفل مدفون ہیں۔ یہیں ان کا مزار بنایا گیا جہاں زائرین آتے رہتے ہیں۔ تاہم عراق سمیت کئی اور مقامات کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت ذوالکفل علیہ السلام وہاں آرام فرما رہے ہیں۔ متعدد مقامات پر موجود مزارات اس برگزیدہ ہستی سے منسوب ہیں۔

  • ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام کی زیارت کیلئے پیش

    ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام کی زیارت کیلئے پیش

    کابل: افغانستان میں ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام کی زیارت کے لیے پیش کردیا گیا، قرآن کا وزن 8.6 کلو گرام ہے۔

    تفصیلا کے مطابق افغان خطاطی کے ماہرین کی جانب سے دو برسوں میں ریشم کے کپڑے اور سونے کے پاﺅڈر سے تحریر کردہ قرآنِ کریم کو ماہ رمضان کی مناسبت سے عوام کی زیارت کے لیے پیش کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے انوکھے ترین نسخوں میں شامل اس شہہ پارے کی فیروز کوہ انسٹیٹیوٹ میں نمائش کی جا رہی ہے۔

    قران کریم منصوبے کو عمل پذیر دینے والے ماہر محمد تمیم صاحب زادے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا کہ قرآن کریم کے ریشم سے بنے صفحات پرخاص کرنا کام ایک کٹھن لیکن پر ذوق عمل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے ہر صفحے پر تذہیب کام کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے، اس کا وزن 8.6 کلوگرام ہے اور اس کے صفحات کی تعداد 610 ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں استعمال کردہ آرائش و زیبائش کا تعلق انیسویں صدی کے کام سے ہے۔ قرآن کریم کی تیاری پر 305 میٹر ریشم کا کپڑا استعمال کیا گیا۔

    ترکی میں حضورﷺ کے جبہ مبارک کی زیارت جاری

    ماہرین کے مطابق قرآنِ کریم کے ریشم سے بنے صفحات پر کام ایک کٹھن مرحلہ تھا مگر مستقل محنت سے منصوبہ ساز اپنے انوکھے خیال کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں کامیاب ہوگئے۔

  • خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ

    خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ

    دنیا بھر میں اسلام اور قرآن کے ماننے والے اپنی عقیدت کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں۔ بعض افراد سونے چاندی کے وسیع و عریض قرآن پاک تیار کر کے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

    حال ہی میں منظر عام پر آنے والے ایک قرآن کریم کا نسخہ بھی ایسے ہی کسی عقیدت مند اور عشق حقیقی سے سرشار شخص کی نشانی نظر آتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ نسخہ 18ویں صدی میں تیار کیا گیا۔ نسخہ کے صفحات سونے سے بنائے گئے ہیں۔

    ان صفحات کو جب بند کیا جائے تو یہ خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ یہ تصویر کئی برس قبل کے خانہ کعبہ کی نشاندہی کرتی ہے جس میں آج کے دور کی جدت اور وسعت موجود نہیں تھی۔

    کافی تحقیق کے باوجود یہ تو نہ پتہ چل سکا کہ اسے بنانے والا کون ہے تاہم اس نسخہ قرآن کو دیکھ کر اس شخص کی اسلام سے محبت اور عقیدت میں کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔

    پاکستانی خطاطی کے متعلق دیگر مضامین پڑھیں

    خطاط الحرم المسجد النبوی ۔ استاد شفیق الزمان

    پاکستانی خطاط کے لیے بین الاقوامی اعزاز